Tag: CoviVac

  • روس کی تیسری کرونا ویکسین سے متعلق اہم خبر

    روس کی تیسری کرونا ویکسین سے متعلق اہم خبر

    ماسکو: روس نے عالم گیر وبا سے لڑنے کے لیے تیسری کرونا ویکسین کی پیداوار بھی شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس وبا لڑنے کے لیے روس نے اپنی تیسری کرونا ویکسین کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔

    روسی وزارت سائنس و اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ چوماکوف ریسرچ سینٹر نے تیسری کرونا وائرس ویکسین CoviVac کی باضابطہ طور پر پیداوار شروع کر دی۔

    روسی وزیر سائنس والیری فالکوف کا کہنا تھا کہ کووی ویک ویکسین کی پہلی کھیپ کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔

    روسی صدر نے کون سی کرونا ویکسین لگوائی؟

    انھوں نے کہا نئی ویکسین کے علاوہ روس جون 2021 تک کرونا وائرس ویکسینز کی 88 ملین سے زائد خوراکیں تیار کرنے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے۔

    ان ویکسینز میں اسپوتنک V کی 83 ملین خوراکیں اور ایپی ویک کرونا ویکسین کی 5.4 ملین خوراکیں شامل ہوں گی۔

    یاد رہے کہ کووی ویک رواں سال فروری میں، اسپوتنک V اور ایپی ویک کرونا ویکسین کے بعد رجسٹرڈ ہوئی تھی، اور یہ اب روس میں تیار کی جانے والی تیسری ویکسین ہے۔

    سفارشات کے مطابق یہ ویکسین 18 سے 60 سال کی عمر کے لوگوں کو لگائی جائے گی۔

  • کرونا کے خلاف روس کا بڑا اقدام، تیسری ویکسین کی منظوری

    کرونا کے خلاف روس کا بڑا اقدام، تیسری ویکسین کی منظوری

    ماسکو: روس نے کرونا وبا سے لڑنے کے لئے ایک اور ویکسین کو رجسٹرڈ کرلیا ہے، روس کو کرونا کی پہلی ویکسین بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزیر اعظم میخائل میشوتن نے کرونا ویکسین سے متعلق بلائے گئے اجلاس میں بتایا کہ روس نے عالمی وبا کرونا کے خلاف ایک اور ویکسین کو رجسٹرڈ کرلیا ہے، اس ویکسین کو فیڈرل سائنسی سینٹر برائے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ برائے امیون اینڈ بیولوجیکل پروڈکٹس نے تیار کیا ہے۔

    روسی وزیراعظم نے بتایا کہ مقامی طور پر تیار کردہ تیسری ویکسین کو "کوویک” کے نام سے رجسٹرڈ کیا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تیسری کرونا ویکسین کی ایک لاکھ بارہ ہزار خوراکیں مارچ کے وسط تک شہریوں کے لئے دستیاب ہونگی۔

    کرونا ویکسین سے متعلق بلائے گئے اجلاس میں روسی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روس اس وقت واحد ملک ہے جس کے پاس کرونا وبا کے لڑنے کے لئے تین ویکسین موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس کی ویکسین، روسی صدر نے ایک اور بڑا دعویٰ کردیا

    واضح رہے کہ روس کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس نے گذشتہ سال گیارہ اگست کو کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے پہلی ویکسین تیار کی تھی، جس کا نام سپوتنک فائیو رکھا گیا تھا، جسے پاکستان میں ہنگامی استعمال کے طور پر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

    بعد ازاں ماہ اکتوبر میں روس نے کرونا سے لڑنے کے لئے دوسری ویکسین تیار کرتے ہوئے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈالا تھا، اس ویکسین کو "ایپی ویک کرونا ” کا نام دیا گیا تھا۔