Tag: Covid-19

  • سانحہ بھوپال کے متاثرین کرونا سے مرنے لگے، مودی سرکار بے فکر

    سانحہ بھوپال کے متاثرین کرونا سے مرنے لگے، مودی سرکار بے فکر

    نئی دہلی: بھارتی شہر بھوپال میں 1984 میں گیس کے خوف ناک لکیج کے متاثرین اب کرونا وائرس سے مرنے لگے ہیں، دوسری طرف مودی سرکار بے فکری کی نیند سو رہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سانحہ بھوپال کے متاثرین کرونا وبا میں مرنے لگے ہیں، اس تباہ کن صنعتی حادثے میں متاثر ہونے والے خاندانوں نے شکایت کی ہے کہ حکومت نے انھیں بے آسرا چھوڑ دیا ہے۔

    بھوپال سانحہ 1984 میں پیش آیا تھا جب یونین کاربائیڈ پیسٹی سائڈ فیکٹری سے نہایت زہریلی میتھائل آئیسوسائنیٹ گیس خارج ہوئی تھی جس سے فوری طور پر ساڑھے 3 ہزار لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے، جب کہ آیندہ برسوں میں مزید 25 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

    زندہ بچ جانے والے متاثرین میں بھی مختلف بیماریاں نمودار ہوئیں، اور وہ شدید جسمانی کم زوری کا شکار ہو گئے۔ اب کرونا وبا کے دوران اپنے کم زور قوت مدافعت کے باعث یہ متاثرین آسانی سے کرونا کا شکار بننے لگے ہیں۔

    متاثرین کے رشتے داروں اور ان کے لیے آواز اٹھانے والے سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے مودی سرکار نے انھیں بے آسرا مرنے چھوڑ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سرکار نے ان کا علاج کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

    ادھر سرکاری ڈیٹا کے مطابق بھوپال میں کرونا وائرس سے ہونے والی 45 میں سے 20 اموات گیس لکیج کے متاثرین میں ہوئی ہیں، جب کہ سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے مرنے والے 37 افراد گیس لکیج واقعے سے منسلک ہیں۔

  • چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ڈاکٹر کرونا سے شہید

    چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ڈاکٹر کرونا سے شہید

    لاہور: کرونا وبا کے خلاف جنگ مشکل ترین مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مریضوں کو بچاتے بچاتے 4 ڈاکٹر خود کرونا وائرس سے شہید ہو گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں ڈاکٹر ثنا فاطمہ، گجرانوالہ میں ڈاکٹر نعیم اختر، کوئٹہ میں ڈاکٹر زبیر احمد اور پشاور میں ڈاکٹر خان زادہ کا کرونا وائرس سے انتقال ہو گیا ہے، دوسری طرف پنجاب میں 341 ہیلتھ کیئر پروفیشنلز میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختون خوا میں کرونا سے 2 ڈاکٹرز اور ایک نرس شہید ہو چکے ہیں، گزشتہ روز ڈاکٹر خانزادہ شنواری نے دم توڑا جب کہ اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر جاوید کرونا سے شہید ہو گئے تھے۔

    پاکستان میں ایک دن میں کرونا سے اب تک کی سب سے زیادہ اموات، مزید 78 افراد جاں بحق

    کے پی میں 427 ڈاکٹرز اور نرسز میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، جن میں ڈاکٹرز کی تعداد 287 ہے، ایل آر ایچ کے 59، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے 14 ڈاکٹرز کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے 27 ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    کرونا وبا پر ینگ ڈاکٹرز کا حکومت سے سچ بتانے کا مطالبہ

    نرسز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے کے پی میں ایک نرس شہید ہوئی ہے، اور اب تک صوبے میں 140 نرسز کرونا سے متاثر ہو چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے ہیں، جو پاکستان میں ایک دن میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات ہیں، دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2,429 کیسز سامنے آئے۔

  • پاکستان میں ایک دن میں کرونا سے اب تک کی سب سے زیادہ اموات، مزید 78 افراد جاں بحق

    پاکستان میں ایک دن میں کرونا سے اب تک کی سب سے زیادہ اموات، مزید 78 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے، جو پاکستان میں ایک دن میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات ہیں، دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2,429 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 66,457 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,395 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 6 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 301 ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,359 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 40 ہزار 931 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2,429 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 24,131 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر میں 60 لاکھ انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اٹھتر اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 445 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 439 اموات، سندھ میں 427 اموات، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 23، گلگت بلتستان میں 9 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 6 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 26,113 ہو گئی، پنجاب میں 24,104 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 9,067، بلوچستان میں 4,087، اسلام آباد میں 2,192 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 660 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 234 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 12 ہزار 20 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 32 ہزار 37 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 12,750 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 6,507 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,731 مریض، بلوچستان میں 1,400 مریض، گلگلت بلتستان میں 477 مریض، اسلام آباد میں 161 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 105 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر میں 60 لاکھ انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    کرونا کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر میں 60 لاکھ انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 890 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 60 لاکھ 33 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار 872 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 26 لاکھ 61 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات 1 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,212 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 104,542 ہو گئی ہے، جب کہ 17 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 5 لاکھ 19 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29,751 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 77 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 324 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 38,161 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 33,229 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 52 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 500 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 87 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 28,714 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,121 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 27,944 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 4 لاکھ 68 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,180 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 9,430 مریض، میکسیکو میں 9,415، جرمنی میں وائرس سے 8,594 مریض، ایران میں 7,677 مریض، کینیڈا میں 6,979 مریض، نیدرلینڈز میں 5,931 افراد، انڈیا میں 4,980، چین میں 4,634 (گزشتہ 33 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,489، روس میں 4,374، سوئیڈن میں 4,350، پیرو میں 4,230، ایکواڈور میں 3,334، سوئٹزرلینڈ میں 1,919، آئرلینڈ میں 1,645، انڈونیشیا میں 1,520، پرتگال میں 1,383، رومانیا میں 1,248، پاکستان میں 1,395 جب کہ پولینڈ میں 1,051 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پیرو، کینیڈا میں 100 سے زائد اموات، روس اور انڈیا میں 200 سے زائد اموات، برطانیہ میں 300 سے زائد، میکسیکو میں 400 سے زائد اموات، جب کہ امریکا اور برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • کرونا وبا پر ینگ ڈاکٹرز کا حکومت سے سچ بتانے کا مطالبہ

    کرونا وبا پر ینگ ڈاکٹرز کا حکومت سے سچ بتانے کا مطالبہ

    لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے کرونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں عوام کو سچ بتانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اب بھی اموات کی اصل تعداد نہیں بتا رہی ہے۔

    وائی ڈی اے کے عہدے دار عمار یوسف نے کہا کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا، تب سے بہت سارے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں تاہم حکومت اب بھی اموات کی اصل تعداد نہیں بتا رہی، ہمارا وزیر صحت سے مطالبہ ہے کہ عوام کو سچ بتائیں۔

    ڈاکٹر عمار یوسف کا کہنا تھا کہ 90 سے زائد ڈاکٹرز اور 10 سے زائد نرسز وائرس سے متاثر ہوئی ہیں، جنرل اسپتال کے ایم ایس کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، ڈاکٹرز کو آئسولیشن رومز، معیاری کٹس اور ماسک نہیں دیے گئے تو او پی ڈیز میں کام نہیں کریں گے، کرونا سے متاثرہ 16 ہاؤس آفیسرز بھی بغیر تنخواہ کام کرتے ہیں۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے

    انھوں نے کہا جنرل اسپتال کے 100 سے زائد ڈاکٹرز اور دیگر عملہ متاثر ہونا بہت خطرناک ہے، ڈاکٹر ثنا فاطمہ ڈاکٹرز اسپتال میں آج انتقال کر گئیں، لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے، ڈاکٹرز کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

    ڈاکٹر عمار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپرا رولز میں ترامیم کر کے اسپتالوں کو خریداری کی اجازت دی گئی، اس پر ہمارا مطالبہ ہے کہ خریدے گئے تمام سامان کا آڈٹ کرایا جائے، ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ کیا گیا تو ذمہ داری وزیر اعلیٰ پر آئے گی، ایکٹ کے نفاذ پر ہم ہڑتال کریں گے، عدالتی حکم ہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز مطمئن نہیں تو ایم ٹی آئی نافذ نہیں ہو گا۔

    انھوں نے کہا شاپنگ مالز کھولنے کے فیصلے پر بھی ہم نے اسی دن کہا تھا یہ غلط فیصلہ ہے۔

  • ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے

    اسلام آباد: ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے، جب کہ 2,636 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 64,028 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,317 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 6 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 290 ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,359 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 40 ہزار 406 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2,636 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 22,305 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا ایک دن میں 5 ہزار جانیں نگل گئی، سوا لاکھ نئے کیسز

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ستاون اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 432 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 410 اموات، سندھ میں 396 اموات، بلوچستان میں 43، اسلام آباد میں 22، گلگت بلتستان میں 9 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 5 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 25,309 ہو گئی، پنجاب میں 22,964 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 8,842، بلوچستان میں 3,928، اسلام آباد میں 2,100 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 658 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 227 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 11 ہزار 931 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 20 ہزار 17 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 11,190 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 6,338 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,639 مریض، بلوچستان میں 1354 مریض، گلگلت بلتستان میں 470 مریض، اسلام آباد میں 161 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 99 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا ایک دن میں 5 ہزار جانیں نگل گئی، سوا لاکھ نئے کیسز

    کرونا کی عالمگیر وبا ایک دن میں 5 ہزار جانیں نگل گئی، سوا لاکھ نئے کیسز

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 81 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 59 لاکھ 9 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 5 ہزار 144 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 25 لاکھ 81 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات 1 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,223 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 103,330 ہو گئی ہے، جب کہ 17 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 4 لاکھ 98 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29,653 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 76 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 377 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 37,837 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 69 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 33,142 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 50 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 500 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 70 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 28,662 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,119 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 26,764 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 4 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,067 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 9,388 مریض، میکسیکو میں 9,044، جرمنی میں وائرس سے 8,570 مریض، ایران میں 7,627 مریض، کینیڈا میں 6,877 مریض، نیدرلینڈز میں 5,903 افراد، انڈیا میں 4,711، چین میں 4,634 (گزشتہ 32 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,461، سوئیڈن میں 4,266، روس میں 4,142، پیرو میں 4,099، ایکواڈور میں 3,313، سوئٹزرلینڈ میں 1,919، آئرلینڈ میں 1,639، انڈونیشیا میں 1,496، پرتگال میں 1,369، رومانیا میں 1,235، پاکستان میں 1,317 جب کہ پولینڈ میں 1,038 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، انڈیا، پیرو، کینیڈا میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ میں 300 سے زائد اموات، میکسیکو میں 400 سے زائد، جب کہ امریکا اور برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • امریکا میں کرونا وبا سے بڑی تباہی، 1 لاکھ موت کی نیند سو گئے

    امریکا میں کرونا وبا سے بڑی تباہی، 1 لاکھ موت کی نیند سو گئے

    واشنگٹن: کرونا وائرس کی وبا سپر پاور امریکا کے لیے نہایت تباہ کن ثابت ہو گئی ہے، وائرس کے انفیکشن سے اب تک امریکا میں 1 لاکھ سے زائد افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نئے اور مہلک کرونا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 800 کے قریب اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 100,625 ہو گئی ہے۔

    وائرس سے امریکا بھر میں 17 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔

    کرونا کی عالمگیر وبا کے ہاتھوں اموات ساڑھے 3 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 4 لاکھ 79 ہزار سے زائد امریکی صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29,451 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 73 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    نیو جرسی میں 11,197 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ میساچوسٹس میں وائرس نے 6,473 مریضوں کی جان لی، اور 93 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا۔ مشی گن میں 5,266 افراد ہلاک ہوئے اور 55 ہزار متاثر ہوئے۔

    پنسلوانیا میں وائرس سے 5,194 مریض دم توڑ چکے ہیں، اور 72 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ایلنوئس میں وائرس نے 4,923 مریضوں کی جان لی 1 لاکھ 13 ہزار افراد کو متاثر کیا۔

  • پاکستان میں کرونا کے 5 لاکھ ٹیسٹ، 1225 اموات، کیسز کی تعداد میں نمبر 18 واں ہو گیا

    پاکستان میں کرونا کے 5 لاکھ ٹیسٹ، 1225 اموات، کیسز کی تعداد میں نمبر 18 واں ہو گیا

    اسلام آباد: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے، ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی، گزشتہ روز وائرس سے 28 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 59,151 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,225 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلقہ اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 5 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 262 ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,227 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 38 ہزار 784 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,446 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 19,142 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا کے ہاتھوں اموات ساڑھے 3 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اٹھائیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 416 ہے، اس کے بعد سندھ میں 374 اموات، پنجاب میں 362 اموات، بلوچستان میں 42، اسلام آباد میں 18، گلگت بلتستان میں 9 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 4 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 23,507 ہو گئی، پنجاب میں 21,118 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 8,259، بلوچستان میں 3,536، اسلام آباد میں 1,879 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 638 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 214 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 8 ہزار 491 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 4 لاکھ 99 ہزار 399 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 8515 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 6,185 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,578 مریض، بلوچستان میں 1156 مریض، گلگلت بلتستان میں 457 مریض، اسلام آباد میں 152 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 99 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا کے ہاتھوں اموات ساڑھے 3 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    کرونا کی عالمگیر وبا کے ہاتھوں اموات ساڑھے 3 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 52 ہزار 295 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 56 لاکھ 89 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار 48 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 92 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 24 لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 774 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 100,572 ہو گئی ہے، جب کہ 17 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 4 لاکھ 79 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29,451 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 73 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 134 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 37,048 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 65 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 32,955 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 44 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 500 سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 78 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 28,530 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,117 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 24,549 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,027 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 9,334 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,498 مریض، میکسیکو میں 8,134، ایران میں 7,508 مریض، کینیڈا میں 6,639 مریض، نیدرلینڈز میں 5,856 افراد، چین میں 4,634 (گزشتہ 30 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,397، انڈیا میں 4,346، سوئیڈن میں 4,125، روس میں 3,968، پیرو میں 3,788، ایکواڈور میں 3,203، سوئٹزرلینڈ میں 1,915، آئرلینڈ میں 1,615، انڈونیشیا میں 1,418، پرتگال میں 1,342، رومانیا میں 1,219، پاکستان میں 1,225 جب کہ پولینڈ میں 1,024 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، برطانیہ، انڈیا، پیرو میں 100 سے زائد اموات، اسپین میں 200 سے زائد اموات، امریکا اور میکسیکو میں 700 سے زائد، جب کہ برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔