Tag: Covid-19

  • کرونا کی عالمگیر وبا: متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    کرونا کی عالمگیر وبا: متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار 181 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 48 لاکھ 94 ہزار 220 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار445 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 89 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 19 لاکھ 8 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1003 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 91,981 ہو گئی ہے، جب کہ 15 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 3 لاکھ 56 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 28,480 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 61 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 160 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 34,796 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    ٹرمپ نے 3 دن بعد ڈبلیو ایچ او سے متعلق بڑا یو ٹرن لے لیا

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 32,007 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 27 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 800 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 99 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں 28,239 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اسپین میں ہلاکتیں 27,709 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 16,853 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 55 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 735 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 9,080 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,123 مریض، ایران میں 7,057 مریض، کینیڈا میں 5,842 مریض، نیدرلینڈز میں 5,694 افراد، میکسیکو میں 5,332، چین میں 4,634 (گزشتہ 22 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,171، سوئیڈن میں 3,698، انڈیا میں 3,164، ایکواڈور میں 2,799، پیرو میں 2,789، روس میں 2,722، سوئٹزرلینڈ میں 1,886، آئرلینڈ میں 1,547، پرتگال میں 1,231، انڈونیشیا میں 1,191، رومانیا میں 1,120 جب کہ پولینڈ میں 936 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ، فرانس، انڈیا، پیرو، میکسیکو میں 100 سے زائد اموات، جب کہ برازیل میں 700 سے زائد، امریکا میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • کرونا سے جاں بحق مریضوں کی تدفین کے لیے اہم ہدایات آ گئیں

    کرونا سے جاں بحق مریضوں کی تدفین کے لیے اہم ہدایات آ گئیں

    کراچی: محکمہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق مریضوں کے غسل اور تدفین کے سلسلے میں اہم ہدایات آ گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ کرونا سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ مساجد اور جنازہ گاہ میں ہوگی، جب کہ ان کی تدفین بھی عام قبرستان میں کی جائے گی۔

    محکمہ صحت نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ کرونا سے جاں بحق مریض کے غسل اور تدفین کے دروان احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں، غسل کے بعد کرونا وائرس دیگر افراد میں منتقل نہیں ہو سکتا، تاہم غسل اور تدفین کے مراحل کو 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    اسپتال کی جانب سے میت کے ساتھ پی سی آر رپورٹ بھی فراہم کی جائے گی، میت کے جسم پر چسپاں تمام مشینوں کو اسپتال کا عملہ نکالے گا، میت کو کلیئر کرنے کے بعد پلاسٹک شیٹ میں لپیٹنا ضروری ہوگا، جب کہ میت کی منتقلی کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہوگی۔

    کراچی، کرونا کے مریض کی لاش لے جانے سے روکنے پر لواحقین آپے سے باہر، اسپتال میں توڑ پھوڑ

    محکمہ صحت کے مطابق غسل اور کفن پہنانے کی ذمہ داری 3 رکنی ٹیم سر انجام دے گی، جب کہ یہ ٹیم غسل، کفن کے دوران پی پی ای کٹس پہن کر فرائض سر انجام دے گی۔

    بچوں اور 50 سال سے زائد عمر والے اور بیمار افراد کو میت والے گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • امریکا کی متعدد ریاستوں میں کاروبار کھلنا شروع، وبا پھر سر اٹھانے لگی

    امریکا کی متعدد ریاستوں میں کاروبار کھلنا شروع، وبا پھر سر اٹھانے لگی

    واشنگٹن: امریکا کی متعدد ریاستوں میں کاروبار کھلنا شروع ہو گئے، تاہم ریاستیں کھولنے پر وائٹ ہاؤس اور سی ڈی سی میں اختلافات برقرار ہیں، دوسری طرف کرونا وائرس کی وبا پھر سے سر اٹھانے لگی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پہلے مرحلے میں 50 سے زائد کاؤنٹیز کھولی جا رہی ہیں، ریاست میں پروفیشنل اسپورٹس جون میں شروع ہو جائیں گے لیکن کھیلوں کی سرگرمیوں میں شائقین کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    گورنر ورجینیا نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست کا ساحل آیندہ جمعے کو سخت شرائط کے ساتھ کھولا جائے گا۔ گورنر ورجینیا کے مطابق ساحل پر گروپس کو اکھٹا ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، بڑی تعداد میں خیمے اور چھتریاں لانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    ادھر ریاستیں کھولنے پر وائٹ ہاؤس اور سی ڈی سی میں اختلافات برقرار ہیں، سی ڈی سی نے عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور کاروبار کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کی تھی تاہم وائٹ ہاؤس نے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔

    دوسری طرف امریکا میں کرونا وائرس کی وبا پھر سے سر اٹھانے لگی ہے، مثبت کیسز کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 92 ہزار کے قریب پہنچ گئی، امریکا میں پیر کے روز 22 ہزار سے زائد کرونا کیس رپورٹ ہوئے، جب کہ 1 ہزار سے زائد کرونا مریض ہلاک ہوئے۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 42,125 ہو گئی، دنیا میں 20 واں نمبر

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 42,125 ہو گئی، دنیا میں 20 واں نمبر

    اسلام آباد: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا 20 واں ملک بن گیا ہے، اب تک 42,125 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، یہ وبا اب تک 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 42,125 افراد متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 903 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلقہ اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 4 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 191 ہے۔ ملک میں 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 1,758 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 29 ہزار 300 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 11,922 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید تیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 318 ہے، اس کے بعد سندھ میں 277 اموات، پنجاب میں 260 اموات، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7، جب کہ گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: 3 لاکھ 16 ہزار ہلاک، 48 لاکھ 5 ہزار متاثر

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 16,377 ہو گئی، پنجاب میں 15,346 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 6,061، بلوچستان میں 2,692، اسلام آباد میں 997 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 540 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 112 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 ہزار 925 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 3 لاکھ 87 ہزار 335 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب میں 4,918 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، سندھ میں 4,209 مریض، خیبر پختون خوا میں 1,783 مریض، بلوچستان میں 454 مریض، گلگلت بلتستان میں 368 مریض، اسلام آباد میں 113 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 77 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: 3 لاکھ 16 ہزار ہلاک، 48 لاکھ 5 ہزار متاثر

    کرونا کی عالمگیر وبا: 3 لاکھ 16 ہزار ہلاک، 48 لاکھ 5 ہزار متاثر

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 16 ہزار 186 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 48 لاکھ 5 ہزار 186 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 618 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 82 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 18 لاکھ 60 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 865 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 90,978 ہو گئی ہے، جب کہ 15 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 3 لاکھ 46 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 28,325 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 59 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 170 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 34,636 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 31,908 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 25 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 800 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 145 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں 28,108 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اسپین میں ہلاکتیں 27,650 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 16,122 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 41 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 485 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 9,052 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,049 مریض، ایران میں 6,988 مریض، کینیڈا میں 5,782 مریض، نیدرلینڈز میں 5,680 افراد، میکسیکو میں 5,177، چین میں 4,634 (گزشتہ 21 دنوں بعد ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,140، سوئیڈن میں 3,679، انڈیا میں 3,029، ایکواڈور میں 2,736، پیرو میں 2,648، روس میں 2,631، سوئٹزرلینڈ میں 1,881، آئرلینڈ میں 1,543، پرتگال میں 1,218، انڈونیشیا میں 1,148، رومانیا میں 1,107 جب کہ پولینڈ میں 925 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برطانیہ، اٹلی، انڈیا، پیرو، کینیڈا میں 100 سے زائد اموات، جب کہ میکسیکو میں 200 سے زائد اموات واقع ہوئیں۔ برازیل اور فرانس میں 400 سے زائد، امریکا میں 800 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • کرونا وائرس: قطر میں نئے قوانین نافذ، سخت سزائیں

    کرونا وائرس: قطر میں نئے قوانین نافذ، سخت سزائیں

    دوحہ: قطر نے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں دنیا کی سخت ترین سزائیں متعارف کرا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق قطر نے کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے جنگ لڑنے کے لیے دنیا کی نہایت سخت ترین سزائیں متعارف کرا دی ہیں، پبلک مقامات میں فیس ماسک نہ پہننے والوں کو 3 سال جیل کی سزا دی جائے گی اور 45 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا۔

    اس چھوٹے سے خلیجی ملک میں اب تک 32 ہزار 600 لوگوں میں کو وِڈ نائنٹین کی تصدیق ہو چکی ہے، جو کہ قطر کی کُل آبادی 20 لاکھ 75 ہزار میں سے 1.1 فی صد آبادی بنتی ہے، اور اب تک وائرس سے صرف 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کے مطابق اب تک صرف سان مرینو اور ویٹیکن کی چھوٹی ریاستوں میں انفیکشن کی فی کس شرح زیادہ رہی ہے۔

    قطر میں اب چہرے کا ماسک پہننے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال تک قید کی سزا اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کا سامنا ہوگا، ڈرائیورز اگر اپنی گاڑیوں میں اکیلے ہوں تو وہ اس قانون سے مستثنیٰ ہیں لیکن پولیس اہل کار چیک پوائنٹس پر گاڑیوں کو روک کر نئے قانون کے عمل میں آنے سے قبل انھیں بھی متنبہ کر رہے ہیں۔

    قطر میں لوگوں نے فیس ماسک پہننا شروع کر دیے ہیں، بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ نہایت سخت قانون ہے، خیال رہے کہ قطری حکام نے تنبیہ کی تھی کہ رمضان کے مبارک مہینے میں اجتماعات میں کرونا انفیکشن مزید پھیل سکتا ہے۔ قطر کی وبائی کمیٹی کے شریک چیئرمین عبدالطیف الخل کا کہنا تھا کہ سحر و افطار میں خاندانوں کا ایک ساتھ ملنا ہائی رسک کی نشان دہی کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ قطر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسکول، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند ہیں، تاہم 2022 فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں تعمیراتی سائٹس کھلی رکھی گئی ہیں، جہاں سماجی فاصلے کے اصولوں کی سختی سے پاس داری کی جا رہی ہے، جب کہ 26 اپریل سے مزدوروں کے لیے ماسک پہننا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے کیوں کہ تین اسٹیڈیمز میں کام کرنے والوں کچھ ورکرز میں کرونا کی تصدیق ہو گئی تھی۔

    مارچ کے وسط میں دوحہ کے صنعتی علاقے میں غیر ملکی مزدوروں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہزاروں تارک الوطن مزدوروں کو قرنطینہ کیا گیا تھا، عبدالطیف الخل کے مطابق ان مزدوروں میں نئے کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً 50 ممالک میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا جا چکا ہے، تاہم سائنس دانوں میں اس کے مؤثر ہونے کے سلسلے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ چاڈ میں پبلک مقامات میں ماسک نہ پہننے والوں کو 15 دن کی قید کی سزا کا اعلان کیا گیا تھا۔ مراکش میں بھی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین ماہ قید اور 13 سو درہم جرمانے کی سزاؤں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

  • امریکی کمپنی کا کرونا وائرس کے علاج کے سلسلے میں بڑا دعویٰ

    امریکی کمپنی کا کرونا وائرس کے علاج کے سلسلے میں بڑا دعویٰ

    کیلی فورنیا: امریکی کمپنی نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے اینٹی باڈی دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کی بائیوفارماسیوٹیکل کمپنی سارنٹو تھیراپیوٹکس نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ انھوں نے ایک اینٹی باڈی دریافت کر لی ہے جو کو وِڈ نائنٹین سے لوگوں کو تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

    کمپنی نے اپنے دعوے میں یہ بھی کہا ہے کہ یہ اینٹی باڈی انسانی جسم سے کرونا وائرس کو محض 4 دن کے اندر نکال باہر کر دیتی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق STI-1499 اینٹی باڈی کرونا وائرس کی 100 فی صد روک تھام فراہم کرتی ہے، کمپنی نے کہا ہے کہ کسی ویکسین کے مارکیٹ میں آنے سے کئی ماہ قبل ممکن ہے کہ اس اینٹی باڈی کا علاج دستیاب ہو جائے۔

    چینی ماہرین کی اہم کاوش: کرونا کی شدت کو ختم کرنے والی اینٹی باڈیز کی نشاندہی

    سارنٹو تھیراپیوٹکس کے سی ای او اور فاؤنڈر ڈاکٹر ہنری جی کا کہنا تھا کہ ہمارا اس بات پر اصرار تھا کہ کو وِڈ نائنٹین کا کوئی علاج تو ہے، اور ہم نے ایک ایسا حل نکال لیا جو سو فی صد کام کرتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے جسم میں کرونا وائرس کو نیوٹرلائز کرنے والی اینٹی باڈی موجود ہو تو پھر سماجی فاصلے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اس کے بعد شہر کو بغیر کسی خوف کے کھولا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، دوسری طرف فارما سیوٹیکل کمپنیاں مسلسل کوشاں ہیں کہ اس کے لیے کوئی علاج ڈھونڈ سکیں۔

  • پاکستان میں کرونا کے تصدیق کیسز کی تعداد 40151، اموات 873 ہو گئیں

    پاکستان میں کرونا کے تصدیق کیسز کی تعداد 40151، اموات 873 ہو گئیں

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 873 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 40,151 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 27 ہزار 937 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,352 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 11,341 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید انتالیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 305 ہے، اس کے بعد سندھ میں 268 اموات، پنجاب میں 252 اموات، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7، جب کہ گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا سے ایک دن میں مزید 4360 افراد ہلاک

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 15,590 ہو گئی، پنجاب میں 14,584 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 5,847، بلوچستان میں 2,544، اسلام آباد میں 947 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 527 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 112 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 14 ہزار 175 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 3 لاکھ 73 ہزار 410 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب میں 4,883 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، سندھ میں 3,804 مریض، خیبر پختون خوا میں 1,699 مریض، بلوچستان میں 417 مریض، گلگلت بلتستان میں 348 مریض، اسلام آباد میں 113 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 77 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا سے ایک دن میں مزید 4360 افراد ہلاک

    کرونا کی عالمگیر وبا سے ایک دن میں مزید 4360 افراد ہلاک

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 13 ہزار 260 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 47 لاکھ 21 ہزار 800 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار 360 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 95 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 18 لاکھ 12 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,218 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 90,113 ہو گئی ہے، جب کہ 15 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 23 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 3 لاکھ 39 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 28,134 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 58 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 468 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 34,466 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 31,763 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 22 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 800 مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 153 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں 27,625 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اسپین میں ہلاکتیں 27,563 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 15,662 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 33 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 816 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 9,005 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,027 مریض، ایران میں 6,937 مریض، کینیڈا میں 5,679 مریض، نیدرلینڈز میں 5,670 افراد، میکسیکو میں 5,045، چین میں 4,633 (گزشتہ 20 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان میں دوبارہ ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترکی میں 4,096، سوئیڈن میں 3,674، انڈیا میں 2,872، ایکواڈور میں 2,688، روس میں 2,537، پیرو میں 2,523، سوئٹزرلینڈ میں 1,879، آئرلینڈ میں 1,533، پرتگال میں 1,203، انڈونیشیا میں 1,089، رومانیا میں 1,094 جب کہ پولینڈ میں 915 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسپین، روس، اٹلی، انڈیا، پیرو، کنیڈا میں 100 سے زائد اموات، جب کہ میکسیکو میں 200 سے زائد اموات واقع ہوئیں۔ برطانیہ میں 400 سے زائد، برازیل میں 800 سے زائد اور امریکا میں 12 سو سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • پلازما تھراپی نے حیران کن نتائج دینا شروع کر دیے

    پلازما تھراپی نے حیران کن نتائج دینا شروع کر دیے

    حیدرآباد: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کی شروع کردہ پلازما تھراپی نے حیران کن نتائج دینا شروع کر دیے ہیں، حیدر آباد میں ایک اور مریض کو پلازما لگا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے مریض میں کامیاب پلازما تھراپی کے بعد حیدرآباد سول اسپتال میں 64 سالہ ایک خاتون مریضہ کو پلازما لگا دیا گیا۔

    کراچی کے جناح اسپتال میں پلازما تھراپی کے ذریعے کرونا وائرس کا ایک مریض صحت یاب ہو گیا تھا، جس کے بعد سول اسپتال حیدرآباد میں بھی اس کا تجربہ کیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 6 مئی کو نوشہرو فیروز سے لائی گئی مریضہ کو پلازما لگایا گیا، جس کے بعد مریضہ کی حالت بہتر ہوئی ہے۔

    پلازما تھراپی ، کرونا کے مریضوں کیلئے حوصلہ افزا خبر

    سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس میں مبتلا خاتون کی صحت کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، بلڈ پریشر، نبض کی رفتار اور خون میں آکسیجن کی مقدار کی چیکنگ جاری ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل 53 سالہ مریض کی کامیاب پلازمہ تھراپی کی گئی تھی، ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ پلازما تھراپی سے 86 فی صد کامیابی مل گئی ہے۔

    پلازما تھراپی پیسیو ایمونائزیشن کا طریقہ کار ہے، جس میں کرونا کے مریض کو دوسرے لیکن صحت یاب کرونا مریض کے خون سے نکالا گیا پلازمہ لگایا جاتا ہے، کرونا کے مریضوں میں اس کا استعمال چین نے 20 جنوری کو شروع کیا تھا جس کے کامیاب نتائج سامنے آئے تھے۔ اب این آئی بی ڈی نے پاکستان میں بھی اس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔