Tag: Covid-19

  • پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14079 ہو گئی، 301 جاں بحق

    پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14079 ہو گئی، 301 جاں بحق

    اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 301 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 14079 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، چند دن قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔ سنگاپور یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا پر 8 جون تک 97 فی صد قابو پانے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ یکم ستمبر تک وبا پر 100 فی صد قابو پا لیا جائے گا۔

    این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 10 ہزار 545 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 751 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 3233 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 111 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ساڑھے 30 لاکھ سے زائد انسان عالمگیر وبا کی لپیٹ میں، 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ ہلاک

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 104 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 91 اموات، سندھ میں 85 اموات، بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5,640 ہو گئی، سندھ میں 4,956 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 1,984، اسلام آباد میں 261 ہو گئی، بلوچستان میں 853، گلگت بلتستان میں 320 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 2 کیسز)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 65 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 417 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 57 ہزار 233 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • ساڑھے 30 لاکھ سے زائد انسان عالمگیر وبا کی لپیٹ میں، 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ ہلاک

    ساڑھے 30 لاکھ سے زائد انسان عالمگیر وبا کی لپیٹ میں، 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ ہلاک

    کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 30 لاکھ 64 ہزار سے زائد انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 11 ہزار 609 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,064,830 افراد متاثر اور 211,609 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 922,389 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 210 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

    امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1400 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 56,803 ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 23 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 39 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 14 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 22,623 ہلاکتیں ہوئیں اور 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    امریکی ریاستوں نے کاروبار کھولنا شروع کر دیے

    یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 26,977 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 1 لاکھ 99 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 66 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 2 ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ تاہم اٹلی میں اب کرونا کی وبا خاصی حد تک تھم گئی ہے، اموات میں نمایاں کمی ہو چکی ہے جس کے باعث لاک ڈاؤن میں‌ نرمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 23,521 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 23,293 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    برطانیہ بھی شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 360 مریض مر چکے ہیں، اور وائرس اب تک 21,092 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 57 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔

    بیلجیئم میں 7,207 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,126 مریض، ایران میں 5,806 مریض، چین میں 4,633 (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، نیدرلینڈز میں 4,518 افراد، برازیل میں 4,603، ترکی میں 2,900، کینیڈا میں 2,707، سوئیڈن میں 2,274، سوئٹزرلینڈ میں 1,665، میکسیکو میں 1,434، آئرلینڈ میں 1,102، اور انڈیا میں 939 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • امریکی ریاستوں نے کاروبار کھولنا شروع کر دیے

    امریکی ریاستوں نے کاروبار کھولنا شروع کر دیے

    واشنگٹن: امریکا میں ریاستوں نے کاروبار کھولنا شروع کر دیے ہیں، گورنرز کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کھولنے کی ٹائم لائن جاری کر دی گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکسس میں 25 فی صد کاروبار یکم مئی سے کھولے جائیں گے، ریاست میں اسٹورز، مالز، ریستوران، تھیٹرز، لائبریریاں اور میوزیمز کھولے جائیں گے جب کہ نائی اور بیوٹی پارلرز سمیت دیگر سیلون نہیں کھولے جائیں گے۔

    دوسری طرف ریاست جارجیا میں بیوٹی پارلرز، سیلون، ٹیٹوز شاپس بھی کھول دی گئی ہیں، تمام کاروباری جگہوں میں سماجی فاصلہ اور دیگر گائیڈ لائنز لازمی قرار دی گئی ہیں، ریاست اوکلاہاما، مسی سیپی، ٹینیسی میں بھی کاروبار کھلنا شروع ہو گئے۔

    جنوبی کیرولینا، کولوراڈو میں بھی کاروبار کھلنا شروع ہو گئے، آئیووا میں 50، الاسکا میں 20 فی صد کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، فلوریڈا میں چند بیچز بھی کھول دیے گئے ہیں، تفریحی ساحل صبح 6 سے 11، شام 5 سے 8 کے درمیان کھولے جائیں گے۔

    پینسلوانیا میں تعمیراتی شعبے کو بھی کھولنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے، اس ریاست میں چائلڈ کیئر سینٹرز کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، آئیڈاہو میں کاروبار کھولنے کا فیصلہ یکم مئی کو کیا جائے گا، کچھ ریاستوں میں گائیڈ لائنز کے ساتھ پارک کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں کرونا کی وبا سے اب تک 56,803 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے۔

  • بھارت: کرونا وائرس کے مریض کی اسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی

    بھارت: کرونا وائرس کے مریض کی اسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی

    نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس کے مریض نے اسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، مذکورہ شخص کرونا وائرس کے ساتھ نمونیہ، ہیپاٹائٹس اور گردوں کے عارضے کا شکار تھا۔

    یہ اندوہناک واقعہ بھارتی شہر بنگلورو میں پیش آیا، مذکورہ مریض کی عمر 50 سال تھی اور اسے 24 اپریل کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض میں بظاہر کرونا وائرس کی علامات نہیں تھیں، تاہم اندرونی طور پر وہ سخت بیمار تھا۔ کرونا وائرس کے علاوہ اسے نمونیہ، ہیپاٹائٹس اور گردوں کا عارضہ بھی لاحق تھا۔

    مریض کو وکٹوریہ اسپتال کے ٹراما کیئر سینٹر میں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاں سے وہ کسی طرح باہر نکلا اور فائر ایگزٹ کا راستہ کھولنے میں کامیاب ہوگیا۔

    مریض نے وہاں سے چھلانگ لگائی اور نیچے ویٹنگ ایریا کی چھت پر جا گرا، زور دار آواز سن کر اسپتال کا عملہ وہاں پہنچا تو مریض ہلاک ہوچکا تھا۔

    پولیس کے مطابق اس بات کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ آیا یہ خودکشی ہی تھی یا کوئی حادثہ تھا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی گزشتہ چند ماہ میں کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی اور نہ ہی وہ کرونا وائرس میں مبتلا کسی شخص سے ملا تاہم پہلے ہی کئی بیماریاں لاحق ہونے کی وجہ سے اس کی حالت بگڑی۔

    اتنظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ریاست کرناٹک میں ہلاک ہونے والا کرونا وائرس سے متاثرہ بیسواں شخص ہے تاہم اس ہلاکت کی وجہ کرونا وائرس نہیں۔

    کرناٹک سمیت پورے بھارت میں اب تک کرونا وائرس کے 28 ہزار مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ 884 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

  • پی آئی اے کے 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

    پی آئی اے کے 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

    کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے مزید 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ فضائی میزبانوں میں ایک کا تعلق پشاور اور 2 کا لاہور سے ہے، تینوں فضائی میزبان لاہور سے پی آئی اے ریلیف پرواز پر مانچسٹر گئے تھے۔

    تینوں فضائی میزبانوں کو برطانوی شہر مانچسٹر سے واپسی پر اسلام آباد میں 2 روز سے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ کر دیا گیا تھا، اس دوران ان کے کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن کا نتیجہ مثبت آ گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اتوار کی شب تینوں فضائی میزبانوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کرونا کے شکار فضائی میزبانوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار

    واضح رہے کہ پہلے بھی 3 فضائی میزبانوں میں کرونا مثبت آیا ہے۔ چار دن قبل پی آئی اے کی ایک ایئر ہوسٹس روزا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، وہ دبئی سے آنے والی خصوصی پرواز میں ڈیوٹی پر تھیں، ان کا ٹیسٹ کراچی ایئر پورٹ پر کیا گیا تھا، بعد ازاں انھیں علاج کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

    اس سے بھی قبل ایک کپتان اور 2 فضائی میزبانوں میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کپتان اور دونوں فضائی میزبان اب صحت مند ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 13328 ہو گئی، 281 جاں بحق

    پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 13328 ہو گئی، 281 جاں بحق

    اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 281 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 13328 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، چند دن قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 018 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 3029 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے 30 لاکھ انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 98 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 83 اموات، سندھ میں 81 اموات، بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین اموات واقع ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5,446 ہو گئی، سندھ میں 4,615 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 1,864، اسلام آباد میں 245 ہو گئی، بلوچستان میں 781، گلگت بلتستان میں 318 کرنا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 59 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 391 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 50 ہزار 756 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے 30 لاکھ انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے 30 لاکھ انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 30 لاکھ کے قریب انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر میں 29 لاکھ 95 ہزار انسانوں کو متاثر کر دیا ہے، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے مسلسل جاری ہے اور 210 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، اعداد و شمار کے ایک عالمی ادارے کے مطابق کرونا سے اموات بڑھ کر 2 لاکھ 6992 ہو چکی ہیں۔

    کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 8 لاکھ 78 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1 ہزار سے بھی زائد اموات ہوئیں، مجموعی طور پر اب تک 55,413 کرونا مریض مر چکے ہیں، جب کہ 9 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 22,275 ہلاکتیں ہوئیں اور 2 لاکھ 93 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 26,644 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 1 لاکھ 97 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 65 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 2 ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ تاہم اٹلی میں اب کرونا کی وبا خاصی حد تک تھم گئی ہے، اموات میں نمایاں کمی ہو چکی ہے جس کے باعث لاک ڈاؤن میں‌ نرمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 23,190 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 22,856 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    برطانیہ بھی شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 400 سے زائد مریض مر چکے ہیں، اور وائرس اب تک 20,732 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔

    بیلجیئم میں 7,094 مریض، جرمنی میں وائرس سے 5,976 مریض، ایران میں 5,710 مریض، چین میں 4,633 (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک ہلاکت)، نیدرلینڈز میں 4,475 افراد، برازیل میں 4,286، ترکی میں 2,805، کینیڈا میں 2,560، سوئیڈن میں 2,192، سوئٹزلینڈ میں 2,194، میکسیکو میں 1,351، آئرلینڈ میں 1,087، اور انڈیا میں 881 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے 2 لاکھ انسانوں کو نگل لیا

    کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے 2 لاکھ انسانوں کو نگل لیا

    کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 2 لاکھ سے زائد انسانوں کو نگل لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر میں 29 لاکھ 21 ہزار سے زائد انسانوں کو متاثر کر دیا ہے، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے مسلسل جاری ہے اور 210 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، اعداد و شمار کے ایک عالمی ادارے کے مطابق کرونا سے اموات بڑھ کر 203,289 ہو چکی ہیں۔

    کرونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی رنگ لا رہی ہیں، اب تک 8 لاکھ 36 ہزار سے زائد مریض وائرس سے صحت یاب چکے ہیں۔

    امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار سے بھی زائد اموات ہوئیں، اور مجموعی طور پر اب تک 54,265 کرونا مریض مر چکے ہیں، جب کہ 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 35 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 21,908 ہلاکتیں ہوئیں اور ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 26,384 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 1 لاکھ 95 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 63 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 2 ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 22,902 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 22,614 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    برطانیہ بھی شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 800 سے زائد مریض مر چکے ہیں، اور وائرس اب تک 20,319 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 148,377 ہو گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔

    بیلجیئم میں 6,917 مریض، جرمنی میں وائرس سے 5,877 مریض، ایران میں 5,650 مریض، چین میں 4,632، نیدرلینڈز میں 4,409 افراد، برازیل میں 4,057، ترکی میں 2,706، کینیڈا میں 2,465، سوئیڈن میں 2,192، سوئٹزلینڈ میں 1,599، میکسیکو میں 1,305، آئرلینڈ میں 1,063 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12723 ہو گئی، 269 جاں بحق

    پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12723 ہو گئی، 269 جاں بحق

    اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 269 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 12723 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 588 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 2866 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 15 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 93 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 81 اموات، سندھ میں 78 اموات، بلوچستان میں 11، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین اموات واقع ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5378 ہو گئی، سندھ میں 4232 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 1793، اسلام آباد میں 235 ہو گئی، بلوچستان میں 722، گلگت بلتستان میں 308 کرنا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 55 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 218 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 44 ہزار 365 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات 253 ہو گئیں، کیسز 2 لاکھ تک بڑھنے کا خدشہ ہے: ڈبلیو ایچ او

    کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات 253 ہو گئیں، کیسز 2 لاکھ تک بڑھنے کا خدشہ ہے: ڈبلیو ایچ او

    اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 253 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 11940 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا ہے کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کے اسپتالوں میں اس وقت کرونا کے 8 ہزار 932 مریض زیر علاج ہیں، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 785 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 2755 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے انسانوں کی اموات 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئیں

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 16 اموات بھی رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 89 ہے، اس کے بعد سندھ میں 75 اموات، پنجاب میں 73 اموات، بلوچستان میں 10 اور گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین اموات واقع ہوئیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 780 کرونا ٹیسٹ بھی کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 38 ہزار 147 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی ہے، 9 مئی تک موجودہ صورت حال چلے گی، صوبائی حکومتیں صوبوں میں صورت حال کے مطابق فیصلہ کریں گی، رمضان میں سحر و افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔