Tag: COVID vaccination mandatory

  • سرکاری ملازمت کے حصول کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر،  سندھ حکومت نے بڑی شرط عائد کردی

    سرکاری ملازمت کے حصول کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر، سندھ حکومت نے بڑی شرط عائد کردی

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلیے سرکاری ملازمت کا حصول کورونا ویکسینیشن سے مشروط کردیا، اب ملازمت کی درخواست کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمت کا حصول کورونا ویکسینیشن سے مشروط کردیا، جس کے بعد ملازمت کی درخواست کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔

    سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگانیوالے امیدوار تحریری ٹیسٹ میں نہیں بیٹھ سکیں گے، سندھ حکومت کےتحت اساتذہ کی بھرتیوں کیلئےٹیسٹ آئندہ ماہ متوقع ہیں ، آئی بی اے سکھر کےتحت تحریری ٹیسٹ میں 2لاکھ سےزائد امیدوار شرکت کریں گے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلد ان اساتذہ کے ٹیسٹ منعقد کروالیں گے، ہم 37 ہزار ٹیچر بھرتی کریں گے، پی ایس ٹی ٹیچر گریجویٹ ہوگا، ٹیچر کی ٹریننگ کے اخراجات بھی سندھ حکومت برادشت کرے گی اور بعد میں ہم کم شرح تنخواہ سے کاٹیں گے۔

  • کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور : این سی او سی کی جانب سے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، جس میں کہا صحت مند افراد کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دینا خلاف قانون ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کے اقدام کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

    دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے ہر شہری کیلئے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو اجتماعی تقریباًت میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ صحت مند افراد کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دینا خلاف قانون ہے،کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو تقریباًت جانے سے روکنا بھی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام کالعدم قرار دینے کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے پر تقریبات میں شرکت پر پابندی کو بھی کالعدم قرار دے۔