Tag: covid-pakistan

  • کرونا وائرس سے 3 مریض انتقال کر گئے

    کرونا وائرس سے 3 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے 3 مریض انتقال کر گئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 416 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ تین مریضوں کا انتقال ہو گیا۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 764 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.48 فی صد رہی۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 152 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 67 ہزار کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 550 ہو چکی ہے۔

  • بڑی کامیابی ، پاکستان میں 2 سال بعد پہلی بار کورونا سے اموات کی شرح صفر ہوگئی

    بڑی کامیابی ، پاکستان میں 2 سال بعد پہلی بار کورونا سے اموات کی شرح صفر ہوگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وبا دم توڑنے لگی، دو سال میں پہلی بار کورونا سے اموات کی شرح صفر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا الحمد اللہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی اموات ریکارڈ نہیں ہوئی ، ایسا 2 سال میں پہلی بار ہوا ہے۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے اعدادو شمار جاری کئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا سے اب تک انتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد30ہزار333 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 34 ہزار 476 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 443 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    این سی او سی نے بتایا کہ ایک دن میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.28 فیصد رہی۔