Tag: cow milk

  • بھارتی گائیں کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے، بی جے پی رہنما کی انوکھی منطق

    بھارتی گائیں کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے، بی جے پی رہنما کی انوکھی منطق

    نئی دہلی : مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ غیر ملکی گائے ہماری گاؤ ماتا نہیں بلکہ ہماری آنٹیاں ہیں، دلیپ گھوش کے  اس مضحکہ خیزبیان نے سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہماری بھارتی گائیں کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے اور  اِسی وجہ سے بھارتی گائے کا دودھ سُنہرا ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی گائیں ہماری گاؤماتا نہیں ہیں بلکہ ہماری آنٹیاں ہیں۔

    دلیپ گھوش کا کہنا تھا کہ بیرونِ ممالک سے جو گائے لے کر آتے ہیں وہ گائے نہیں ہوتی ہیں بلکہ صرف جانورہوتی ہیں اور اگر ہم ایسی ’آنٹیوں‘ کی پوجا کریں گے تو اِس سے بھارت کو نقصان پہنچے گا۔

    دلیپ گھوش کا کہنا تھا کہ گائے ہماری ماں ہے اور ہم اس کا دودھ پی کر زندہ رہتے ہیں لہٰذا جو ہماری ماں کے ساتھ بدسلوکی کرے گا تو میں اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک کروں گا جیسا کیا جانا چاہیے۔

    خطاب میں انھوں نے گائے کا گوشت کھانے والوں کو کتے کا گوشت کھانے کا بھی مشورہ دیا اور کہا کہ جو لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہیں انہیں کتے کا گوشت بھی کھانا چاہیے کیونکہ یہ ان کی صحت کیلئے ایک جیسا ہی ہے۔

  • ارجنٹائن کی گائے بھی اب انسانی دودھ دے گی

    ارجنٹائن کی گائے بھی اب انسانی دودھ دے گی

    بیونس آئرس: سائنس کا ایک اور کمال سامنے آگیا ہے۔ چین کے بعد اب ارجنٹائن میں بھی گائے انسانی دودھ دے گی۔

    ارجنٹائن کے سائنسدانوں نے جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے ایک گائے کو اس قابل بنادیا ہے کہ وہ انسانی دودھ دے سکتی ہے۔

    ارجنٹائن کی صدر کریسٹینا فرنینڈز کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس کارنامے سے آگاہ کیا گیا گائے کو روزیٹا کا نام دیا گیا ہے۔ جو دو اضافی انسانی جینز کے ساتھ پیداکی گئی۔ اس طرح کے تجربات چین میں بھی کئے گئے۔

    چین کے پاس اب ایسی گائے کا ریوڑ موجود ہے جو انسانی دودھ دیتی ہیں۔ چین یہ دودھ آئندہ تین سال میں مارکیٹ میں لانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔