Tag: Covid-19

  • ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی وینٹ انتظامات نہ ہونے پر سندھ حکومت پر تنقید

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی وینٹ انتظامات نہ ہونے پر سندھ حکومت پر تنقید

    کراچی: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کے انتظامات نہ ہونے پر سندھ حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین وائی ڈے اے ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے دعوے بے بنیاد ثابت ہو گئے ہیں، 26 فروری کو پہلے کیس کے رپورٹ ہونے کے بعد وینٹی لیٹرز کے انتظامات نہ کیے جا سکے۔

    ڈاکٹر عمر سلطان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پاکستان میں تیسرے اسپل میں موجود ہے، وائرس کے مقامی منتقلی کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، وزرا کی جانب سے 2 سے 3 دن پریس کانفرنس کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور وہ شکوہ کر رہے ہیں کہ وفاق کی جانب سے تاحال کوئی وینٹی لیٹر فراہم نہیں کیا گیا۔

    کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر کو وینٹی لیٹر نہ ملا، بے بسی کی حالت میں جان دے دی

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے فرنٹ لائن سولجر ڈاکٹر فرقان نے وینٹی لیٹر نہ ملنے کی وجہ سے بے بسی کی حالت میں جان دے دی تھی، ڈاکٹر فرقان کئی دنوں سے گھر میں آئسولیٹ تھے، وہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز سے ریٹائرڈ تھے۔

    ڈاکٹر کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ طبیعت بگڑنے پر انھیں پہلے ایس آئی یو ٹی اور پھر انڈس اسپتال لے جایا گیا، مگر کہیں آئی سی یو اور وینٹی لیٹر خالی نہیں تھا، سرکاری اسپتال کے کئی وینٹی لیٹرز خراب پڑے ہیں، کوئی ایک ٹھیک ہوتا تو ڈاکٹر فرقان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

    سندھ حکومت کرونا کے نام پر 2 ارب سے زائد کی رقم خرچ کر چکی ہے لیکن نتیجہ صفر نظر آ رہا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ میں تقریباً 350 کے قریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں جن میں سے 70 سے زائد خراب ہیں۔

  • کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر فرقان کو وینٹی لیٹر نہ ملا، بے بسی کی حالت میں جان دے دی

    کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر فرقان کو وینٹی لیٹر نہ ملا، بے بسی کی حالت میں جان دے دی

    کراچی: سندھ میں کرپشن اور بد انتظامی اور صحت کے نظام کا پول کھل گیا، کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر کو وینٹی لیٹر نہ مل سکا جس کی وجہ سے بے بسی کی حالت میں انھوں نے جان دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے سرکاری اسپتالوں کا برا حال ہو چکا ہے، نجی اسپتال بھی کرونا وائرس انفیکشن کے مریضوں سے بھر گئے ہیں، ہزاروں زندگیاں بچانے والے ڈاکٹر فرقان کی اپنی جان نہ بچ سکی۔

    جنرل فزیشن ڈاکٹر فرقان کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، تاہم انھیں وقت پر وینٹی لیٹر نہ ملا اور انھوں نے بے بسی کی حالت میں جان دے دی، کرونا مثبت آنے پر ڈاکٹر فرقان کچھ دنوں سے گھر میں آئیسولیٹ تھے، وہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز سے ریٹائرڈ تھے۔

    ڈاکٹر کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ طبیعت بگڑنے پر انھیں پہلے ایس آئی یو ٹی اور پھر انڈس اسپتال لے جایا گیا، مگر کہیں آئی سی یو اور وینٹی لیٹر خالی نہیں تھا، سرکاری اسپتال کے کئی وینٹی لیٹرز خراب پڑے ہیں، کوئی ایک ٹھیک ہوتا تو ڈاکٹر فرقان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

    اہل خانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر فرقان دو گھنٹے تک ایمبولینس میں رہے، دو بڑے اسپتالوں سے واپس بھیج دیا گیا تو ڈاکٹر فرقان کو لے کر ڈاؤ اوجھا اسپتال لائے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی، ڈاکٹر فرقان انتقال کر چکے تھے۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کرونا کے نام پر 2 ارب سے زائد کی رقم خرچ کر چکی ہے لیکن نتیجہ صفر نظر آ رہا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ میں تقریباً 350 کے قریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں جن میں سے 70 سے زائد خراب ہیں۔

    یہ سوال ایک بار پھر سامنے آیا ہے کہ محکمہ صحت کا اربوں کا بجٹ کہاں خرچ ہو رہا ہے، کیا ڈاکٹر فرقان حکومتِ سندھ کی کرپشن کی بھینٹ چڑھ گئے؟ اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے ڈاکٹر فرقان کی موت کو انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک قرار دیا، ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہی ہوا، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے وزیر صحت سندھ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

  • پاکستان میں کرونا کے 2 لاکھ ٹیسٹ مکمل، 19103 مثبت، 440 مریض جاں بحق

    پاکستان میں کرونا کے 2 لاکھ ٹیسٹ مکمل، 19103 مثبت، 440 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 440 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 19,103 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 13 ہزار 846 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 989 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 4,817 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: 34 لاکھ 84 ہزار انسان متاثر، ڈھائی لاکھ کے قریب لوگ ہلاک

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 23 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 172 ہے، اس کے بعد سندھ میں 122 اموات، پنجاب میں 120 اموات، بلوچستان میں 19، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 7,106 ہو گئی، سندھ میں 7,102 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 2,907، بلوچستان میں 1,172، اسلام آباد میں 393 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 356 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 1 کیس)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 67 (ایک نیا کیس) ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 8 ہزار 716 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 3 ہزار 25 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: 34 لاکھ 84 ہزار انسان متاثر، ڈھائی لاکھ کے قریب لوگ ہلاک

    کرونا کی عالمگیر وبا: 34 لاکھ 84 ہزار انسان متاثر، ڈھائی لاکھ کے قریب لوگ ہلاک

    کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 34 لاکھ 84 ہزار انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,483,935 افراد متاثر اور 244,778 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1,121,499 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 212 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1700 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 67,444 ہو گئی ہے، جب کہ 11 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 24,368 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 19 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 28,710 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 80 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

    برطانیہ بہت تیزی کے ساتھ ہلاکتوں میں اٹلی کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، خدشہ ہے دو دن میں برطانیہ اسپین اور فرانس کے بعد اب اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 621 مریض ہلاک ہوئے، اور وائرس اب تک 28,131 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 82 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 25,100 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 24,760 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 6,761 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

    بیلجیئم میں 7,765 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,812 مریض، ایران میں 6,156 مریض، نیدرلینڈز میں 4,987 افراد، چین میں 4,633 (گزشتہ 6 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کینیڈا میں 3,566، ترکی میں 3,336، سوئیڈن میں 2,669، میکسیکو میں 2,061، سوئٹزرلینڈ میں 1,762، ایکواڈور میں 1,371، انڈیا میں 1,323، آئرلینڈ میں 1,286، روس میں 1,222، پیرو میں 1,200، پرتگال میں 1,023، اور اسرائیل میں 229 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • امریکا: کرونا کے مریضوں پر اینٹی وائرل دوا کا استعمال شروع

    امریکا: کرونا کے مریضوں پر اینٹی وائرل دوا کا استعمال شروع

    واشنگٹن: امریکا میں کو وِڈ نائنٹین کے مریضوں پر ایک اینٹی وائرل دوا کا ہنگامی استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک اینٹی وائرل دوا Remdesivir کا ہنگامی بنیادوں پر مریضوں پر استعمال شروع ہو گیا، امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے مریضوں پر اس کے استعمال کی اجازت دے دی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرونا مریضوں پر دوا کے استعمال کی اجازت ہنگامی بنیادوں پر دی گئی ہے، یہ دوا وائرس سے متاثر شدید بیمار افراد کو دی جائے گی، ابتدائی طور پر 15 لاکھ کی تعداد میں یہ دوا امریکا بھر میں فراہم کی جا رہی ہے۔

    ایف ڈی اے کمشنر اسٹیفن ہان کا کہنا ہے کہ ریمڈیسیور مریضوں کی جلد صحت یابی میں انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے، دوا لینے والے مریض پندرہ دن کی بجائے 11 دن میں گھر جانے کے قابل ہو جائیں گے۔

    کرونا وائرس کی ویکسین کب تک دستیاب ہوگی؟

    امریکی میڈیا کے مطابق این آئی ایچ میں اس دوا کے مریضوں پر ٹرائل کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے تھے، جس کے بعد دوا کے باقاعدہ استعمال کا فیصلہ صدر ٹرمپ اور ایف ڈی اے کمشنر کی اہم ملاقات میں کیا گیا، کمشنر کا کہنا تھا کہ ریمڈیسیور امریکا میں کو وِڈ نائنٹین کے لیے پہلا تصدیق شدہ ادویاتی علاج ہے۔

    یہ دوا تیار کرنے والی کمپنی گِلی یَڈ سائنسز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوا کے کلینیکل ٹرائلز جاری رکھیں گے، سی ای او ڈینئیل اوڈے کا کہنا تھا کہ دوا کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے پارٹنرز کے ساتھ تعاون جاری رکھی جائے گی۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات بڑھنے لگیں، ایک دن میں 32 جاں بحق

    پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات بڑھنے لگیں، ایک دن میں 32 جاں بحق

    اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 417 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 18,114 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہزار 982 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,297 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 4715 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس: ایک دن میں 1 لاکھ نئے کیسز، ساڑھے 5 ہزار اموات

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 32 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 161 ہے، اس کے بعد سندھ میں 118 اموات، پنجاب میں 115 اموات، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6,733 ہو گئی، سندھ میں 6,675 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 2,799، اسلام آباد میں 365 ہو گئی، بلوچستان میں 1,136، گلگت بلتستان میں 340 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 1 کیس)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 66 (کوئی نیا کیس نہیں) ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 9 ہزار 164 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 93 ہزار 859 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: ایک دن میں 1 لاکھ نئے کیسز، ساڑھے 5 ہزار اموات

    کرونا وائرس: ایک دن میں 1 لاکھ نئے کیسز، ساڑھے 5 ہزار اموات

    کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 34 لاکھ سے زائد انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 592 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,400,830 افراد متاثر اور 239,592 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1,081,599 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 212 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1900 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 65,766 ہو گئی ہے، جب کہ 11 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 36 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 61 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 24,069 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 15 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 28,236 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 78 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

    برطانیہ نے ہلاکتوں میں اسپین اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 739 سے زائد مریض ہلاک ہوئے، اور وائرس اب تک 27,510 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 24,824 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 24,594 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    بیلجیئم میں 7,703 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,736 مریض، برازیل میں 6,412، ایران میں 6,091 مریض، نیدرلینڈز میں 4,893 افراد، چین میں 4,633 (گزشتہ 5 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کینیڈا میں 3,391، ترکی میں 3,258، سوئیڈن میں 2,653، میکسیکو میں 1,972، سوئٹزرلینڈ میں 1,754، آئرلینڈ میں 1,265، اور انڈیا میں 1,223، روس میں 1,169، پیرو میں 1,124، ایکواڈور میں 1,063، پرتگال میں 1,007، اور اسرائیل میں 225 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • کیا کرونا وائرس کسی لیبارٹری میں بنا؟ تحقیق سے کیا سامنے آیا

    کیا کرونا وائرس کسی لیبارٹری میں بنا؟ تحقیق سے کیا سامنے آیا

    واشنگٹن: امریکی صدر کے دعوؤں کے برعکس امریکا کی انٹیلی جنس کمیونٹی نے کرونا وائرس کی تخلیق کے سلسلے میں بڑا اعتراف کر لیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی انٹیلی جنس کمیونٹی نے اعتراف کیا ہے کہ کرونا وائرس انسان کا تیار کردہ یا مصنوعی طریقے سے پیدا کردہ نہیں ہے۔

    امریکا کے آفس آف دی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے وسیع سائنسی اتفاق رائے پایا جاتا ہے، یہ کمیونٹی بھی اس سے متفق ہے کہ کو وِڈ نائنٹین جینیاتی ترمیم کا نتیجہ نہیں، نہ ہی یہ وائرس انسان نے بنایا ہے۔

    کرونا وبا کا آغاز ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی سے ہوا: ٹرمپ

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کمیونٹی دستیاب معلومات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ کرونا وائرس انسان کا تخلیق کردہ یا مصنوعی طریقے سے پیدا کردہ نہیں ہے۔

    یو ایس انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ پوری انٹیلی جنس کمیونٹی مسلسل امریکی پالیسی سازوں اور کو وِڈ 19 کا مقابلہ کرنے والوں کو مدد فراہم کرتی رہی ہے، کمیونٹی نے ہمیشہ نیشنل سیکورٹی کرائسز کے دوران تحقیق اور تجزیے کے لیے وسائل کی فراہمی میں اضافہ کیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کمیونٹی سامنے آنے والی خفیہ معلومات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کرونا کسی متاثرہ جانور سے پھیلا یا ووہان کی ایک لیبارٹری میں ایک حادثے کا نتیجہ تھا۔

    واضح رہے کہ اس وائرس کے بارے میں پہلے خیال تھا کہ یہ ووہان میں جانوروں کی مارکیٹ سے پھیلا تاہم اب خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر قریبی وائرس ریسرچ لیبارٹری سے پھیلا۔

  • پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق، مصدقہ کیسز کی تعداد 16,817 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق، مصدقہ کیسز کی تعداد 16,817 ہو گئی

    اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 385 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 16,817 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہزار 117 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 4315 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا 2 لاکھ 34 ہزار انسانی جانیں نگل گیا، ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 24 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 146 ہے، اس کے بعد سندھ میں 112 اموات، پنجاب میں 106 اموات، بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6,340 ہو گئی، سندھ میں 6,053 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 2,627، اسلام آباد میں 343 ہو گئی، بلوچستان میں 1,049، گلگت بلتستان میں 339 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 9 کیسز)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 66 (ایک نیا کیس) ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 7 ہزار 971 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 82 ہزار 131 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا 2 لاکھ 34 ہزار انسانی جانیں نگل گیا، ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری

    کرونا کی عالمگیر وبا 2 لاکھ 34 ہزار انسانی جانیں نگل گیا، ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری

    کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 33 لاکھ 8 ہزار سے زائد انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 34 ہزار 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,308,231 افراد متاثر اور 234,105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1,042,608 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 212 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 2200 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 63,861 ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 55 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 23,780 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    عالمی ادارہ صحت پر امریکی صدر کا غصہ ختم نہ ہو سکا

    یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 27,967 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 75 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

    برطانیہ نے ہلاکتوں میں اسپین اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 674 سے زائد مریض ہلاک ہوئے، اور وائرس اب تک 26,771 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 24,543 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 24,376 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار ہو چکی ہے۔

    بیلجیئم میں 7,594 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,623 مریض، ایران میں 6,028 مریض، برازیل میں 6,006، نیدرلینڈز میں 4,795 افراد، چین میں 4,633 (گزشتہ 4 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کینیڈا میں 3,184، ترکی میں 3,174، سوئیڈن میں 2,586، میکسیکو میں 1,859، سوئٹزرلینڈ میں 1,737، آئرلینڈ میں 1,232، اور انڈیا میں 1,154، روس میں 1,073، پیرو میں 1,051، پرتگال میں 989، ایکواڈور میں 900، اور اسرائیل میں 222 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔