Tag: Covid Cases

  • کرونا وائرس کیسز کا گراف نیچے آ گیا، 3 دنوں میں 141 کیسز

    کرونا وائرس کیسز کا گراف نیچے آ گیا، 3 دنوں میں 141 کیسز

    اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کیسز کا گراف نیچے آ گیا ہے، گزشتہ 3 دنوں میں ملک بھر میں مثبت کیسز کی تعداد 141 رہی۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آ چکی ہے، گزشتہ 3 دنوں میں کووِڈ نائنٹین سے کوئی موت بھی واقع نہیں ہوئی۔

    ملک میں کرونا انفیکشن کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت تشویش ناک مریضوں کی تعداد 80 ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں ملک میں 32 ہزار 68 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی قومی شرح 0.43 رہی۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 39 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ملک بھر میں 8634 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کیسز کی قومی شرح 0.45 فی صد رہی، 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

    گزشتہ روز، 26 ستمبر کو ملک بھر میں 55 کیسز سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح 0.50 رہی، جب کہ 25 ستمبر کو 47 کیسز سامنے آئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد تھی۔

  • چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 170 کیسز

    چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 170 کیسز

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 170 کیسز سامنے آئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، اور صرف ایک سو ستر کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 671 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.34 فی صد رہی۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 68 ہزار 971 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 569 ہو چکی ہے۔

  • کرونا کیسز میں کمی، چوبیس گھنٹوں میں 226 نئے کیسز

    کرونا کیسز میں کمی، چوبیس گھنٹوں میں 226 نئے کیسز

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 226 کیسز سامنے آئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15, ہزار 079 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.50 فی صد رہی۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 110 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 68 ہزار 801 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 569 ہو چکی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا  کی شرح کم ترین سطح پر برقرار ، ایک روز میں 194 کیسز ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کی شرح کم ترین سطح پر برقرار ، ایک روز میں 194 کیسز ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح کم ترین سطح پر برقرار ہے ، ایک روز میں 2 اموات اور 194 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 349 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے27 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 194 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.70 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 432 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 549 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 75 ہزار 109 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 962، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 988 اور بلوچستان میں 35 ہزار471 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 058، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 700 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار261 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر این سی اوسی نے تمام پابندیاں ختم ہوگئیں ہیں ، تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔

  • پاکستان میں کورونا کی شرح میں مسلسل کمی ، ایک روز میں 514 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی شرح میں مسلسل کمی ، ایک روز میں 514 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد پر برقرار ہے ، ایک روز میں 2 اموات اور 514 کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 319 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 38 ہزار 595 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 514 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.33 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 546 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 634 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 72 ہزار 868 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 142، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 433 اور بلوچستان میں 35 ہزار 453 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 878، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 651 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 200 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر این سی اوسی نے تمام پابندیاں ختم کردی ہے ، تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔

    اسد عمر نے اس وبا کے بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ این سی اوسی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیاگیا، ہم نے تمام فیصلے سائنس اور حقائق کی بنیاد پر کئے۔

  • پاکستان میں کورونا کے مزید 473 کیسز اور 4 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کے مزید 473 کیسز اور 4 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایک روز میں 400 سے زائد کیسز اور 4 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 4 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 313 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 34 ہزار 401 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 473 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.37 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 560 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 627 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 72 ہزار 297 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 939 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 268 اور بلوچستان میں 35 ہزار 442 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار859، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 641 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 181 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، مزید 462 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، مزید 462 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک روز میں 400 سے زائد کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 309 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 31 ہزار 201 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 462 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.48 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 577 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 154 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 72 ہزار 042 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 844 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 180 اور بلوچستان میں 35 ہزار 438 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار837، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 636 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 177 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے 6 اموات اور 571  کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے 6 اموات اور 571 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد پر برقرار ہے ، ایک روز میں 500سے زائد کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 6 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 304 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے36ہزار885 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 571 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.54 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 641 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 083 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 71 ہزار 548 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 590 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار936 اور بلوچستان میں 35 ہزار 429 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار797، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 620اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 163 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں  کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، یومیہ شرح ایک فیصد پر آگئی

    پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، یومیہ شرح ایک فیصد پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی یومیہ شرح 1 فیصد پر  آگئی، ایک روز میں 600سے زائد کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 7 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 298 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 39 ہزار 540 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 723 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.82 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 707 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 17 ہزار 512 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 71 ہزار 268 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 426 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار857 اور بلوچستان میں 35 ہزار 427 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار767 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 608 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 159 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز شرح ایک فیصد پر آگئی

    پاکستان میں کورونا کیسز شرح ایک فیصد پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز شرح ایک فیصد پر آگئی، ایک روز میں 300 سے زائد کیسز اور 9 اموات رپورٹ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 9 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار281 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 29 ہزار 216 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 378 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.29 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 778 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 329 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 70 ہزار353 ، پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار 968 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار304 اور بلوچستان میں 35 ہزار 398 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 662 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 582 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 125 کیسز سامنے آچکے ہیں۔