Tag: covid death

  • پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے ایک اموات اور 269 کیسز ریکارڈ

    پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے ایک اموات اور 269 کیسز ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے ایک اموات اور 269 کیسز ریکارڈ کئے گئے، اس دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 0.99 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 347 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے27 ہزار 46 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 269 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.99 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 470 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 22 ہزار 419 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 73 ہزار 850 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 507، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 736 اور بلوچستان میں 35 ہزار459 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 973، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 672 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار222 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر این سی اوسی نے تمام پابندیاں ختم کردی ہے ، تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔

  • پاکستان میں کورونا کے 310 نئے کیسز  اور 9 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کے 310 نئے کیسز اور 9 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ 24 گھنٹے میں 9 اموات اور 310 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 793ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 43 ہزار 503 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 310 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.71 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 813 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 703 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 77ہزار 119 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 610 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 471 اور بلوچستان میں 33 ہزار514 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 989 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 414 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار586 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی شرح 1.4 فیصد پر برقرار ، 15 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کی شرح 1.4 فیصد پر برقرار ، 15 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کا روز ٹوٹ گیا اور کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں صرف 552 نئے کیسز اور 15 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید15 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 39ہزار179 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 552 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.4 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار648 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار945 تک پہنچ گئی ہے۔

    صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار142 ، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار818 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار349 اور بلوچستان میں 33 ہزار171 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار382، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار428 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • حکومتی اقدامات کے اثرات، پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی

    حکومتی اقدامات کے اثرات، پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ، ایک دن میں 40 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 ہزار167 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کوروبا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24 گھنٹے میں کورونا میں مبتلا مزید40مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد27ہزار246ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹے میں 51ہزار 348 کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے ملک میں ایک دن میں2ہزار167 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح4.22فیصدرہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کوروناکےتشویشناک کیسزکی تعداد4ہزار840ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 1,226,008 ہوگئی ہے۔

    صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 787 ، پنجاب میں 4 لاکھ 22 ہزار 790 ،خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 71 ہزار 388 اور بلوچستان میں32 ہزار 769 ہے جبکہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 04 ہزار 242 ، گلگت بلتستان میں 10,245 ، اور آزاد کشمیر میں 33,787 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 73 اموات، کیسز مثبت آنے کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کرگئی

    پاکستان میں کورونا سے مزید 73 اموات، کیسز مثبت آنے کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہے ، ایک دن میں مزید 73مریض انتقال کر گئے اور 4700 سے زائد کورونا کیسز سامنے آ ئے جبکہ ملک میں کورونا کی شرح 8.09 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان می‌ کورونا کی چوتھی لہر میں کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 339 تک جا پہنچی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹےکے دوران ملک میں 59 ہزار 136کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے چار ہزار 786 مثبت نکلے، اس دوران ملک میں کوروناکی شرح 8.09فیصد رہی اور مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699 ہو گئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ نو ہزار 578، پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466 اور بلوچستان میں 31 ہزار 507 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں 93 ہزار 339، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں نو ہزار 228 متاثر ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 104 افراد جاں بحق ، اموات کی مجموعی تعداد 19ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک دن میں 104 اموات ریکارڈ ہوئیں اور 2 ہزار 869 کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد19ہزار210 اور فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 536 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر سے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں ملک میں کورونا کے104 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا سے تاحال اموات کی تعداد19ہزار210ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹےمیں38ہزار616کوروناٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے 2869 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور کورونامثبت کیسزکی شرح 7اعشاریہ 42 فیصد رہی جبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 76ہزار536 ہوگئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق پشاورمیں کورونامریضوں کےلیےمختص51 فیصدوینٹی لیٹر ، ملتان میں کورونا مریضوں کےلیےمختص 54 فیصدوینٹی لیٹر ، لاہورمیں کورونا مریضوں کے لیے مختص 63 فیصد وینٹی لیٹرز ، گوجرانوالہ میں کورونا مریضوں کےلیےمختص52 فیصدوینٹی لیٹرزیراستعمال ہیں جبکہ پشاور میں 51، صوابی میں 60 فیصد ، ملتان میں 54، گوجرانوالہ 64 فیصد آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں۔

    مثبت کیسز کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں 8 لاکھ 67 ہزار 438 مثبت کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251 کیسز ، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117، کےپی میں ایک لاکھ25ہزار392 ، اسلام آباد میں 78ہزار560 ، جی بی میں 5407، بلوچستان میں 23ہزار655 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 18ہزار56کیسز شامل ہیں۔

    اموات کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں 4765، پنجاب میں کورونا سے 9188 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ کےپی میں 3668، اسلام آبادمیں 718 ،بلوچستان میں 255 مریض ، گلگت بلتستان میں 107، آزادکشمیر میں 509 مریض جابحق ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 623 مریض وینٹیلیٹر پر ، 639 اسپتالوں میں کورونا کے 5184 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے 7 لاکھ 71 ہزار 692 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • پنجاب میں کورونا سے اموات میں واضح کمی

    پنجاب میں کورونا سے اموات میں واضح کمی

    اسلام آباد : پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 22 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2040 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 8572 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں مزید 22 اموات ہوئیں ، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 8572 ہو گئی۔

    ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ لاہور میں مزید 8 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد شہر میں اموات کی کل تعداد 3521 ہو گئی۔

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 2040 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے صوبے میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 306,929 ہو گئی، سب سے زیادہ لاہور میں 1049 کیسز سامنے آئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق ننکانہ 53، قصور 12، شیخوپورہ 23، راولپنڈی 94، جہلم 2، اٹک 1، چکوال 20، مظفرگڑھ 8، حافظ آباد 17 اور گوجرانوالہ 32، سیالکوٹ 5، نارووال 5، گجرات 30، منڈی بہاؤالدین 21، ملتان 92، خانیوال 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح راجن پور 3، لیہ 1، ڈیرہ غازی خان 18 اور وہاڑی میں 50 ، فیصل آباد 139، چنیوٹ 24، ٹوبہ ٹیک سنگھ 11، جھنگ 26 اور رحیم یار خان میں 11
    ، سرگودھا 22، میانوالی 16، خوشاب 34، بہاولنگر 6، بہاولپور 44، لودھراں 7 ، بھکر 35، ساہیوال 59، پاکپتن 5 اوراوکاڑہ میں 50 کیس سامنے آئے۔