Tag: Covid-19

  • کرونا کی عالمگیر وبا میں مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی

    کرونا کی عالمگیر وبا میں مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 3 ہزار 405 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 45 لاکھ 26 ہزار 850 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 5 ہزار 317 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 96 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 17 لاکھ 4 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,715 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 86,912 ہو گئی ہے، جب کہ 14 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 3 لاکھ سے 18 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 27,426 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 53 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 428 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 33,614 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 33 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 31,368 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 15 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 855 مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 262 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں 27,425 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اسپین میں ہلاکتیں 27,321 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 14 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 3 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 835 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 8,903 مریض، جرمنی میں وائرس سے 7,928 مریض، ایران میں 6,854 مریض، نیدرلینڈز میں 5,590 افراد، کینیڈا میں 5,472 مریض، چین میں 4,633 (گزشتہ 18 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، میکسیکو میں 4,477، ترکی میں 4,007، سوئیڈن میں 3,529، انڈیا میں 2,649، ایکواڈور میں 2,338، روس میں 2,305، پیرو میں 2,267، سوئٹزرلینڈ میں 1,872، آئرلینڈ میں 1,506، پرتگال میں 1,184، رومانیا میں 1,053، اور انڈونیشیا میں 1,043 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • کرونا متاثر ڈاکٹر کی نومولود بیٹی کی زندگی خطرے میں پڑ گئی

    کرونا متاثر ڈاکٹر کی نومولود بیٹی کی زندگی خطرے میں پڑ گئی

    لاہور: چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر سمیت عملے کے 4 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے، کو وِڈ نائنٹین کے لیے لیے گئے سیمپلز کا نتیجہ 10 دن کی تاخیر کے بعد آیا، جس کی وجہ سے ڈاکٹر کی نومولود بیٹی کی زندگی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے چلڈن اسپتال میں ایک ڈاکٹر سمیت عملے کے چار افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چلڈرن اسپتال سے 10 روز پہلے 52 افراد کے سیمپل لیے گئے، جس کا رزلٹ نہایت تاخیر سے دیا گیا۔

    وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر عمیر کا مؤقف تھا کہ انھیں دس روز بعد بتایا گیا کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ڈاکٹر عمیر کا کہنا تھا کہ ان 10 دنوں میں اپنے گھر والوں اور اسپتال کے لوگوں سے ملا ہوں۔

    تشویش ناک امر یہ ہے کہ کرونا وائرس کے شکار ڈاکٹر عمیر کے ہاں 5 روز قبل ایک بیٹی کی پیدایش بھی ہوئی ہے، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نوزائیدہ بیٹی سے بھی ملے اور انھیں چوما، اگر وقت پر بتا دیا جاتا تو لوگوں سے نہ ملتا۔

    10 دن بعد رپورٹ ملنے پر اسپتال عملے میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، کیوں کہ عملے کے جن تین افراد کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے، وہ بھی دیگر لوگوں سے ملتے رہے ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کرونا وائرس سے متاثر ڈاکٹرز اور عملے کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے ملک بھر میں دو سو کے قریب ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ارکان متاثر ہو چکے ہیں جب کہ نرسز سمیت کئی ڈاکٹرز جان سے بھی ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ادھر کرونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے، پاکستان میں وائرس کے 26 ہزار 260 مریض زیر علاج ہیں جب کہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 37 ہزار 218 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 33 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث اموات 803 ہو گئیں۔

  • عمان میں کرونا اسکریننگ کرنے والی موبائل بسیں آ گئیں

    عمان میں کرونا اسکریننگ کرنے والی موبائل بسیں آ گئیں

    مسقط: عمان کی وزارت صحت نے مواصلات کے اشتراک سے کرونا وائرس کی اسکریننگ کرنے والی موبائل بسیں چلا دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہونے والی قومی کوششوں کو مزید سہارا دیتے ہوئے عمان کی وزارت صحت نے مواصلات کے تعاون سے ایسی بسیں لانچ کر دی ہیں جس میں لوگوں کی کو وِڈ نائنٹین کے لیے اسکریننگ کی جائے گی۔

    یہ بسیں عمان کے دارالحکومت مسقط میں تین مقامات پر صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ مسقط محکمہ صحت نے عمان نیشنل ٹرانسپورٹ کمپنی مواصلات کے تعاون سے یہ بس سروس لانچ کی ہے، جس میں مفت اسکریننگ کی جاتی ہے اور یہ بسیں اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ ان میں کو وِڈ نائنٹین کی تشخیص کے لیے مفت طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔

    اس مہم میں ایسی بسیں بھی شروع کی گئی ہیں جو کرونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے لوگوں کو مخصوص مراکز تک پہنچانے کا کام کریں گی، یہ ٹرانسپورٹیشن سروس الحمیرہ کے علاقے کو کور کرے گی۔

    ایسی دو بسیں ڈیزائن کی گئی ہیں جو کرونا کے میڈیکل ٹیسٹ کرنے کے ساز و سامان سے لیس ہیں، یہ بسیں مخصوص علاقوں میں جا کر لوگوں کی مفت اسکریننگ کریں گی، وہ علاقے جہاں وائرس کے زیادہ کیسز ہوں۔

  • پاکستان میں چوبیس گھنٹوں میں 2,255 نئے کیسز ریکارڈ، اموات 737 ہو گئیں

    پاکستان میں چوبیس گھنٹوں میں 2,255 نئے کیسز ریکارڈ، اموات 737 ہو گئیں

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 737 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 34,336 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 787 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2,255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 8,812 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: 3 لاکھ کے قریب انسان جان کی بازی ہار گئے

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اکتیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 267 ہے، اس کے بعد سندھ میں 218 اموات، پنجاب میں 214 اموات، بلوچستان میں 27، اسلام آباد میں 6، جب کہ گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 13,225 ہو گئی، سندھ میں 12,610 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 5,021، بلوچستان میں 2,158، اسلام آباد میں 759 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 475 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 88 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 11 ہزار 848 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 3 لاکھ 17 ہزار 699 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کے الیکٹرک کا ملازم کرونا سے جاں بحق، واٹر بورڈ کا اکاؤنٹ افسر متاثر

    کے الیکٹرک کا ملازم کرونا سے جاں بحق، واٹر بورڈ کا اکاؤنٹ افسر متاثر

    کراچی: شہر قائد کے دو اہم اداروں کے ملازمین بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے جن میں سے ایک مریض جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے ادارے کے ایک ملازم کی کرونا وائرس سے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کے الیکٹرک کا ملازم کرونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ادارہ مرحوم كے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

    واٹر بورڈ کراچی کا ایک اکاؤنٹ افسر بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو گیا ہے، ایم ڈی واٹربورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اکاؤنٹ افسر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

    سندھ میں 24گھنٹوں میں 18 اموات ، وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے خبردار کردیا

    ادھر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا، انھوں نے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جلد کسی ضرورت مند کو اپنا پلازمہ عطیہ کروں گا۔ خیال رہے کہ گورنر سندھ میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، بعد ازاں کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر وہ مثبت نکلا۔

    گزشتہ روز سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 18 اموات ہوئیں اور کرونا کے 593 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 12610 اور کرونا کے باعث اموات 218 ہو چکی ہیں۔

    سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 4064 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ بھر میں اب تک کرونا کے 99117 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: 3 لاکھ کے قریب انسان جان کی بازی ہار گئے

    کرونا کی عالمگیر وبا: 3 لاکھ کے قریب انسان جان کی بازی ہار گئے

    کراچی: کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 2 لاکھ 92 ہزار 900 افراد کو نگل لیا ہے، جب کہ وائرس سے 43 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 5 ہزار 320 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 85 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 16 لاکھ 2 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,630 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 83,425 ہو گئی ہے، جب کہ 14 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 2 لاکھ سے 96 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 27,175 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 48 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    کیا کرونا وائرس خود ختم ہو جائے گا؟ ڈاکٹر فاؤچی کا اہم بیان

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 627 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 32,692 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 30,911 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 1 ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 172 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں 26,991 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اسپین میں ہلاکتیں 26,920 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 12,461 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 78 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 779 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 8,761 مریض، جرمنی میں وائرس سے 7,738 مریض، ایران میں 6,733 مریض، نیدرلینڈز میں 5,510 افراد، کینیڈا میں 5,169 مریض، چین میں 4,633 (گزشتہ 16 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، ترکی میں 3,894، میکسیکو میں 3,926، سوئیڈن میں 3,313، انڈیا میں 2,415، ایکواڈور میں 2,327، روس میں 2,116، پیرو میں 2,057، سوئٹزرلینڈ میں 1,867، آئرلینڈ میں 1,488، پرتگال میں 1,163، انڈونیشیا میں 1,007 مریض، اور رومانیا میں 1,002 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • کیا کرونا وائرس خود ختم ہو جائے گا؟ ڈاکٹر فاؤچی کا اہم بیان

    کیا کرونا وائرس خود ختم ہو جائے گا؟ ڈاکٹر فاؤچی کا اہم بیان

    واشنگٹن: دنیا بھر بالخصوص سپر پاور امریکا کے لیے تباہ کن ثابت ہونے والا نیا کرونا وائرس خود ختم ہو جائے گا یا نہیں، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کرونا ٹاسک فورس کے اہم ترین رکن ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کی ایک بار پھر سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیشی ہوئی، جس کی تمام کارروائی ویڈیو لنک کے ذریعے نشر کی گئی، دیگر ٹاسک فورس اراکین بھی کارروائی کے دوران ویڈیو لنک پر موجود رہے۔

    سینیٹ کمیٹی کے سامنے ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ اس بیماری کے خود ہی ختم ہو جانے کا خیال تقریباً ناممکن ہے، یہ انسان سے انسان میں تیزی سے منتقل ہونے والا وائرس ہے، ممکن ہے کہ یہ وائرس دوبارہ ہمارے پاس آ جائے، اس کی دوسری لہر کے امکانات یقیناً موجود ہیں۔

    نینسی پلوسی نے امریکیوں کے لیے 3 کھرب ڈالرز کا بڑا وائرس بل متعارف کرا دیا

    ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ کم از کم 8 ویکسینز ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہیں لیکن فی الحال کرونا کی ویکسین بننا بہت مشکل ہے، کاروبار کھولنے میں جلدی کی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے، جلدی نہ کی جائے، ریاستیں کھولنے سے بیماری کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ کرونا وائرس موسم خزاں تک کہیں نہیں جائے گا، کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے بھی زیادہ ہے، کیوں کہ جو لوگ گھروں پر انتقال کر رہے ہیں وہ ڈیٹا میں شامل نہیں، نیویارک میں صحت کا نظام انتہائی سنگین چیلنج سے نمٹ رہا تھا، وہاں ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جن کو کرونا تھا لیکن تشخیص نہیں ہوئی، ممکن ہے وہ اسپتال نہیں پہنچ پائے اور گھروں ہی میں ہلاک ہو گئے ہوں۔

  • نینسی پلوسی نے امریکیوں کے لیے 3 کھرب ڈالرز کا بڑا وائرس بل متعارف کرا دیا

    نینسی پلوسی نے امریکیوں کے لیے 3 کھرب ڈالرز کا بڑا وائرس بل متعارف کرا دیا

    واشنگٹن: اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی نے امریکیوں کے لیے 3 کھرب ڈالرز کا بڑا وائرس بل متعارف کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی نے 3 کھرب ڈالرز کا نیا امدادی پیکج متعارف کرا دیا ہے، جسے ’ہیروز ایکٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، اس ایکٹ پر جمعے کو ووٹنگ کا امکان ہے۔

    بل میں ریاستوں اور مقامی حکومتوں کے لیے ایک کھرب ڈالرز رکھے گئے ہیں، 200 ارب ڈالرز ملازمین کی تنخواہوں اور 75 ارب کرونا ٹیسٹنگ کے لیے مختص کیے گئے ہیں، بل میں 4 افراد پر مشتمل ہر خاندان کے لیے 6 ہزار ڈالرز بھی مختص کیے گئے ہیں۔

    کوروناوائرس کے اثرات ، سپر پاور امریکا بڑا قرضہ لینے پر مجبور

    تاہم، دوسری طرف حکمران ری پبلکن پارٹی نے نئے امدادی پیکج کو مسترد کر دیا، ری پبلکن سینیٹر جان باروسو کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے ابھی نئی فنڈنگ کی ضرورت نہیں، یہ بل منظور نہیں کیا جائے گا۔

    ادھر اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ متاثر ہونے والے خاندانوں کی پریشانیاں ختم نہیں ہوئیں، کرونا کی موجودہ صورت حال ایک تاریخی چیلنج ہے، بھوک وقفہ لیتی ہے نہ کرایہ، نوکری جانے کی تکلیف اور کسی پیارے کا چلے جانا بھی وقفہ نہیں لیتا، امریکی عوام کی ضروریات پوری کرنے کا یہ اہم وقت ہے۔

    یاد رہے کہ مارچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کاروبار بند ہونے سے متاثر امریکیوں کو امدادی چیک دیے جائیں گے۔ اپریل میں نینسی پلوسی نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا امدادی چیک پر نام چھاپنا انتہائی شرم ناک حرکت ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کے 3 لاکھ ٹیسٹ مکمل، 32081 مثبت، 706 مریض جاں بحق

    پاکستان میں کرونا کے 3 لاکھ ٹیسٹ مکمل، 32081 مثبت، 706 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 706 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 32,081 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 22 ہزار 820 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 8,555 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: 2 لاکھ 87 ہزار انسان جان کی بازی ہار گئے، 42 لاکھ 56 ہزار متاثر

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید انتالیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 257 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 211 اموات، سندھ میں 200 اموات، بلوچستان میں 27، اسلام آباد میں 6، جب کہ گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 12,017 ہو گئی، پنجاب میں 11,869 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 4,875، بلوچستان میں 2,061، اسلام آباد میں 716 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 457 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 86 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 10 ہزار 957 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 3 لاکھ 5 ہزار 851 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: 2 لاکھ 87 ہزار انسان جان کی بازی ہار گئے، 42 لاکھ 56 ہزار متاثر

    کرونا کی عالمگیر وبا: 2 لاکھ 87 ہزار انسان جان کی بازی ہار گئے، 42 لاکھ 56 ہزار متاثر

    کراچی: کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 2 لاکھ 87 ہزار 332 افراد کو نگل لیا ہے، جب کہ وائرس سے 42 لاکھ 56 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3,403 ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 74 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 15 لاکھ 27 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1 ہزار اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 81,795 ہو گئی ہے، جب کہ 13 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 18 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 2 لاکھ سے 62 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 27,003 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 47 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 210 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 32,065 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 30,739 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 1 ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 179 اموات ہوئیں.

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 26,744 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس میں 26,643 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 11,653 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 69 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 502 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 8,707 مریض، جرمنی میں وائرس سے 7,661 مریض، ایران میں 6,685 مریض، نیدرلینڈز میں 5,456 افراد، کینیڈا میں 4,993 مریض، چین میں 4,633 (گزشتہ 15 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، ترکی میں 3,841، میکسیکو میں 3,573، سوئیڈن میں 3,256، انڈیا میں 2,294، ایکواڈور میں 2,145، روس میں 2,009، پیرو میں 1,961، سوئٹزرلینڈ میں 1,845، آئرلینڈ میں 1,467، پرتگال میں 1,144، اور اسرائیل میں 258 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔