Tag: cpec-project

  • ’’سی پیک منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا‘‘

    ’’سی پیک منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا‘‘

    کراچی : چینی قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے کہا کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، اگلی دہائی روشن اور زیادہ شاندار ہوگی جو پاکستان اورچین کی اسٹریٹیجک تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔

    سی پیک کی دسویں سالگرہ پر کراچی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس سال قبل سی پیک شروع ہونے کے بعد 36 منصوبے مکمل یا زیر تعمیر ہیں جس میں پاکستان میں مجموعی طور پر 25.4 بلین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری آئی۔

    دو لاکھ 36 ہزار ملازمتوں کے مواقع,8 ہزار میگاواٹ بجلی 510 کلومیٹر ہائی ویز اور 886 کلو میٹر کی ٹرانسمشن لائن شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، بندرگاہ میں اب 3 کثیر المقاصد برتھیں جو 50 ہزار ٹن کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے مزید کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، ڈی سیلینشن پلانٹ اور چائنا پاکستان فرینڈ شپ ہسپتال مکمل ہونے والے ہیں۔

    گوادر فری زون کا پہلا حصہ مکمل ہوچکا ہے ۔ایگریکلچر ٹیکنالوجی اور خوراک کی کمپنیوں نے کام شروع کر دیا ہے ۔توانائی سی پیک کے فریم ورک کے تحت سب سے زیادہ سرمایہ کاری اور پیداواری تعاون کے شعبوں میں سے ایک ہے، توانائی کے 14 پراجیکٹس پہلے ہی کمرشل آپریشن شروع ہوچکے ہیں۔

    سی پیک

    انہوں نے کہا کہ ساہیوال ،پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو تیز رفتار سے تعمیر کیا گیا جنہوں نے کمرشل آپریشن شروع کر دیا ہے، تھر بلاک ون اور بلاک ٹو کے کوئلے سے چلنے والے پاور انٹیگریشن پروجیکٹ نے پاکستان کی توانائی خود کفالت میں اہم کردار ادا کیا۔

    مٹیاری سے لاہور ایچ وی ڈی سی ٹرانسمشن لائن پاکستان کا پہلا ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمشن پراجیکٹ ہے جو ہر سال 30 بلین کلو واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرسکتا ہے، سکھر ملتان موٹر وے سی پیک کے تحت سب سے بڑا انفراسٹرکچر منصوبہ ہے۔

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 23 میں پاکستان سے چین کو 432.7 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل ہوئی جو کہ پاکستان میں آنے والی غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کا 30 فیصد ہے اور چین بدستور پاکستان میں ایف ڈی آئی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

  • سی پیک کے مغربی روٹ پرکام جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کےمغربی روٹ پرکام جاری ہے، سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں انقلاب آئے گا، حویلیاں پربہت بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی اور چین سے آنے والا سامان حویلیاں پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سی پیک کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام جاری ہے ، ہوشاب آواران موٹروے پرکام جلد شروع ہوجائے گا۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ سرحدپرباڑلگائی جا رہی ہے، 100 کلو میٹر طویل باڑ جلد لگا دی جائے گی، سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں انقلاب آئے گا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا ایم ایل ون کےتحت ریلوے ٹرانسمیشن نظام تبدیل کردیا جائے گا، حویلیاں پربہت بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی اور چین سے آنےوالا سامان حویلیاں پہنچے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریلوے انجینئرز ماسکو، جرمن اور برطانیہ سے نئے نظام کی تربیت دی جائے ، ایکنک نے7.2 ارب ڈالرکے ایم ایل ون منصوبےکی منظوری دے دی ہے، ریلوے کا ٹرانسپورٹ شیئر 4 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہوجائے گا۔

    اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبےکو نہ چلانےکی کوئی سیاسی وجہ نہیں ، اورنج لائن ٹرین کا سول ورکس رہتا تھا ،بہت جلد اورنج لائن کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کوروناکے باوجود مانسہرہ تھاکوٹ موٹرے وے پر کام کیا جارہا ہے، موٹر وے کو جلد کھول دیا جائے گا۔

  • وزیر اعظم  عمران خان کے دورہ چین سے سی پیک پر کام کی رفتار بڑھے گی، تاجر رہنما

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے سی پیک پر کام کی رفتار بڑھے گی، تاجر رہنما

    وزیر اعظم عمران خان کے چین کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا جبکہ دنیا کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے سی پیک پر کام کی رفتار بڑھ جائے گا۔

    یہ بات اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے چین کے دورے کا مرکزی نقطہ سی پیک پر کام کی رفتار بڑھانا ہے جو حکومت کی مالی مشکلات اور بیوروکریسی کی سستی کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔

    شاہد رشید بٹ کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی نیب سے خوفزدہ ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کی معیشت کی طرح سی پیک پر بھی کام کی رفتار متاثر ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اعظم عمران خان اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے سربراہ مرزا محمد آفریدی کی جانب سے کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی او ران کے اعتماد کی بحالی کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

     ان کی بے اطمینانی کی وجہ سے معیشت کی افزائش بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے لاکھوں افراد بے روزگار اور بہت سے فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے

    واضح رہے کہ ملک کی خوشحالی، خطے کے امن اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کے مشن پر وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے کیلئے چین کیلئے روانہ ہوگئے۔

    دورے کے دوران معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ چین میں ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس دوران معیشت سے متعلق اہم فیصلے ممکن ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان کی سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

    اسلام آباد : زیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل پاکستان کے مفاد میں ہے، منصوبوں کی تکمیل سے سماجی و اقتصادی ترقی کےمواقع ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کے دوران سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا پاکستان اور چین میں صنعتی اورزرعی ترقی پر مشتمل منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

    اجلاس میں وزیراعظم کودونوں ممالک کے درمیان خصوصی اکنامک زون پر بریفنگ دی گئی اور گوادر پورٹ پرانفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں کو تیزکرنے اور سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل پاکستان کے مفاد میں ہے، منصوبوں سے سماجی و اقتصادی ترقی کےمواقع ملیں ” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سی پیک منصوبوں پر ترقیاتی کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کوغربت سے نکالنے کے چینی تجربات سےاستفادہ کرسکتےہیں، منصوبوں کی تکمیل سے سماجی و اقتصادی ترقی کےمواقع ملیں گے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کا خصوصی اکنامک زون سےمتعلق جامع پلان بنانےکا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کو4ہفتےمیں پلان ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔

    مزید پڑھیں :  دونوں ممالک کا سی پیک کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم

    وزیراعظم نے سی پیک کےدوسرےفیزمیں صنعتی تعاون پرتوجہ اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈکوتیاریوں کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا  دوسرےفیزمیں چین کی جانب سےبڑی سرمایہ کاری کاامکان ہے۔

    یاد رہے نومبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں دونوں ممالک نے سی پیک کی مستقبل کی سمت پرمکمل اتفاق کا اعادہ کیا جبکہ ، سی پیک کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم کیا۔

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح دیتا ہے، چین نے اہم معاملات پرپاکستان کی مسلسل اور مضبوط حمایت کو سراہا۔