Tag: Covid-19

  • کرونا وائرس: پہلی ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع

    کرونا وائرس: پہلی ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع

    واشنگٹن: امریکا میں دنیا بھر کو متاثر کرنے والے کرونا وائرس کی حفاظتی ویکسین کا تجربہ شروع کردیا گیا، ابتدائی طور پر 4 افراد کو یہ ویکسین دی گئی ہے۔

    امریکی شہر سیئٹل میں واقع واشنگٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں اس وقت کرونا وائرس کی ویکسین کا تجربہ کیا جارہا ہے، ویکسین کا 4 صحت مند افراد پر تجربہ کیا جارہا ہے۔

    اس ویکسین کی آزمائش 45 صحت مند انسانوں پر کی جائے گی اور اس کے حتمی نتائج جاننے میں 12 سے 18 ماہ کا وقت لگے گا۔ اس کے بعد ہی یہ تعین کیا جاسکے گا کہ ویکسین وائرس کے خلاف کس حد تک مؤثر ہے۔

    ویکسین کی کامیابی کی صورت میں مزید افراد پر اس کا تجربہ کیا جائے گا۔

    ماہرین نے کچھ رضا کاروں کو اس ویکسین کی زیادہ اور کچھ کو کم مقدار دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین جسم میں پروٹینز تیار کرے گی جس سے اینٹی باڈیز پیدا ہونے کی رفتار بڑھ جائے گی اور یوں قوت مدافعت میں بہتری آئے گی۔

    مذکورہ ویکسین چین کی اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنس میں ریکارڈ 42 دن کی مدت میں تیار گئی ہے۔

    یہ ویکسین کرونا وائرس کے مریضوں پر بے اثر ہوگی تاہم اگر یہ کامیاب ثابت ہوتی ہے تو اس کے استعمال سے کرونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے گا۔

  • کیلی فورنیا ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں

    کیلی فورنیا ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں

    لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کسٹم حکام نے کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں، جعلی کٹس پلاسٹک کے تھیلوں کے اندر بوتلوں میں موجود تھیں۔

    سی بی پی افسران کے مطابق پلاسٹک کے چھ تھیلے ملے جن میں بوتلوں کے اندر جعلی کٹس رکھی گئی تھیں، جانچ پڑتال کے بعد یہ تمام کٹس جعلی ثابت ہوئیں۔

    سی بی پی افسر جیم رویز کا کہنا ہے کہ ان کٹس پر ’وائرس ون ٹیسٹ کٹ‘ کا لیبل لگا ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس، امریکا میں ایمرجنسی نافذ

    رپورٹ کے مطابق تجزیے کے لیے ان کھیپ کو امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    جیم رویز کا کہنا تھا کہ عوام کو بوگس ہوم ٹیسٹنگ کٹس سے آگاہی دینا ضروری ہے، کرونا وائرس کے لیے مجاز تشخیصی ٹیسٹنگ مقامی پبلک ہیلتھ لیبارٹریوں میں کی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ مہلک ترین کروناوائرس نے امریکا میں بھی اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ مہلک وائرس سے امریکا بھر میں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 66 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بھی خدشات ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • دوران پرواز مسافر کا انوکھا روپ، ویڈیو وائرل

    دوران پرواز مسافر کا انوکھا روپ، ویڈیو وائرل

    میلبرن: آسٹریلیا میں دوران پرواز مسافر کے انوکھے روپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس نے چین سمیت متعدد ممالک میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے، ہر کوئی مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط برتنے میں مصروف عمل ہے۔

    آسٹریلیا میں دوران پرواز ایک مسافر کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے اپننے چہرے اور جسم پر صرف اس لیے پلاسٹک ریپ چڑھایا ہوا ہے تاکہ کورونا وائرس کا شکار نہ ہوجائے۔

    پرواز میں بیٹھے دوسرے مسافر نے اس سارے منظر کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ مسافر اپنی سیٹ پر ماسک، گلوز اور اپنے پورے جسم پر پلاسٹک کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پرواز سڈنی سے ہملٹن آئس لینڈ جارہی تھی، مسافر کی جانب سے وائرس سے بچاؤ کے لیے سرجیکل ماسک بھی پہنا گیا ہے۔

    الیسا نامی خاتون مسافر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ’فی الحال دوران پرواز میرے پیچھے کورونا وائرس سے خوفزدہ لوگ موجود ہیں۔‘

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر 2 لاکھ سے زائد افراد دیکے چکے ہیں اسے ری ٹویٹ بھی کرچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں کوئنز لینڈ میں 20 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

  • صحت یابی کے بعد خاتون دوبارہ کرونا وائرس میں مبتلا

    صحت یابی کے بعد خاتون دوبارہ کرونا وائرس میں مبتلا

    ٹوکیو: جاپان میں خاتون کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوساکا کی خاتون میں پہلی دفعہ گزشتہ ماہ جنوری میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں یکم فروری کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپان میں ایک ہی مریض میں دوبارہ سے وائرس سے متاثر ہونے کا یہ پہلا کیس ہے جبکہ چین میں اس نوعیت کا کیس پہلے ہی سامنے آچکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 40 سالہ خاتون کو پہلی بار 29 جنوری کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

    وہ جنوری میں اس وبا کا مرکز ووہان سے آنے والے سیاحوں کے ساتھ ٹور بس میں رہنما کے طور پر کام کررہی تھیں بس کے ڈرائیور کو بھی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد ان میں 6 فروری کو اس وائرس کا تجربہ کیا تھا اور ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن انہیں کھانسی کی شکایت تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 فروری کو وہ گلے کی سوزش اور سینے میں تکلیف کی شکایت کرتے ہوئے وہ ڈاکٹرز کے پاس واپس گئیں تو ان کے ٹیسٹ کیے گئے اور دوبارہ وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    واضح رہے کہ جاپان میں کم ازکم 186 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔