Tag: COVID deaths

  • پاکستان میں  کورونا سے  مزید 2 اموات اور 390 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 2 اموات اور 390 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آنے لگی ، ایک دن میں کورونا سے 2 اموات اور 390 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 390 کورونا کیسز سامنے آئے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے کے دوران ملک میں 2 کورونامریض انتقال کرگئے ، کوروناسے جاں بحق مریض سندھ کےاسپتالوں میں زیرعلاج تھے۔

    24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کیسزکی شرح 2.24فیصد رہی جبکہ کورونا کے زیرعلاج 175مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین 3.91 فیصد شرح پنجاب میں ریکارڈ کی گئی جبکہ کے پی میں کورونا کی یومیہ شرح 0.48، سندھ میں1.04 فیصد رہی۔

  • پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، 9 اموات اور 732 کیسز ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، 9 اموات اور 732 کیسز ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہے ، ایک دن میں مزید 9 اموات اور 732 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آنے لگی ، قومی ادارہ صحت نے کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے سات مریض انتقال کرگئے جبکہ اس دوران 22 ہزار پانچ سو اڑسٹھ ٹیسٹ کیے گئے، جس میں کورونا کے مزید سات سو بتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں کورونا کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چارفیصد رہی جبکہ کورونا کے ایک سو اٹھاون مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہدایات پر عمل درآمد ناگزیر ہے، اور شہری عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے بقر عید کے سلسلے میں گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہدایات پر عمل درآمد ناگزیر ہے، اور شہری عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    گائیڈ لائنز میں خبردار کیا گیا تھا کہ نماز عید کے دوران رش سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے نماز عید کی ادائیگی کھلے مقامات پر کی جائے، اور اس دوران کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

  • پاکستان میں کورونا کی شرح 0.08 فیصد پر آگئی

    پاکستان میں کورونا کی شرح 0.08 فیصد پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح 0.08 فیصد پر آگئی ، ایک روز میں 196 کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 4 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار359 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 29 ہزار315 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 180 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.08 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 403 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 973 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 75 ہزار 331 ، پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار054، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 062 اور بلوچستان میں 35 ہزار474 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 075، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 708 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 269کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے این سی او سی نے کورونا صورتحال میں بہتری کے پیش نظر ماسک کا استعمال روکنے کی سفارش کردی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کی شدت میں کمی، ایک روز میں 1100 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی شدت میں کمی، ایک روز میں 1100 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شدت میں کمی ہونے لگی، ایک روز میں 1100 سے زائد کیسز اور 25 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 25 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30ہزار139 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 41 ہزار 142 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید ایک ہزار 112 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.72 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے1 ہزار 186 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 66 ہزار505 ، پنجاب میں 5 لاکھ 395 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 743 اور بلوچستان میں 35 ہزار 316 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 169 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار448 اور آزاد کشمیر میں 42 ہزار 874 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی شرح 6 فیصد پر آگئی، مزید 39 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کی شرح 6 فیصد پر آگئی، مزید 39 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح 6 فیصد پر آگئی ، ایک روز میں 39 اموات اور ساڑھے 3 ہزار کے قریب کیسز ریکارڈ رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 39 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 687 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 58 ہزار 77 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 3 ہزار 498 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 6.02 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے1 ہزار 663 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار263 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 55 ہزار 920 ، پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 7 ہزار820 اور بلوچستان میں 34 ہزار 986 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار074 اور آزاد کشمیر میں 41 ہزار 584 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا  کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح 0.7 پر آگئی

    پاکستان میں کورونا کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح 0.7 پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح 0.7 پر آگئی ہے، ایک دن میں صرف 6 اموات اور 302 کیسز ریکارڈ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید6 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 849 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 42 ہزار 895 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 302 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.7 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے704 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 214 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 78 ہزار 564 ، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار032 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار825 اور بلوچستان میں 33 ہزار 540 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 172 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار627 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار، 4 اموات اور370 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار، 4 اموات اور370 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموات اور کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں صرف 4 اموات اور370 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 4 مریض جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 843 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 44 ہزار 609 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 370 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.82 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 706 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار 913 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 78 ہزار 412 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 985 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار760 اور  بلوچستان میں 33 ہزار 539 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 172 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 427 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار608 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار، صرف 3 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار، صرف 3 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 0.67فیصد پر آگئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 3 اموات اور 250 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 839 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 36 ہزار 944 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 250 افراد میں کورونا مثبت نکلا، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.67 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 734 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 78 ہزار 017 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 886 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار696 اور بلوچستان میں 33 ہزار532 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 128 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار608 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے  10 اموات اور 475 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے 10 اموات اور 475 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں مزید 10 اموات اور 475 کیسز رپورٹ کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 728 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 42ہزار577 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 475 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 1.1 فیصد پر آگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 905 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 840 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 75 ہزار616 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار094، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار995 اور بلوچستان میں 33 ہزار479 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 689، گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار556 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 10 اموات ، ایک ہزار83 افراد کی حالت تشویشناک

    پاکستان میں کورونا سے مزید 10 اموات ، ایک ہزار83 افراد کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے اور 418 کیسز سامنے آئے جبکہ زیر علاج ایک ہزار83 افراد کی حالت تشویشناک ہے‌۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار648 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 40ہزار143 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 418 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران پاکستان میں کورونا میں کورونا کیسز کی شرح 1.04 رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 83 زیرعلاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 73ہزار 767 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار268 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار421اور بلوچستان میں 33 ہزار 425 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 427، گلگت بلتستان میں 10 ہزار405 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 527 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا جبکہ بارہ سے پندرہ سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پندرہ سے ستائیس نومبر تک روک دی ہے۔