Tag: Covid Testing

  • چیف ایگزیکٹو دبئی ایئرپورٹس کا کورونا سے متعلق حیران کن دعویٰ

    چیف ایگزیکٹو دبئی ایئرپورٹس کا کورونا سے متعلق حیران کن دعویٰ

    دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو  پال گریفتھس نے کہا کہ کووڈ ٹیسٹنگ سسٹم جلد ماضی کا حصہ بن جائے گا، ہمیں کورونا کے ساتھ زندگی گزارنا ہوگی

    پال گریفتھس کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب دنیا کو کورونا کے ایک اور ویرینٹ اومی کرون کا سامنا ہے اور وہ ایک بار پھر مختلف پابندیوں کی طرف جارہی ہے۔

    خلیجی خبر رساں‌ ادارے کے مطابق سی ای او دبئی ایئرپورٹس کا کہنا ہے کہ جلد کووڈ ٹیسٹنگ تاریخ بن جائے گی، دنیا ایک مضبوط بحالی کی طرف گامزن ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ عام فہم صحت کے معاملات میں مداخلت بند کریں جو وائرس کے تازہ ترین تناؤ کے ردعمل میں سامنے آرہے ہیں۔

    گریفتھس کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کورونا ہماری زندگی میں شامل ہوگیا ہے اور  ہمیں اس کے ساتھ زندگی گزارنے کی عادت ڈالنا ہوگی اس لیے اب ہمیں اگلے مرحلے کے لیے تیار رہنا چاہیے، ہمیں زندگی کو معمول پر لانے کے لیے قابل ہونا پڑے گا۔

    سی ای او ایئرپورٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی کسی چیز کو بند نہیں کیا، دبئی ایئرپورٹس کو ‘بائبرنیشن موڈ’ میں رکھا ہے۔

  • بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی کرونا ٹیسٹنگ کے لیے اہم اقدام

    بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی کرونا ٹیسٹنگ کے لیے اہم اقدام

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف ایئرپورٹس پر کرونا وائرس ٹیسٹنگ بوتھ کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جو بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی آسانی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پنجاب کے مختلف ایئرپورٹس پر کرونا وائرس ٹیسٹنگ بوتھ کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ بوتھ کے قیام کے سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر سختی سے اختیار کرنا ہوں گی۔ تمام ویکسی نیشن سینٹرز پر تربیت یافتہ عملہ فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

    گزشتہ روز یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے شہریوں کی واپسی کے بعد کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آیا، لوگوں کی جانب سے بھی احتیاط میں کمی آئی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ صوبے میں بھرپور طریقے سے کرونا ویکسی نیشن شروع کردی ہے، ایکسپو سینٹر ویکسی نیشن کے حوالے سے سب سے بڑا مرکز بنایا گیا ہے۔ 1 لاکھ سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز اور 4 ہزار سے زائد بزرگوں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

  • کرونا وائرس: پنجاب اسمبلی سے مزید 10 کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: پنجاب اسمبلی سے مزید 10 کیسز رپورٹ

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں کی جانے والی کرونا وائرس ٹیسٹنگ کے دوران عملے کے مزید 10 افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد پنجاب اسمبلی سے رپورٹ شدہ کوویڈ 19 کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ جاری ہے، اسمبلی کے عملے میں سے مزید 10 افراد کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سے رپورٹ شدہ کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہوچکی ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے بعد کوویڈ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 ہوچکی ہے۔

    صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 128 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    گزشتہ روز کرونا وائرس کے مزید 19 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا سے مجموعی اموات ک تعداد 7 ہزار 160 ہوگئی ہے۔

    ملک میں کوویڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 28 ہزار 48 ہے جن میں سے 1 ہزار 379 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اب تک 3 لاکھ 23 ہزار 824 افراد کوویڈ 19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔