Tag: Covid situation

  • وزیراعظم نے آج کی عید کو مختلف قرار دے دیا

    وزیراعظم نے آج کی عید کو مختلف قرار دے دیا

    مری: وزیراعظم عمران خان بھی روایتی عید کو مس کرنے لگے، کہا کہ دو وجوہات کی بنا پر آج کی عید بہت مختلف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں وزیراعظم نے امت مسلمہ کو عیدمبارک کا پیغام دیا اور کہا کہ دو اہم وجوہات کےباعث آج کی عید بہت مختلف ہے، اس عید کو دو وجوہات کی بنا پر اپنےکنبے کے ساتھ منانا چاہئے

    پہلی وجہ بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وباء پاکستان میں جس کے پھیلاؤ پر ہم نے دوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے چنانچہ لازم ہےکہ ہم احتیاطی تدابیر کو بطورِخاص ملحوظ خاطر رکھیں۔

    اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دوم یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ ہم ان اہلِ کشمیر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں قابض قوتوں کے ہاتھوں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اپنے بنیادی حقوق کی صریح پامالی کے ساتھ پیہم جبر و بربریت کا سامنا ہے۔

  • ملک کورونا سے جون والی صورتحال: ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    ملک کورونا سے جون والی صورتحال: ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی : انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر باری کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کورونا سے جون والی صورتحال ہوچکی ہے، احتیاط نہ کی گئی تو چند دنوں میں صورتحال زیادہ خراب ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر باری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا کی دوسری لہر پر سب کو ہوش کے ناخن لینےچاہئیں ، ہرقسم کی عوامی تقریبات پر پابندی لگانی چاہیے جبکہ لوگ غیر ضروری بازار بھی نہ جائیں۔

    ڈاکٹر باری کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں بیڈز بھرے ہوئے ہیں، اس وقت ملک کورونا سے جون والی صورتحال ہوچکی ہے، احتیاط نہ کی گئی تو چند دنوں میں صورتحال زیادہ خراب ہوسکتی ہے، ماسک لباس کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب حنیف میڈیکل ڈائریکٹر ٹباہارٹ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹربشیر حنیف نے گفتگو میں کہا کہ دل کےمریض15سے20روزانہ کی بنیادپراسپتالوں میں داخل ہوتےہیں، کووڈپازیٹواوردل کےمریضوں کوانجیوگرافی کرانی چاہیے۔

    ،ڈاکٹربشیر کا کہنا تھا کہ اس بیماری میں کلاٹس بننےکاچانس زیادہ ہوتاہے، دل کےمریضوں کوکورونامیں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،ڈاکٹربشیر

    ڈائریکٹر ٹباہارٹ انسٹیٹیوٹ نے مزید کہا کہ کوروناکی وجہ سے پھیپھڑے بھی خراب ہوسکتے ہیں، اگر لیٹنےمیں سانس پھول رہاہے توضرورچیک اپ کرائیں۔

    انھوں نے کہا کہ دل کےمریض کوکوروناہوجائے تو وہ لازمی ڈاکٹر کو چیک کرائے۔