Tag: Covid19

  • دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو کروڑ تک جا پہنچی

    دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو کروڑ تک جا پہنچی

    اسلام آباد : نئے وائرس کووِیڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں7 لاکھ 29 ہزار انسانی جانیں نگل لیں، کورونا وائرس سے اب تک دو کروڑ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ کے قریب پہنچ گئی، دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد7 لاکھ 29 ہزار ہوگئی۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، امریکا میں اب تک 51لاکھ سے زیادہ افراد اس مہپلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، امریکا میں کورونا وائرس نے ایک لاکھ 65ہزارافراد کی جان لے لی ہے۔

    اس کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی، برازیل میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 30لاکھ ہوگئی ہے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے،

    کورونا وائرس سے زیادہ متاثر دنیا کا تیسرا ملک بھارت ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد21 لاکھ سے زائد ہوگئی ہےاور اب تک وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہونے ولوں کی تعداد 43 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

  • کراچی میں کرونا بے قابو، صورت حال تشویشناک، اسپتالوں میں گنجائش ختم

    کراچی میں کرونا بے قابو، صورت حال تشویشناک، اسپتالوں میں گنجائش ختم

    کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس کا مرض تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کرونا بے قابو ہوگیا اور تیزی سے نئے کیسز رپورٹ ہونے لگے جس کے بعد  اسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہوگئی۔

    کراچی کے تقریباً تمام ہی بڑے اسپتالوں نے عوام کے لیے اسپتالوں کے باہر بینرز آویزاں کردیے جس پر درج کیا گیا ہے کہ ’ہمارے پاس مزید گنجائش نہیں ہے‘۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا علاج کے لیے مختص کیے جانے والے نجی اسپتال (انڈس، ڈاؤ) نے بھی مزید مریض لینے سے انکار کردیا جبکہ آغا خان اسپتال نے پہلے ہی عوام سے معذرت کرلی۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس، کراچی میں صورت حال بگڑنے لگی

    ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس مریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی مگر مریضوں کے کرونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کرونا کے لیے مختص کے جانے والے تمام ہی اسپتالوں کے وارڈز ، آئی سی یو مریضوں سے بھر چکے جبکہ وینٹی لیٹر بھی نایاب ہوگئے ہیں۔

    متاثرہ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ مریض کو داخل کرنے سے انکار کررہی ہے۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو مطلع کردیا گیا ہے کہ اسپتال کا کووڈ وارڈ مکمل طور پر بھر چکا ہے۔

    یاد رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کراچی میں کرونا کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہوئے جبکہ اموات میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 1600 بچے کورونا سے متاثر

    ڈاکٹرز نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرونا کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور فوری طور پر لاک ڈاؤن میں سختی کرے۔

  • کورونا وائرس : بھارت میں جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوا کے انسانوں پر تجربات

    کورونا وائرس : بھارت میں جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوا کے انسانوں پر تجربات

    بنگلورو : بھارتی دوا ساز کمپنی جڑی بوٹی سے بنائی گئی دوا اے کیو سی ایچ کی کورونا وائرس کے علاج کیلئے تحقیق کررہی ہے، جس کے متوقع نتائج پانچ ماہ بعد برآمد ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ہھارتی دوا ساز کمپنی سن فارماسیوٹیکل انڈسٹریز لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سن کمپنی کوویڈ 19 کے ممکنہ علاج کے لئے خاص جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوا اے کیو سی ایچ کی جانچ پڑتال کر رہی ہے مزید تجربات کے بعد اس دوا کے متوقع نتائج رواں سال اکتوبر تک ظاہر ہوں گے۔

    اے کیو سی ایچ نامی دوا ان جڑی بوٹیوں کا مرکب سے جو براعظم ایشیا میں دواؤں کی خصوصیات کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔
    کمپنی نے ترجمان نے کہا ہے کہ اس دوا کے مزید تجربات بھارت کے 12 مراکز میں 210 مریضوں پر کیے جائیں گے، اس دوا سے متعلق انسانی صحت کے تحفظ کا مطالعہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق اے کیوسی ایچ نامی دوا جو ڈینگی کے مریضوں کے لئے تیار کی گئی تھی، اس دوا کے بڑے پیمانے پر اینٹی وائرل اثرات ہیں جس کی وجہ سے اسے کوویڈ19 کے مریضوں کے علاج کے لیے امکانی آپشن کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

    دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے نئے کورونا وائرس کے لیے علاج یا ویکسین تیار کرنے کیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں اس عالمی وباسے اب تک 390،000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اور عالمی معیشت بھی تباہی کے دہانے کو چھو رہی ہے۔

    اس کے علاوہ بھارت کی مزید دو فارما سیٹیکل کمپنیاں گلین مارک اور اسٹرائڈس فارما نئے کورونا وائرس کے سد باب کیلئے ویکسین کی تیاری کیلئے کوشاں ہیں۔

    بھارت کے کلینیکل ٹرائلز رجسٹری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن فارما کو اپریل میں اے کیو سی ایچ سے متعلق تحقیق کے لئے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا ( ڈی سی جی آئی) سے منظوری حاصل ہوئی۔

  • مڈغاسکر کا تجویز کردہ “کرونا کا علاج“ پورے افریقہ میں مقبول!

    مڈغاسکر کا تجویز کردہ “کرونا کا علاج“ پورے افریقہ میں مقبول!

    مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر نے ایک مشروب تیار کرنے کی فیکٹری کی تعمیر شروع کردی ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ مشروب کرونا وائرس کا علاج ہے۔

    کوویڈ اورگینک کے نام سے فروخت کیا جانے والا یہ مشروب ایک مقامی پودے سے تیار کردہ ہے جو ملیریا کے علاج میں مؤثر ہے، افریقی لیڈرز اسے کرونا وائرس کا علاج قرار دے رہے ہیں تاہم ابھی تک اس کا کوئی بین الاقوامی کلینکل ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔

    مڈغاسکر کے صدر ایندرے رجولین جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اس مشروب کو دنیا کے سامنے پیش کیا تھا، کا کہنا ہے کہ وافر مقدار میں یہ مشروب تیار کرنے کے لیے فیکٹری ایک ماہ میں کام شروع کردے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ مقامی محققین اور سائنسدان اس دوا کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

    صدر کے مطابق سینٹرل افریقہ کے ملک ایکوٹریل گنی کے ایک نائب وزیر بہت سی مقدار میں یہ مشروب خرید کر لے گئے ہیں جبکہ تنزانیہ کے صدر نے اس مشروب کو منگوانے کے لیے ایک طیارہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ سینیگال سمیت دیگر افریقی ممالک بھی اس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افریقی صارفین نے بھی اس مشروب کے حوالے سے مثبت ردعمل دیا ہے۔

    بعض افراد کا دعویٰ ہے کہ اس مشروب سے کرونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 72 فیصد ہے جبکہ اس کی بدولت کرونا وائرس کے 135 میں 97 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔