Tag: Covid Cases

  • پاکستان میں کورونا کی بہتر صورتحال ، ایک روز میں تقریبا 800 کے قریب  کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی بہتر صورتحال ، ایک روز میں تقریبا 800 کے قریب کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایک روز میں تقریبا 800 کے قریب کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 10 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30ہزار258 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 37ہزار785 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 796 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.10 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 842مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 13 ہزار 503 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 69 ہزار 637، پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار 455 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار812 اور بلوچستان میں 35 ہزار 363 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 583 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 559 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 094 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتر، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد کی سطح پر آگئی

    پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتر، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد کی سطح پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے لگی ، یومیہ کیسز کی شرح 2 فیصد پر آگئی ، ایک روز میں 1200 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید43 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 96 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 41 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید ایک ہزار 232 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.95 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے1 ہزار 230 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 65 ہزار 319 ، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 337 اور بلوچستان میں 35 ہزار 294 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 988 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار413 اور آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا  مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی، 17 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی، 17 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی شدت برقرار ہے ، ایک روز میں 17 اموات ریکارڈ کی گئی اور مثبت کیسز کی شرح تیرہ فیصد تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں اوراموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 17 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 49 ہزار 595 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید6 ہزار 357 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 12.81 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 113 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ81ہزار 152 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 29 ہزار 218 ، پنجاب میں 4 لاکھ 66 ہزار 164 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار683 اور بلوچستان میں 33 ہزار 975 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 128 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار510 اور آزاد کشمیر میں 35 ہزار474 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی خطرناک صورتحال ، ایک دن میں  12  اموات ، 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی خطرناک صورتحال ، ایک دن میں 12 اموات ، 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہونے لگی ، ایک دن میں چھ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے اور 12 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ، نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 58 ہزار 902 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 6 ہزار950 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 11.10 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار ے زائد زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 019 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 20 ہزار 415 ، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865 اور بلوچستان میں 33 ہزار 729 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار480 اور آزاد کشمیر میں 35 ہزار130 کیسز سامنے آچکے ہیں

  • تشویشناک  صورتحال ، وفاقی دارالحکومت  کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    تشویشناک صورتحال ، وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک روز میں ریکارڈ ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ، شہر میں ایک روزمیں ریکارڈ1359 کیس سامنے آئے ، جس کے بعد اسلام آباد کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    24 گھنٹے میں وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی شرح 18.9فیصد ریکارڈ کی گئی ، ڈی ایچ اواسلام آباد ڈاکٹرزعیم ضیا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کوروناکی صورتحال تشویشناک ہے اور کورونا کی 18.9 فیصد شرح بلند ترین مقام پر ہے۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کی کہ شہری کوروناایس او پیز پر سختی سےعملدرآمدکریں، کوروناکاپھیلاؤروکنےکیلئےایس اوپیزپرعمل ناگزیرہے، شہری ترجیحی بنیادوں پربوسٹرڈوزلگوائیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں کوروناکیسزکی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بارہ اعشاریہ نو تین فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو حالیہ لہر کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 23 مریض انتقال کرگئے جبکہ 7 ہزار 600 سے زائد کیسز سامنے آئے ، ملک میں کورونا کے اس وقت نو سو اکسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • پاکستان میں  کورونا  پھیلاؤ جاری، ایک دن  1400 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا پھیلاؤ جاری، ایک دن 1400 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں شدت آنے لگی ہے ، ایک دن میں 1400 سے زائد کیسز اور 2 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کی تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 974 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 43ہزار540 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 467 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ کورونا کے 615 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 748 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار174 اور کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 253 ہو چکی ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 608 ، پنجاب 4 لاکھ 48 ہزار 479، کے پی 181,790 ، اسلام آباد میں 109,495 ، جی بی میں 10,433 ، بلوچستان33,661 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 34,708 ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.91 فیصد، 8 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.91 فیصد، 8 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں مزید8 اموات اور 431 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28ہزار761 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 47ہزار84 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 431 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.91 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 858 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 453 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار494، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار379، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار254 اور بلوچستان میں 33 ہزار491 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 848، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار574 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان نے سے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد عمر والوں کو ڈوز لگائی جائے گی۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری

    پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں 9 اموات اور 350 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 9 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار677 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 38ہزار38 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 350 مثبت کیسز سامنے آئے ، اس دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 7 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 860 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 573 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 638، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار720 اور بلوچستان میں 33 ہزار456 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار525 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار410 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار538 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 10 اموات ،  460 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 10 اموات ، 460 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں مزید 10 اموات اور 460 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار638 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار131 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے460 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران پاکستان میں کورونا کورونا کیسز کی شرح 1.11 رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 44 زیرعلاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار822 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 73ہزار 561 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار162 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 346اور بلوچستان میں 33 ہزار 422 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 406، گلگت بلتستان میں 10 ہزار404 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 521 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا جبکہ بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پندرہ سے ستائیس نومبر تک روک دی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک  فیصد پر آگئی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد پر آگئی ، ایک دن میں 9 افراد جاں بحق اور 449 کیسز رپورٹ ہوئے‌‌۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 9 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار547 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 41  ہزار  709 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 449 مثبت نکلے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.07 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کوروناسے متاثرہ ایک ہزار 235 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 160 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعدادچار لاکھ 71 ہزار 963، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 176 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 643 اور بلوچستان میں 33 ہزار 338 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 151، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 394، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 495 کیسز سامنے آچکے ہیں۔