Tag: COVID Case

  • پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

    پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی، ایک روز میں 600سے زائد کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 4 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 291 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے36 ہزار 241 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 639 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.76 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 707 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 789 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 70 ہزار 934 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 279 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار690 اور بلوچستان میں 35 ہزار 403 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار736 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 598 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 149 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ، مزید 700 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ، مزید 700 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار ہے، ایک روز میں 7 اموات اور 700 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 7 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30ہزار 272 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 37 ہزار518  ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 756 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.10 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے  826 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 014 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 70 ہزار 261، پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار844، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 187 اور بلوچستان میں 35 ہزار 388 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 643 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 577 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 114کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ: کرونا کا ایک کیس رپورٹ ہونے پر لاک ڈاؤن نافذ

    نیوزی لینڈ: کرونا کا ایک کیس رپورٹ ہونے پر لاک ڈاؤن نافذ

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کا صرف ایک کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا سے متاثرہ اٹھاون سالہ شخص آکلینڈ شہر کا رہائشی ہے جبکہ اس دوران اس نے کورومانڈل نامی شہر کا بھی دورہ کیا تھا، صرف ایک کیس رپورٹ ہونے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے آکلینڈ میں لیول فور کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ، جس کے بعد نیوزی لینڈ بھر میں تین روزہ اور آکلینڈ میں سات روزہ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، آکلینڈ میں اس کا نفاذ بدھ سے ہوگا۔

    ماہرین صحت کے مطابق متاثرہ شخص میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تشخیص بدھ تک ہو سکے گی،حکام کے مطابق چند دیگر افراد کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے تاہم ان کا متاثرہ شخص کے ساتھ کسی قسم کا تعلق فوری طور معلوم نہیں ہو سکا، جن افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ غیر ملکی سفر سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن کا کہنا تھا کہ ہمیں کرونا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنا ہو گا اوراس کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے، انہوں نےکہا کہ شہری کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ صرف وہاں جائیں جہاں ان کی ضرورت ہے۔

    کرونا وائرس کے لیول فور کے تحت آکلینڈ کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر پر رہیں اور اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں،مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل بھی بند کردیا جائے گا، اڑتالیس گھنٹوں کے بعد شہریوں کو کرونا ویکسی نیشن کی سہولت میسر ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ لاکھ کرونا ویکسین، نیوزی لینڈ کا بڑا اقدام سامنے آگیا

    لاک ڈاؤں کے دوران کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام عوامی مقامات کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو بھی بند کر دیا جائے گا، فارمیسی، کلینک اور پٹرول پمپس اپنا کاروبار کھلے رہ سکتے ہیں جبکہ تمام غیر ضروری مقامات بند ہوں گے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں چھ ماہ بعد کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کا پہلا کیس آکلینڈ میں رپورٹ ہونے پر یہ سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں ایک ماہ کے طویل لاک ڈاؤن کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کیا تھا۔