Tag: Covid Cases

  • لاہور میں  کورونا بے قابو،  اسپتالوں میں تمام وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں سے بھرگئے

    لاہور میں کورونا بے قابو، اسپتالوں میں تمام وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں سے بھرگئے

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے اسپتالوں میں تمام وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں سے بھر گئے، جس کے بعد مزید 100 وینٹی لیٹرز منگوا لیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ، لاہور کے اسپتالوں میں تمام وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں سے بھر گئے ، جس کے بعد مزید 100 وینٹی لیٹرز منگوا لیے گئے ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح19فیصدتک پہنچ گئی ، مریض بڑھنےسےوینٹی لیٹرزکی طلب میں بھی اضافہ ہوا ، پنجاب میں 100 مزید وینٹی لیٹرز منگوا لئے ہیں، جس میں سے 50 وینٹی لیٹرز لاہور کو دئیے گئے ہیں۔

    وزیرصحت پنجاب کاکہنا تھا کہ 24گھنٹےکےدوران کورونامیں مبتلا29افراد لاہور میں جاں بحق ہوئے، جن میں سے 14 کا میو اسپتال، 6 کا جناح اسپتال اور 4 کا جنرل میں انتقال ہوا جبکہ 3پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز،ایک نجی اسپتال میں جاں بحق ہوا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے ، اسوقت 1186کورونامریض لاہورکے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    خیال رہے پنجاب میں کورونا پھیلاؤکی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ کے بعد پنجاب حکومت نے 2 ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارشات تیار کرلی ، مکمل لاک ڈاؤن سے کورونا کے بڑھتے کیسز کو روکا جاسکتا ہے۔

    پنجاب کے5بڑےشہروں میں مثبت کیسزکی تعداد15فیصدسےزائدہوچکی ہے اور صوبے میں7بڑےاسپتالوں میں اوپی ڈیز 20 اپریل تک بند کردی گئیں ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 46 اموات، 3ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 46 اموات، 3ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کورونا کے مزید 46 مریض جان سے گئے جبکہ 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں24گھنٹے میں 3 ہزار97 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد33 ہزار869 اور  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5لاکھ 11 ہزار921 تک پہنچ گئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں 46 کورونا مریض جاں بحق ہوگئے، جس سے کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد 10ہزار 818 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  نے کہا کہ ملک  میں24 گھنٹے میں41 ہزار574 کوروناٹیسٹ کیے گئےاور ابتک 72 لاکھ 43 ہزار 650 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ ملک  میں کورونا کے 328 مریض وینٹی لیٹر اور 630 اسپتالوں میں کورونا کے 2903 مریض زیر علاج ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 ہزار 284 کورونا مریض صحتیاب ہوئے جبکہ ملک میں کورونا کے 4 لاکھ 67 ہزار 234 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 30 ہزار 718 ، پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 292 ، کے پی میں 62 ہزار 377، اسلام آباد میں 39ہزار624 ، گلگت بلتستان  میں 4882 بلوچستان میں 18 ہزار 488 کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 8540 مصدقہ کیس رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  نے بتایا سندھ میں 3744، پنجاب 4348 افراد ، کے پی میں 1752، اسلام آبادمیں 449 بلوچستان میں 188 اموات گلگت بلتستان میں 101، آزاد کشمیر 236 مریض کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکےہیں۔

  • کورونا وائرس نے دنیا کا آخری کونہ بھی نہ چھوڑا

    کورونا وائرس نے دنیا کا آخری کونہ بھی نہ چھوڑا

    سنتیاگو : پوری دنیا کی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لینے والی جان لیوا وبا کورونا وائرس نے اس محفوظ ترین مقام کو بھی نہ چھوڑا جو اب تک اس کی پہنچ سے دور تھا۔

    جان لیوا کورونا وائرس دنیا کے اس آخری براعظم تک بھی پہنچ گیا ہے جو اب تک اس وبائی مرض سے محفوظ تھا، براعظم انٹار کٹیکا میں اب تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا مگر اب وہاں لاطینی امریکی ملک چلی کے تحقیقی مرکز میں اولین کووڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی ریسرچ بیس میں چلی کی فوج کے 26 افراد اور دیگر عملے کے 10 افراد میں کوویڈ19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ جنرل برنارڈو او ہیگینس ریکیولم ریسرچ بیس میں ان کیسز کی رپورٹ 21 دسمبر کو سامنے آئی۔

    اس حوالے سے چلی کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بروقت احتیاطی کارروائی سے ان افراد میں کوویڈ 19کی تشخیص ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق تحقیقی مرکز کو معاونت فراہم کرنے والے ایک بحری جہاز کے عملے کے 3 افراد میں بھی انٹار کٹیکا کے مشن سے واپسی پر کوویڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔

    انٹارکٹیکا میں جن 36 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی انہیں چلی کے شہر پونتا آریناس منتقل کیا جاچکا ہے جہاں وہ قرنطینہ میں ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

    غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹار کٹیکا کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام اہم تحقیقی منصوبوں کو روکا جاچکا ہے اور اس کے نتیجے میں دنیا بھر کے سائنسدانوں کا کام متاثر ہوا ہے۔

  • بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعلیمی اداروں سے سامنے آنے والے کوویڈ کیسز کی تعداد 707 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ آفس کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 707 ہوگئی ہے، بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں اب تک 12 ہزار 58 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 190 ہے۔

    ملک میں اب تک 6 ہزار 745 مریض کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 440 ہوچکی ہے۔

  • بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعلیمی اداروں سے سامنے آنے والے کوویڈ کیسز کی تعداد 550 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 550 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز  8 ہزار 884 ہیں۔

    ملک میں اب تک 6 ہزار 507 مریض کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 593 ہوچکی ہے۔

    صرف بلوچستان میں رپورٹ کرونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 281 ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 نئے کیسز سامنے آئے۔

    صوبے میں کرونا وائرس سے گزشتہ روز ایک ہلاکت ہوئی جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 146 ہوچکی ہے۔

  • بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعلیمی اداروں سے سامنے آنے والے کوویڈ کیسز کی تعداد 541 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 541 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھولنے کے تیسرے مرحلے کے تحت صوبے میں آج سے تمام پرائمری اسکولز کھول دیے گئے ہیں۔

    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں۔ سرکاری اسکول میں 9 بجے اور نجی اسکولز میں ساڑھے 9 بجے سے کلاسز کا آغاز ہوگا۔

    اس سے قبل ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے، پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھولی گئیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ایک کلاس روم میں اگر 40 بچے پڑھتے ہیں تو ایک دن 20 بچے آئیں گے اور اگلے دن 20 بچوں کو اسکول بلایا جائے گا۔

    ایس او پیز کے مطابق بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں اسکول آنے سے روک دیا جائے گا۔

    حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کر رہی ہیں اور ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ لے رہی ہیں۔