Tag: Covid-19

  • کرونا کی عالمگیر وبا: 56 لاکھ افراد متاثر، ساڑھے 3 لاکھ ہلاک

    کرونا کی عالمگیر وبا: 56 لاکھ افراد متاثر، ساڑھے 3 لاکھ ہلاک

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 47 ہزار 944 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 55 لاکھ 91 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 96 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 90 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 23 لاکھ 68 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 505 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 99,805 ہو گئی ہے، جب کہ 16 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 4 لاکھ 64 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29,310 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 72 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 121 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 36,914 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 61 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 32,877 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 41 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 600 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 92 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 28,432 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 26,837 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 23,522 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ 76 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 806 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 9,312 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,428 مریض، میکسیکو میں 7,633، ایران میں 7,451 مریض، کینیڈا میں 6,545 مریض، نیدرلینڈز میں 5,830 افراد، چین میں 4,634 (گزشتہ 29 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,369، سوئیڈن میں 4,029، انڈیا میں 4,172، روس میں 3,633، پیرو میں 3,629، ایکواڈور میں 3,203، سوئٹزرلینڈ میں 1,913، آئرلینڈ میں 1,606، انڈونیشیا میں 1,391، پرتگال میں 1,330، رومانیا میں 1,205، پاکستان میں 1,197 جب کہ پولینڈ میں 1,007 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ، انڈیا، پیرو، کینیڈا میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ میں 300 سے زائد اموات، میکسیکو میں 200 سے زائد اموات، امریکا میں 500 سے زائد، برازیل میں 800 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • کوویڈ19: برطانوی کمپنی کا جلد کورونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان

    کوویڈ19: برطانوی کمپنی کا جلد کورونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان

    کیمبرج : برطانوی دوا ساز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال ستمبر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی جائے گی تاہم دیگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی کا چانس صرف 50فیصد تک ہوگا۔

    برطانیہ کی دوا ساز کمپنی آسٹرزینیکا کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ہم ستمبر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلیں گے لیکن اس کے باوجود سائنسدانوں نے اس کی کامیابی کا صرف 50 فیصد امکان ظاہر کیا ہے کیوں کہ کوویڈ 19 کو ٹرائلز ختم ہونے سے پہلے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم نے جنوری میں ویکسین تیار کرنے پر کام شروع کیا، مبینہ طور پر حکومت نے ویکسین کی 100 ملین خوراک کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، آسٹرا زینیکا نے امریکہ سے ویکسین کی 400 ملین ڈالر کی دوا تیار کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

    دوا ساز کمپنی آسٹرزینیکا آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ کام کر رہی ہے، جس نے پہلے بتایا تھا کہ اس نے ویکسین کی کم از کم 400ملین خوراک کے لئے پہلا معاہدہ کرلیا ہے۔

    علاوہ ازیں برطانیہ میں ریسرچ ٹیم نے نئے کرونا وائرس کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے رضا کاروں کی بھرتی شروع کر دی ہے جبکہ ایک اور ٹیم نے ایک ایسے علاج کی آزمائش شروع کی ہے جس سے کورونا کے باعث شدید بیمار مریضوں کی جان بچانے میں مدد مل سکے گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف آکسفورڈ کی یہ آزمائش گزشتہ ماہ اپریل میں شروع ہوئی تھی، جس میں 55سال یا اس سے کم عمر افراد کے بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا.

    طبی محققین نے ابتدا میں 160 افراد پر کلینیکل ٹرائل کیا تھا تاہم اب ان ٹرائلز میں مختلف علاقوں اور مختلف عمر کے مزید افراد کو شامل کیا جائے گا تاکہ ویکسین کے مؤثر ہونے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل ہوسکیں۔

    مزید پڑھیں : سائنس دانوں نے کرونا ویکسین کی تحقیق پر سوال اٹھا دیے

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی ماہرین نے کرونا ویکسین کے تناظر میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ کو وِڈ نائنٹین اس قسم کا وائرس ہے کہ اس کا پھیلاؤ روکنا دشوار لگتا ہے۔

    سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ بندروں پر ویکسین کی آزمائش جزوی طور پر کامیاب ہوئی ہے اور ویکسین آزمائش کے بعد بھی کچھ بندر دوبارہ کرونا کا شکار ہو گئے، اس تحقیق کے مطابق ویکسین سے وائرس کا پھیلاؤ روکنا فی الحال مشکل نظر آتا ہے۔

  • دنیا بھر میں کورونا وائرس 3 لاکھ 46 ہزار افراد کی جان لے گیا

    دنیا بھر میں کورونا وائرس 3 لاکھ 46 ہزار افراد کی جان لے گیا

    کراچی : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد55لاکھ679 ہوگئی جبکہ کوویڈ19 سے ہلاکتوں کی تعداد3 لاکھ46ہزار721تک پہنچ گئی ہے۔ 23لاکھ2ہزارسے زائد مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، کووِیڈ نائنٹین کی عالمی وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 3 لاکھ 46 ہزار 721 افراد کو نگل لیا ہے، جب کہ وائرس سے 55 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے اب تک 23 لاکھ 2 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ امریکا میں کورونا سے99ہزارسے زائداموات،16لاکھ 86سے زائد متاثر ہیں۔

    امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق برازیل میں22ہزار746افراد ہلاک،3لاکھ65ہزار213متاثر ہوئے۔ اسپین میں28 ہزار752ہلاک،2 لاکھ82 ہزار852 متاثر جبکہ برطانیہ میں36ہزار793ہلاک اور دو لاکھ59ہزار559متاثر ہوئے۔

    اس کے علاوہ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد32ہزار785،2لاکھ تک ہوگئی اور29 ہزار858وائرس سے متاثر ہوئے، فرانس میں28ہزار367،بیلجیم میں9ہزار280،نیدر لینڈزمیں5ہزار822ہلاک اور ترکی میں4ہزار340،ایران میں7ہزار417،سعودی عرب میں390افراد ہلاک جبکہ بھارت میں4ہزار24ہلاک اورایک لاکھ38ہزار917متاثر ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس سے 1101 اموات، کیسز 52,437 ہو گئے

    پاکستان میں کرونا وائرس سے 1101 اموات، کیسز 52,437 ہو گئے

    اسلام آباد: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 19 واں ملک بن چکا ہے، ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی، گزشتہ روز وائرس سے 34 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 52,437 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,101 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلقہ اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 5 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 238 ہے۔ ملک میں 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,090 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 683 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,743 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 16,653 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید چونتیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 381 ہے، اس کے بعد سندھ میں 340 اموات، پنجاب میں 324 اموات، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں صرف ایک موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہو گئی

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 20,883 ہو گئی، پنجاب میں 18,730 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 7,391، بلوچستان میں 3,198، اسلام آباد میں 1,457 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 607 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 171 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 14 ہزار 705 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 4 لاکھ 60 ہزار 692 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 7015 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 5,906 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,297 مریض، بلوچستان میں 762 مریض، گلگلت بلتستان میں 427 مریض، اسلام آباد میں 152 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 94 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہو گئی

    کرونا کی عالمگیر وبا: ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہو گئی

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 47 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 53 لاکھ 6 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 5 ہزار252 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 21 لاکھ 60 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,293 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 97,647 ہو گئی ہے، جب کہ 16 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 4 لاکھ 3 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29,009 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 67 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 351 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 36,393 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 32,616 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 36 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 600 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 130 اموات ہوئیں۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں 28,628 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ فرانس میں ہلاکتیں 28,289 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 21,116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 966 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 9,212 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,352 مریض، ایران میں 7,300 مریض، میکسیکو میں 6,989، کینیڈا میں 6,250 مریض، نیدرلینڈز میں 5,788 افراد، چین میں 4,634 (گزشتہ 26 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,276، سوئیڈن میں 3,925، انڈیا میں 3,728، روس میں 3,249، پیرو میں 3,244، ایکواڈور میں 3,056، سوئٹزرلینڈ میں 1,903، آئرلینڈ میں 1,592، انڈونیشیا میں 1,326، پرتگال میں 1,289، رومانیا میں 1,166، پاکستان میں 1,101 جب کہ پولینڈ میں 982 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، اٹلی، انڈیا، ایکواڈور میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ میں 300 سے زائد اموات، میکسیکو میں 400 سے زائد اموات، اسپین میں 600 سے زائد، برازیل میں 900 سے زائد اور مریکا میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • کرونا وائرس بچے زیادہ پھیلاتے ہیں یا بڑے؟ تحقیق سامنے آ گئی

    کرونا وائرس بچے زیادہ پھیلاتے ہیں یا بڑے؟ تحقیق سامنے آ گئی

    لندن: کرونا وائرس کی وبا سے متعلق ایک ایسی نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس بچے زیادہ پھیلاتے ہیں یا بڑے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وبائی امراض کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس بچے اتنے نہیں پھیلاتے جتنا کہ بڑے اسے پھیلاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کے افراد کی نسبت بچوں سے یہ کم پھیلتا ہے۔

    یہ تحقیق ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بعض ممالک میں کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اسکول کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جب کہ سائنس دان اس بیماری کی مکمل روک تھام کے لیے ویکسین کی تیاری پر بھی کام کر رہے ہیں۔

    طبی تحقیقات میں یہ بات اب سامنے آئی ہے کہ ایسی واضح علامتیں ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بچوں سے یہ وبا دوسرے لوگوں میں زیادہ منتقل نہیں ہوتی، بڑوں کی نسبت بچے اس کے پھیلاؤ کا بہت کم ذریعہ بنتے ہیں۔

    کرونا وائرس سے دنیا بھر کے 29 کروڑ بچے تعلیم سے محروم

    اس سلسلے میں ماہرین نے برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کو بھی تازہ طبی مطالعے کے نتائج سے آگاہ کیا، متعدی بیماریوں سے متعلق برطانوی حکومت کو مشاورت فراہم کرنے والی کمیٹی کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا بڑوں سے زیادہ اور بچوں سے کم پھیلتی ہے۔

    ڈاکٹر روزالینڈ ایگو کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ بچے انفیکشن کی منتقلی سے کم متاثر ہوتے ہیں، برطانوی سائنسی مشاورتی بورڈ کے ممبر پروفیسر جان ایڈمنڈ نے کہا کہ بچے زیادہ تر وائرل اور سانس کی بیماریوں کو مزید پھیلانے میں بڑوں کی نسبت کم ذمہ دار ہوتے ہیں۔

  • کیا اس ویڈیو میں ’COV-19‘ کی مہر لگا 5G ایکوئپمنٹ اصلی ہے؟

    کیا اس ویڈیو میں ’COV-19‘ کی مہر لگا 5G ایکوئپمنٹ اصلی ہے؟

    لندن: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک ٹیلی کام انجینئر نے دعویٰ کیا ہے کہ 5G ٹاور میں نصب کیے جانے کے لیے تیار کیے گئے ایکوئپمنٹ پر واضح طور پر ’COV-19‘ کی مہر لگائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی کے ذریعے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی سازشی تھیوری کے سلسلے میں ایک اور دعویٰ سامنے آ گیا ہے، اس دعوے کی رو سے فائیو جی ٹاورز میں ایسے ایکوئپمنٹ نصب کیے جا رہے ہیں جن پر کو وِڈ نائنٹین کھدا ہوا ہے۔

    لیکن کیا اس ویڈیو میں دکھائی گئی کو وِڈ 19 کی مہر والا یہ فائیو جی ایکوئپمنٹ اصلی ہے؟ تو اس کا جواب ہے ’نہیں‘۔

    ویڈیو میں ایک شخص نے خود کو ٹیلی کام انجینئر بتایا ہے، اس نے بتایا کہ فائیو جی ایکوئپمنٹ پر کو وِڈ نائنٹین کھدا ہوا ہے، یہ فوٹیج رواں ہفتے سامنے آئی ہے جسے متعدد سوشل نیٹ ورکس پر پھیلایا گیا اور اب تک اسے ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے بظاہر ٹیلی کام سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین جیسا لباس پہنا ہوا ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ وہ ایک ٹیلی کام انجینئر ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران برطانیہ بھر میں 5 جی کے ستون لگانے پر مامور ہے، اس کے بعد وہ ایک سرکٹ بورڈ دکھا کر دعویٰ کرتا ہے کہ کِٹ کے ایک حصے پر COV-19 لکھا ہوا ہے۔

    وہ بتایا ہے کہ کوئی بھی کمپنی ایسی کوئی سرکٹ پروڈکٹ نہیں بناتی جس کا برانڈ نیم COV-19 ہو، لیکن اس سرکٹ بورڈ پر یہی لکھا ہوا ہے، میں سازشی تھیوری والا نہیں ہوں، لیکن سوال یہ ہے کہ یہ لوگ کیوں اس طرح کے سرکٹ ٹاورز میں نصب کروا رہے ہیں؟

    سب پہلی بات تو یہ ہے کہ اس شخص کے بارے میں یہ نہیں معلوم کہ وہ واقعی ٹیلی کام انجینئر ہے یا نہیں، تاہم جو ایکوئپمنٹ وہ دکھا رہا ہے وہ 5G ٹیلی کامز کٹ نہیں ہے۔ یہ سرکٹ بورڈ درحقیقت وِرجن میڈیا باکس سے کیبل ٹیلی وژن کے لیے لیا گیا ہے، جس کی کیسِنگ اس ویڈیو فوٹیج کے اختتام پر وہاں موجود گاڑی کے بونٹ پر دکھائی دیتی ہے۔

    ورجن میڈیا نے روئٹرز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سرکٹ بورڈ ایک پرانے ٹی وی باکس سے لیا گیا ہے، اور اس پر کھدا ہو COV-19 بھی مستند نہیں ہے۔ کمپنی کے ایک نمایندے کا کہنا تھا کہ ٹی وی باکس کے کسی بھی پرزے پر کبھی بھی کو وِڈ نائنٹین کی مہر نہیں لگائی گئی، نہ ہی پرنٹ کیا گیا۔ اس کا کسی موبائل نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر بشمول 5 جی، کے ساتھ ہرگز کوئی تعلق نہیں۔

    اس سرکٹ بورڈ کے ایک کونے پر اسکارٹ پلگ کے ساتھ جو خاکی رنگ کا کیبل کنیکٹر دکھائی دے رہا ہے، یہ ورجن میڈیا ٹی وی باکس کا ہے، روئٹرز نے ذرایع سے موصول ہونے والی بالکل اسی بورڈ کی تصاویر سے بھی اس بورڈ کا موازنہ کیا، اور یہ تصاویر میچ کر گئیں۔

    نتیجہ

    ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہے، جس میں یہ نہیں دکھایا گیا کہ کو وِڈ 19 کا لیبل لگا ایکوئپمنٹ 5 جی ٹاور پر نصب کیا جا رہا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 50 اموات، کیسز 50 ہزار سے بڑھ گئے

    پاکستان میں کرونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 50 اموات، کیسز 50 ہزار سے بڑھ گئے

    اسلام آباد: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 19 واں ملک بن چکا ہے، ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی، گزشتہ روز وائرس سے 50 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 50,694 افراد متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پچاس افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 1,067 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلقہ اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 5 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 218 ہے۔ ملک میں 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 1,949 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 426 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2,603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 15,201 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید پچاس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 365 ہے، اس کے بعد سندھ میں 336 اموات، پنجاب میں 310 اموات، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں صرف ایک موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 19,924 ہو گئی، پنجاب میں 18,455 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 7,155، بلوچستان میں 3,074، اسلام آباد میں 1,326 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 602 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 158 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 16 ہزار 387 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 4 لاکھ 45 ہزار 987 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 6,325 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 5,312 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,198 مریض، بلوچستان میں 724 مریض، گلگلت بلتستان میں 412 مریض، اسلام آباد میں 151 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 79 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی

    کرونا کی عالمگیر وبا: متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 34 ہزار 672 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 51 لاکھ 98 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار934 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 7 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 20 لاکھ 82 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,418 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 96,354 ہو گئی ہے، جب کہ 16 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 28 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 3 لاکھ 82 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 18 ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 28,885 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 66 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 338 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 36,042 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    پاکستان کی جانب سے امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 32,486 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 34 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 700 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 156 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں 28,215 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اسپین میں ہلاکتیں 27,940 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 20,082 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,188 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 9,186 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,309 مریض، ایران میں 7,249 مریض، میکسیکو میں 6,510، کینیڈا میں 6,152 مریض، نیدرلینڈز میں 5,775 افراد، چین میں 4,634 (گزشتہ 25 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,249، سوئیڈن میں 3,871، انڈیا میں 3,585، پیرو میں 3,148، روس میں 3,099، ایکواڈور میں 2,939، سوئٹزرلینڈ میں 1,898، آئرلینڈ میں 1,583، پرتگال میں 1,277، انڈونیشیا میں 1,278، رومانیا میں 1,156، پاکستان میں 1,067 جب کہ پولینڈ میں 972 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، اٹلی، انڈیا، پیرو، کینیڈا میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ میں 300 سے زائد اموات، میکسیکو میں 400 سے زائد اموات، امریکا اور برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • پاکستان کی جانب سے امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ

    پاکستان کی جانب سے امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ

    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے سپر پاور امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ بھجوایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سپر پاور امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ بھجوا دیا، یہ تحفہ پاکستان کی جانب سے امریکا سے اظہار یک جہتی کے طور پر دیا گیا ہے۔

    سامان گزشتہ رات اسلام آباد سے سی 130 طیارے کے ذریعے اینڈریو ایئر فورس بیس پہنچ گیا، اس موقع پر سفیر پاکستان اسد مجید خان سمیت سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    سامان وصولی کے موقع پر امریکا کی جانب سے قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے، پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دونوں ممالک میں دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر ہے۔

    انھوں نے دونوں ممالک کے عوام اور افواج میں تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا، کہا پاکستان اور امریکا کرونا کے خلاف ایک ساتھ مصروف عمل ہیں۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,418 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 96,354 ہو گئی ہے، جب کہ 16 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 28 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 3 لاکھ 82 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 18 ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 28,885 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 66 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔