Tag: cow

  • انڈیا ٹوڈے نے ہندوستانی پولیس اور گاؤ رکشک گٹھ جوڑ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ ڈالی

    انڈیا ٹوڈے نے ہندوستانی پولیس اور گاؤ رکشک گٹھ جوڑ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ ڈالی

    نئی دہلی: مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے، انتہا پسند گاؤ رکشک گاؤ ماتا کے تحفظ کے نام پر بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی ناکامی میں بھارت سرِ فہرست آ گیا، گاؤ رکشا کے نام پر مسلمانوں کے مویشی اور جان خطرے میں پڑ گئی ہے، انڈیا ٹوڈے نے ہندوستانی پولیس اور گاؤ رکشک گٹھ جوڑ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ ڈالی۔

    رپورٹ کے مطابق مودی کے ہندوستان میں گاؤ ماتا انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی ہو گئی ہے، بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس انتہا پسند ہندوؤں سے مل کر نہتے مسلمانوں کا خون بہانے لگی ہے، گاؤ رکشک بریگیڈ مویشی گاڑیوں پر دھاوا بول کر مسلمانوں کو قتل اور مویشی ہتھیا لیتی ہے۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق سربراہ گاؤ رکشک بریگیڈ روہتاک نے کہا ’’ہم پولیس کے لیے اے ٹی ایم کا کردار ادا کرتے ہیں، ہم بندے پولیس کے حوالے کرتے ہیں، پولیس رشوت لے کر چھوڑ دیتی ہے۔‘‘

    روہتاک کے سربراہ رمیش کمار کا کہنا تھا کہ بعض واقعات میں پولیس ان کے بندوں کے ساتھ گاؤ رکشک کارروائیوں میں بھی حصہ لیتی ہے، بعض اوقات اطلاع ملنے پر پولیس گاؤ رکشک بریگیڈ کو کارروائی کا کہہ دیتی ہے، گاؤ رکشک کارروائیوں کے دوران مسلمانوں کو قتل کرنا بالکل بھی مشکل نہیں۔

    رمیش کمار کے مطابق اس کی تنظیم کے پاس 23 یا 24 لائسنس یافتہ ہتھیار ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ ہے کہ ہندو انتہا پسند اسلحہ رضا کارانہ طور پر مسلمانوں کو قتل کرنے کی شرط پر عطیہ کرتے ہیں۔ ہریانہ کے ضلع نوح میں گاؤ رکشک تنظیم کے کارکن ٹھاکر منیش کے مطابق بعض کارروائیوں کے دوران جتھا انصاف پر بھی اکسایا جاتا ہے۔

    ڈی ایس پی ستیش کمار نے اعتراف کیا کہ پولیس گاؤ رکشکوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان کا ساتھ دیتی ہے، ہریانہ پولیس مویشی اسمگلنگ، گائے ذبح کرنے کے الزام میں آئے روز مسلمانوں کو گرفتاری کی بجائے واپس جتھوں کے حوالے کر دیتی ہے۔

    ایس ایچ او دھرم سنگھ نے کہا ’’اگر ہم مسلمانوں کا ساتھ دیں تو ہمیں غدار قرار دے دیا جاتا ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد 82 واقعات میں اب تک 43 بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے، 15 فروری کو راجستھان کے ضلع بھرت پور میں 2 مسلم نوجوانوں کو گاؤ رکشک بریگیڈ نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا، ضلعی پولیس نے دونوں نوجوانوں کو تحویل میں لینے سے انکار کیا اور انھیں واپس جتھے کے حوالے کر دیا، جس کے بعد 16 فروری کو دونوں نوجوانوں کی جلی ہوئی لاشیں ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں۔

    انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق صرف دہلی میں 200 گاؤ رکشک بریگیڈز ہیں، دی گارڈین کی 2016 کی رپورٹ کے مطابق گاؤ رکشک بریگیڈز کی مجموعی تعداد اندازاً 5 ہزار ہے، ایسے میں سوال اٹھتے ہیں کہ کیا عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے مسلمانوں کے خون میں ڈوبے گوشت کی برآمد پر پابندی نہیں لگا دینی چاہیے؟ کیا مودی کا ہندوستان 20 کروڑ مسلمانوں کے لیے محفوظ ہے؟

  • گائے چھت پر کیسے پہنچی؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    گائے چھت پر کیسے پہنچی؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    بے ضرر جانوروں کے شرارتی پن سے تو سب ہی واقف ہیں، یہ اپنی معصومیت میں اکثر غیر معمولی جگہوں اور صورتحال میں پھنس جاتے ہیں۔

    تاہم اس قسم کی شرارتیں عموماً بلیاں زیادہ کرتی ہیں جو کبھی کسی اونچی جگہ چڑھ جاتی ہیں، کہیں پھنس جاتی ہیں یا پھر ادھر سے ادھر چھلانگ لگاتے ہوئے گر جاتی ہیں۔

    لیکن کیا آپ نے کبھی کسی گائے کو کسی غیر معمولی جگہ پر دیکھا ہے؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک گائے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو ایک گودام کی چھت پر موجود ہے۔

    گائے نہ صرف وہاں موجود ہے بلکہ آرام سے چہل قدمی بھی کر رہی ہے۔

    آس پاس کوئی شخص بھی موجود نہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گائے نے تنہائی پا کر کھیل ہی کھیل میں خود کو مشکل صورتحال میں پھنسا لیا ہے۔

    گائے وہاں کیسے چڑھی، یا بعد ازاں اسے کیسے اتارا گیا، یہ واضح نہیں ہوسکا۔

    ٹویٹر پر لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر بے حد محظوظ ہوئے اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

  • گائے نے بی جے پی رہنما کو لات مار دی، ویڈیو وائرل

    گائے نے بی جے پی رہنما کو لات مار دی، ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست آندھرا پردیشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کو گائے نے لات مار دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بی جے پی کے ایک رکن پارلیمان کو دو بار گائے کی لات پڑتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کی ہے۔

    راجیہ سبھا کے رکن ایل نرسمہا راؤ مرچی مارکیٹ میں ایکسپورٹرز کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے لیے پہنچے، تو انھوں نے ایک گائے کی پوجا کی غرض سے قریب جا کر اس پر ہاتھ پھیرنا اور اس کے سامنے جھکنا چاہا۔

    تاہم، جیسے ہی بی جے پی رکن پارلیمنٹ گائے کے پس آئے، گائے نے ایک لات مار دی انھیں، جو ان کی ران پر لگی۔

    ان کے ساتھ کھڑے افراد نے انھیں فوراً سنبھالنا چاہ لیکن نرسمہا راؤ نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں، کوئی بات نہیں، یہ کہہ کر وہ دوبارہ گائے کے قریب آنے لگے تو ایک بار پھر گائے نے ان کی طرف لات اچھال دی، حالاں کہ اس بار گائے کی دیکھ بھال کرنے والے نے گائے کی گردن کی رسی بھی پکڑ لی تھی۔

    ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے گائے کو صرف بی جے پی رکن ہی پسند نہ آئے ہوں۔ گائے پر سیاست کرنے والی پارٹی کے سینئر لیڈر کے ساتھ گائے کے اس سلوک پر سوشل میڈیا میں تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

  • مالک کی موت پر دل گرفتہ گائے لاش کے قریب رونے لگی

    مالک کی موت پر دل گرفتہ گائے لاش کے قریب رونے لگی

    اکثر جانوروں کو اپنے مالک سے بے انتہا انسیت ہوجاتی ہے اور وہ اس سے بچھڑنا برداشت نہیں کرسکتے، ایسی ہی ایک گائے کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو اپنے مالک کی موت پر اس کی لاش کے قریب رو رہی ہے۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ایک گاؤں میں پیش آیا، ایک کسان کی موت کے بعد اسے آخری رسومات کے لیے شمشان گھاٹ لے جایا گیا جہاں عجیب واقعہ پیش آیا۔

    میت کے اہل خانہ اور رشتے دار اس کی آخری رسومات کی تیاری کر رہے تھے جب اچانک اس کی گائے بھی وہاں آن پہنچی، وہ ادھر ادھر سر گھما کر مالک کو ڈھونڈنے لگی، لوگوں نے راستہ بنا کر اسے آگے جانے دیا جہاں بیچوں بیچ میت رکھی تھی۔

    گائے وہاں جا کر کھڑی ہوگئی اور رونے لگی جس پر وہاں موجود افراد حیران رہ گئے، ایک روتا ہوا شخص گائے کو روتا دیکھ مزید افسردہ ہوگیا۔

    لوگوں نے گائے کو تسلی سے اس کے مالک کے قریب سوگ منانے دیا اور بعد ازاں میت کی آخری رسومات ادا کیں۔

  • گائے مذبح خانے سے بھاگ کر واٹر پارک پہنچ گئی

    گائے مذبح خانے سے بھاگ کر واٹر پارک پہنچ گئی

    برازیل میں ایک گائے مذبح خانے سے بھاگ کر واٹر پارک میں چلی گئی اور وہاں واٹر سلائیڈز کے مزے لینے لگی، گائے کی سلائیڈز لیتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    یہ واقعہ برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو سے قریب ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں پیش آیا، مذکورہ گائے ذبح ہونے سے بچنے کے لیے مذبح خانے سے فرار ہوئی اور کسی طرح قریب موجود ایک واٹر پارک میں پہنچ گئی۔

    واٹر پارک میں اس وقت بہت کم لوگ موجود تھے جس کی وجہ گائے آرام سے گھومتی پھرتی رہی۔

    اس دوران وہ ایک سوئمنگ پل کے قریب پہنچی، اور اس کی سیڑھیاں چڑھ کر اس کی سلائیڈ پر بھی پہنچ گئی۔ بعد ازاں وہ مزے سے سلائیڈ لیتی ہوئی نیچے گئی۔

    واٹر پارک انتظامیہ کے مطابق مذکورہ سلائیڈ صرف 200 کلو گرام کا وزن برداشت کرسکتی ہے، لیکن خوش قسمتی سے گائے 317 کلو گرام وزن کے ساتھ آرام سے سلائیڈ لیتی رہی اور سلائیڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    گائے کی سلائیڈ لیتی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے۔

    واٹر پارک کے مالک نے اب اس گائے کو پارک میں ہی رکھ لیا ہے، اس کا کہنا ہے کہ یہ سیاحوں کے لیے کشش کا باعث بن گئی ہے اور انہیں اس کے یہاں ہونے سے کوئی پریشانی نہیں۔

  • برطانیہ: گائیوں میں خطرناک وائرس، حکام نے علاقہ سیل کردیا

    برطانیہ: گائیوں میں خطرناک وائرس، حکام نے علاقہ سیل کردیا

    لندن: برطانیہ میں پاگل پن کا شکار گائے سامنے آنے کے بعد سرکاری حکام نے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے علاقے کو سیل کر دیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں میڈ کاؤ ڈیزیز سامنے آنے پر علاقے کو سیل کر دیا گیا۔

    برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے سمرسٹ کے ایک فارم پر میڈ کاؤ کی نشاندہی ہوئی جس کے بعد سرکاری حکام نے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے علاقے کو سیل کر دیا۔

    حکام کے مطابق بیماری کا شکار جانور مر گیا اور اسے تلف بھی کر دیا گیا ہے تاہم علاقے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور بیماری کی تفصیلات بھی جاننے کی کوشش ہو رہی ہے۔

    میڈ کاؤ ڈیزیز کا نام بوائین اسپونگ فورم انسیفالوپیتی (بی ایس ای) ہے اور اس سے قبل اس قسم کا کیس سال 2018 میں سامنے آیا تھا جب اسکاٹ لینڈ کے ایک فارم پر یہ بیماری سامنے آئی تھی۔

    ابر ڈین شائر کے ایک فارم میں پاگل پن کے مرض میں مبتلا گائے مرض کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ سے قبل ہی ہلاک ہو گئی تھی جبکہ احتیاطی تدابیر کے طورپر مزید 3 سے 4 گائے ذبح کی گئی تھیں۔

  • کورونا ویکسی نییشن کرانے پر انوکھا انعام

    کورونا ویکسی نییشن کرانے پر انوکھا انعام

    بنکاک : تھائی لینڈ میں کورونا ویکسین کی مہم کا عمل تیز کرنے کے لیے انوکھی اسکیم متعارف کرا دی گئی۔ 

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو قرعہ اندازی میں گائے جیتنے کا موقع دیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے چینگ مائی کے ضلع مائی چیم میں ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت ہر ہفتے ویکسین لگوانے والے ایک خوش نصیب شخص کو مفت میں گائے دی جائے گی۔

    اس مہم کے تحت ایک سال تک ہر ہفتے ویکسین لگوانے والے شہری کو قرعہ اندازی کے ذریعے 50 ہزار مالیت کی گائے جیتنے کا موقع ملے گا۔

    کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے اس ضلع میں سات جون سے ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق چند دن میں ہی ضلعے میں ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں تک جا پہنچی ہے۔

     

  • انتہائی لمبے سینگوں والی گائے اور بیل، تصاویر وائرل

    انتہائی لمبے سینگوں والی گائے اور بیل، تصاویر وائرل

    ٹیکساس لانگ ہارنTexas Longhorn:

    امریکا میں پائی جانے والی غیر معمولی طور پر لمبے سینگوں کی حامل یہ گائے ایک پالتو جانور ہے۔ اس گائے کا شمار امریکہ کے قدیم ترین مویشیوں میں ہوتا ہے۔

    اسے1490 کی دہائی میں ہسپانوی جہاز ران اپنے ساتھ امریکہ لائے تھے جس کے بعد امریکہ میں اس کی افزائش شروع ہوئی، اس گائے کی زیادہ تر رنگت بھوری کے علاوہ سیاہ یا چتکبری ہوتی ہے۔

    اس گائے (ٹیکساس لانگ ہارن) کو دودھ اور گوشت کے ساتھ ساتھ سواری اور بار برداری کے لیے بھی پالا جاتا رہا ہے۔ اس کا سائنسی نام باس پری میجنینیسBos primigenius ہے۔

    اس گائے کی جسمانی پیمائش کے مطابق قد 5 فٹ تک جبکہ اس کا وزن635 سے997 کلوگرام تک ہوتا ہے، اس گائے کی خصوصیت اس کے لمبے اور خوبصورت سینگ ہیں جن کی لمبائی100 سے 127 انچ ہوتی ہے۔

    اس گائے (ٹیکساس لانگ ہارن) کی عمر 20تا 30 سال تک ہوتی ہے۔ اس کی پسندیدہ خوراک میں گھاس، پودے، جڑی بوٹیاں، ونڈا اور نمک کے ڈھیلے شامل ہیں۔

    ٹیکساس لانگ ہارن کے بارے میں غالب امکان یہ ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ کے معدوم جنگلی گائے ” آرکس” کی نسل سے ہیں۔ ان کی شہرت کا باعث ان کے غیر معمولی طور پر لمبے سینگ ہیں آج تک سب سے لمبے لانگ ہارن سینگ 129.5 انچ ریکارڈ کیے گئے۔

    کئی صدیوں تک لانگ ہارن امریکہ میں مویشیوں کی مرکزی بریڈ رہی ہے لیکن1900 کے بعد امریکہ میں کئی قسم کے نئی بریڈز پر مشتمل مویشیوں کے متعارف کروائے جانے کے بعد لانگ ہارن کی تعداد اور اس پر دی جانے والی توجہ میں کمی آتی گئی۔

    اس کی وجہ سے 1950 کی دہائی تک لانگ ہارن کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہو چکی تھی اور مویشی ہونے کے باوجود بھی اسے معدومی کے شدید خطرات لاحق ہوچکے تھے۔

    پھر 1964 میں اس کی بریڈنگ اور حفاظت کے لیے امریکا میں ٹیکساس لانگ ہارن بریڈرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔ اور اب امریکہ میں لانگ ہارن کی دیکھ بھال یہی ادارہ کررہا ہے۔

    افزائش نسل :

    ٹیکساس لانگ ہارن میں حمل کا دورانیہ بہت طویل ہے جو 295 دن تک ہوتا ہے۔ ایک دفعہ میں لانگ ہارن گائے ایک بچھڑے کو جنم دیتی ہے، دوسرے جانوروں کی نسبت پیدائش کے 10 منٹ بعد ہی نوزائیدہ بچھڑا اپنے پیروں پے کھڑا ہوجاتا ہے۔

  • آدھی رات کو بھاگنے والی گائے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

    آدھی رات کو بھاگنے والی گائے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

    امریکا میں رات کے وقت مذبح خانے سے بھاگ جانے والی ایک گائے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، پولیس نے 2 گھنٹے کی محنت کے بعد گائے کو ڈھونڈ کر قابو کیا۔

    امریکی ریاست نیو جرسی کی سرحد کے قریب اس گائے کی سڑک پر گھومنے کی اطلاع پولیس کو رات ڈھائی بجے موصول ہوئی۔

    یہ گائے ٹرانسپورٹ کی جانے والی گاڑی سے بھاگی تھی اور رات میں جاگتے کچھ افراد نے اسے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی، ایک شخص نے گائے کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے فیس بک پر پوسٹ کردیا۔

    پولیس اور اینیمل کنٹرول افسران نے اسے ڈھونڈنے کا عمل شروع کیا اور 2 گھنٹے بعد انہیں کامیابی ملی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی جانوروں کو مذبح خانے لے کر جارہی تھی۔

  • کیٹ واک کرتی گائے کی ویڈیو وائرل

    کیٹ واک کرتی گائے کی ویڈیو وائرل

    اکثر اوقات جانوروں کی مختلف مزاحیہ حرکتوں کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر بے اختیار ہنسی آجاتی ہے، اب حال ہی میں ایک گائے کی ایسی ہی ویڈیو نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ایک گائے کیٹ واک کے انداز میں چلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

    یہ ویڈیو سنہ 2018 کی ہے لیکن اب اچانک دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے، ویڈیو کو اب تک 80 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

    بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گائے کسی انجری یا بیماری کا شکار بھی ہوسکتی ہے اس وجہ سے اس کے چلنے کا انداز ایسا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ دسمبر میں بھی ایک گائے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک ٹرالی رکشہ کے پیچھے دیوانہ وار بھاگ رہی تھی۔

    بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آنے والے اس واقعے میں رکشے میں موجود شخص گائے کے زخمی بچھڑے کو جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے کر جارہا تھا اور اس کی بے چین ماں رکشے کے پیچھے بھاگ رہی تھی۔

    ماں نے اس طرح 3 کلو میٹر کا سفر طے کیا تھا جہاں اس کے بچھڑے کو جانوروں کے ڈاکٹر تک پہنچایا گیا۔