Tag: CPEC

  • سی پیک منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے: وزیراعظم

    سی پیک منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے: وزیراعظم

    گوادر: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے ‘ وہ چینی تجارتی سامان سے لدے پہلے بحری جہاز کی روانگی کی تقریب سے خطاب کرر ہے تھے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ چینی سفیر اور دیگر اہم قومی شخصیات شریک تھیں۔

    تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری‘ مولانا فضل الرحمن‘ وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف‘ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ‘ احسن اقبال اور دیگر وزرا ء شامل ہیں‘ جبکہ عسکری قیادت میں آرمی چیف کے علاوہ کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض‘ جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راشد محمود‘ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور دیگر اہم حکام شامل ہیں۔ تقریب میں چین کے پاکستان میں تعینات سفیر اور دیگر اہم چینی حکام موجود ہیں۔


    وزیراعظم نواز شریف کا خطاب


    اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک تاریخ ساز منصوبے کی تقریب میں شریک ہیں۔ اس منصوبے کو محض دو سال پہلے حتمی شکل دی گئی اور آج یہ ایک حقیقت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اس خطے کا مستقبل ہے اور اس منصوبے سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے نے یورپ‘ مشرقِ وسطیٰ اور عرب ممالک کو پاکستان کے ذریعے چین سے جوڑدیا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے امن و ترقی اور خوشحالی کا خطے میں نیاباب رقم ہورہا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے وفاقی حکومت اور ایف ڈبلیو او سمیت پاک فوج کے تمام ملحقہ اداروں کوسراہا جنہوں نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مقررہ وقت میں اس شاندار منصوبے کو پایہ تکمیل کو پہنچایا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں پاکستان چین کا قابل اعتماد شریک ہے اور اس منصوبے سے پورے خطے میں امن و ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ یہ منصوبہ ان علاقوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا جہاں سے یہ سڑک نہیں گزررہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ایک تاج ہے اور گوادر اس کا نگینہ ہے ‘ گوادر کو عالمی طرز کا مثالی پورٹ سٹی بنانے کے لیے مثالی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جن میں پچاس بستروں پر مشتمل اسپتال‘ گوادر سیف سٹی پراجیکٹ اور کئی دیگر منصوبے شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 45 ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے اور گوادر کو پانی کی سپلائی کے لیے 11 ارب روپے کی لاگت سے خصوصی منصوبہ شروع کیا گیا۔

    سی پیک منصوبے میں اصل کردار بلوچستان حکومت کا ہے‘ سی پیک سے بلوچستان کے ترقی سے محروم علاقوں میں خوشحالی کی ایک نئی لہر آئے گی۔


    گوادر سے آج چینی تجارتی سامان پر مشتمل پہلے جہاز کو روانہ کیا جائے گا ‘ آج دو جہاز روانہ ہوں گے جن میں سے ایک دبئی اور دوسرا کولمبو جائے گا۔ گوادر سے ہر ماہ چینی سامان مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک کو بھیجا جائے گا۔

    سی پیک منصوبےکےتحت پہلامیگاتجارتی قافلہ،پاک فوج اوردیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کےحفاظت میں چین سےپچاس ٹرکوں پرروانہ ہوا جوپاک چین راہداری سےگذرکرگوادرپہنچا۔تجارتی قافلےمیں آنےوالا سامان گوادربندرگاہ سےمشرق وسطیٰ کے لیے روانہ کیاجارہاہے۔

    بندرگاہ ذرائع کے مطابق چارسو کنٹینرز پر مال ایکسپورٹ ہو گا، تمام کنٹینرزسیمنٹ کےہیں جوسری لنکااورمتحدہ عرب امارات بھیجی کی جا رہی ہے۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری، پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا

    پاک چین اقتصادی راہداری، پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا

    گوادر : پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پینتالیس کنٹینرز کا پہلہ قافلہ گوادر پہنچ گیا، قافلے نے اکتیس اکتوبر کو چین کے شہر کاشغر سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے آنے والے پینتالیس کنٹینرز کا پہلا قافلہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ہوتا ہوا گوادر پہنچ گیا، اس تجارتی قافلے کے بقیہ کنٹینرز کل گوادر پہنچیں گے۔

    1cpec

     

    تجارتی قافلہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ سے ہوتا ہوا گوادر پہنچا ہے، اس قافلے کو پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی، گوادر پہنچنے پر قافلے کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    chinese-12

    123

    cpec

    یاد رہے کہ تجارتی مال لیکر آنے والے اس قافلے نے اکتیس اکتوبر کو چین کے شہر کاشغر سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور ہنزہ کے گاؤں سوست میں مختلف سامان سے لدے ہوئے لگ بھگ سو کنٹینرز پہنچے۔


    مزید پڑھیں : پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت باقاعدہ تجارت کا آغاز


    جس کے بعد پاک فوج اور پولیس کی سخت ترین سیکورٹی میں چین سے لایا گیا سامان ایبٹ آباد سے سینکڑوں ٹرکوں اور کنٹینرز کے زریعے گوادر روانہ کردیا گیا تھا۔

    افتتاحی تقریب کا انقعاد سوست پورٹ پر ہوا، سوست کراکرم ہائی وے میں پاکستان کا آخری قصبہ ہے، افتتاحی تقریب میں چینی حکام کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن اور فورس کمانڈر ثاقب محمود ملک نے بھی شرکت کی۔

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے باہتر ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا، جس سے علاقے میں ٹیکنولوجیکل بہتری آئے گی۔

    خیال رہے کہ رواں سال اگست میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر پیشرفت کا آغاز ہوگیا ہے، اگلے چند ماہ کے دوران گوادر میں تین
    بڑے منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا۔

  • پاک چائنا اقتصادی راہداری ، کے پی کے حکومت نے عدالت سے رجوع کرلیا

    پاک چائنا اقتصادی راہداری ، کے پی کے حکومت نے عدالت سے رجوع کرلیا

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے پاک چائنا اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرلیا، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اسپیکراسدقیصرنے عدالت میں پٹیشن دائر کردی۔

    مغربی روٹ پاک چائنا اقتصادی راہداری میں شامل ہے یا نہیں؟ کے پی کے حکومت نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے، کے پی کے اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے عدالت میں پٹیشن دائر کردی، پٹیشن میں وفاقی حکومت وزیراعظم نواز شریف اور چیئر مین این ایچ اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

    پٹیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر کہنا تھا کہ سی پیک کے مخالف نہیں، اسے کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں لیکن تمام صوبوں کویکساں حقوق ملنا چاہیئں، اے پی سی کے فیصلوں پر عمل کیا جائے۔

    پیک پر کے پی کے حکومت کے عدالت جانے پر افسوس ہے، احسن اقبال

    دوسری جانب ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انھیں سی پیک پر کے پی کے حکومت کے عدالت جانے پر افسوس ہے، وہ وزیراعلیٰ کے پی کے سے مل کر معاملہ حل کریں گے۔

    خیال رہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ کےمعاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ عدالت میں کے پی کے اسمبلی میں مغربی روٹ سے متعلق پاس کردہ قرارداد کی روشنی میں رٹ دائر کی جائیگی، رٹ میں مؤقف اختیار کیا جائیگا کہ قومی اہمیت کے حامل اس منصوبے سے خیبرپختونخوا کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

  • چین کی ایران کو بھی سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت

    چین کی ایران کو بھی سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت

    اسلام آباد : چین نے ایران کو سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دے دی، چین کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہدای میں ایران کی شمولیت خوش آئند ہے۔ راہداری چین اور ایران کے درمیان تعاون کیلئے اچھی صورتحال ثابت ہوگی۔

    cpec-1

    پاکستان میں موجود چینی سفیر سن وی ڈونگ کا کہنا تھا کہ ایران کی سی پیک میں شمولیت تہران اور اسلام آباد دونوں کیلئے بہتر ثابت ہوگی، ایران نے پہلے سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔

    cpec

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران خطے کے اہم ممالک میں سے ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے چین اور ایران کے تعلقات بہتر بنانے کا مواقع ملے گا۔

    سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین راہداری منصوبے پر اب تک 13 ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے، سی پیک میں ایران کی شمولیت سے سب کو فائدہ ہوگا، اگر ایران بھی سی پیک میں شامل ہو جائے تو یہ چین اور ایران دونوں کی فتح ہوگی۔


    مزید پڑھیں : ایران کی سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش


    یاد رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے حال ہی میں نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم کے وژن کی تعریف کی اور اس کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    cpec-2

    انکا کہنا تھا کہ اگر ایران چاہ بہار کی ترقی کے لئے بھارت کے بجائے چین سے مدد لے تو خطے میں بھارتی عزائم خاک میں مل سکتے ہیں۔

  • را کے گرفتارایجنٹ سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

    را کے گرفتارایجنٹ سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

    اسلام آباد : بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوتا تھا،کلبھوشن یادیوبلوچستان اورکراچی کی علیحدگی کی سازش کررہا تھا۔ اسلام آبادمیں بھارتی ہائی کمشنر کوطلب کرکےتحریری جواب مانگ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو بلوچستان سے گرفتارکیا گیا۔ بھارتی نیوی کا حاضرسروس کمانڈرکلبھوشن یادیو حسین مبارک پٹیل کےجعلی نام سے پاکستان میں کارروائیاں کرتا تھا۔ پکڑے گئے جاسوس کا بھارتی پاسپورٹ نمبر ایل 9630722 ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس ایران کے راستے بلوچستان آتا تھا،اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزہ تھااوروہ ایرانی شہرچاہ بہار میں تعینات تھا ۔

    کلبھوشن یادیو بلوچستان اور کراچی میں کالعدم تنظیموں سے رابطے میں تھا, بلوچستان اور کراچی کی علیحدگی کے منصوبے پر کام کررہا تھا۔

    کمانڈرسدرن کمانڈ نےبھی اس بات کی تصدیق کی کلبھوشن یادیو 16اپریل1970کوممبئی میں پیداہوا،والد کانام سدھیریادیوہے۔ پاسپورٹ پراس کی تاریخ پیدائش سولہ اپریل انیس سوستردرج ہے،وہ دوبچوں کا باپ ہے۔ بیوی اور دوبچے ممبئی میں اس کے والدین کے ساتھ رہتے ہیں۔

    کلبھوشن یادیو نے 1987میں بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونا جوائن کی، یکم جنوری 1991میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا 2001میں بھارتی نیول انٹیلی جنس میں شامل ہوا۔

    2013سے ’’را‘‘کے لئے کام کررہاتھا،2022میں ریٹائرہونا تھا، ذرائع نےبتایا کہ دوران تفتیشی کلبھوشن یادیو نے بہت سی باتیں تسلیم کرلیں، اس نےبتایا کہ اسےپاک چین اقتصادی راہداری منصوبےکے خلاف کارروائیوں کاٹاسک دیا گیا تھا،تفتیشی اداروں نے ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا۔

     

  • چینی کمپنی’کراچی تالاہور‘ ہائی وے کی تعمیرکرے گی

    چینی کمپنی’کراچی تالاہور‘ ہائی وے کی تعمیرکرے گی

    چینی ریلوے کنسٹرکشن کاروپوریشن نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں ہائی وے کی تعمیر کے لئے 1.46 ارب امریکی ڈالرکا مشترکہ ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔

    چینی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی کے یونٹ ’’China Railway 20th Bureau Group Co اورظاہرخان اینڈ برادرز انجینئرز اینڈ کنسٹرکشن نے کراچی سے لاہورتک 1،152 کلومیٹر طویل ہائی وے کی تعمیرکا ٹھیکہ حاصل کیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں پاکستان اورچین نے توانائی اورانفراسٹرکچرکی بحالی کے لئے 46 ارب امریکی ڈالرکے منصوبے پر دستخظ کئے ہیں جس کا نام پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہے۔

    منصوبے کے تحت چین پاکستان کی بندرگاہ گوادر تک فری ٹریڈ زون حاصل کرےگا اور پاکستانی سڑکیں چین کی مصنوعات کو مڈل ایسٹ اوریورپ تک رسائی فراہم کریں گی۔

    پاکستان اورچین ایک دوسرے کو اپنا آہنی برادر ملک قرار دیتے ہیں اورایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے، سعد رفیق

    پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ریلوے کے حوالے سے جو ٹارگٹ دیا تھا وہ پورا ہوچکا ہے، ریل کا پہیہ چل چکا ہے۔

    لاہور میں ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس سال ریلوے نے بتیس ارب روپے کا ٹارگٹ مختص کیا لیکن ہم اڑتیس روپے منافع کمائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں آئے روز نئے منصوبوں کا آغاز ہوتا ہے اورنج لائن ٹرین اور بجلی کے منصوبے اس کی مثال ہیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ زرداری اور مشرف کو کسی نے نہیں روکا تھا کہ وہ بجلی کے منصوبوں پر کام کریں لیکن ان کے دور ِحکومت میں پاکستان آگے کے بجائے پیچھے گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپوزیشن کی سنجیدہ سیاست کا مینڈیٹ ملا ہے لہذاانھیں اسمبلی میں اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا پاک چائنہ اکنامک کوریڈور خطے میں گیم چینجرثابت ہوگالہذااسے کالا باغ ڈیم منصوبے کی طرح متنازعہ نہیں بننے دیں گے۔

  • چین کے اعلیٰ سطحی وفد پاک چین اقتصادی راہداری کا معائنہ کرنے کے لئے پاکستان آمد

    چین کے اعلیٰ سطحی وفد پاک چین اقتصادی راہداری کا معائنہ کرنے کے لئے پاکستان آمد

    اسلام آباد: چین کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج بروز بدھ اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے خارجہ سے ملاقات کی جس کا مقصد دونوں ممالک کے اشتراک سے تعمیر ہونے والی پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے لئے مزید معاونت فراہم کرنا بتایاگیا ہے۔

    دفترِخارجہ کے مطابق آج ہونے والی اس ملاقات میں چین کی جانب سے چینی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے سفیر لیو گوانگ یان جبکہ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی شریک تھے۔

    چینی سفیر لیو گوانگ یان بارہ رکنی وفد کی قیادت کررہے تھے جس میں چینی حکومت کی سینئر نمائندے شامل تھے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چینی وفد پاک چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور گوادر کا بھی دورہ کرے گا تاکہ منصوبے کی تکمیل کے لئے بھرپورتعاون کیا جاسکے۔

    ملاقات کے دوران طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں غیر معمولی پاک چین دوستی کو بے پناہ حمایت حاصل ہے۔

    طارق فاطمی نے چینی وفد کو حکومت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری اور اس پر کام کرنے والے چینی افراد کی حفاظت سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

    چینی سفیر نے اس موقع پر حکومتِ پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ترقی کا یہ سفر دور تک جائے گا۔

    انہوں نے اس امید کا بھی اظہارکیا کہ اس اقتصادی منصوبے سےنا صرف پاکستان اور چین کو نقصان ہوگا بلکہ پورا خطہ اس منصوبے کے سبب ترقی کرے گا۔

  • موڈیزنے یورو بانڈ کے اجراء کو مثبت قراردے دیا

    موڈیزنے یورو بانڈ کے اجراء کو مثبت قراردے دیا

    کراچی: ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی جانب سے یورو بانڈز کے اجراء کو مثبت قراردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موڈیز نے پاکستانی کے یورو بانڈز کے اجراء کو بی تھری ریٹنگ دی ہے۔

    موڈیزکے مطابق پاکستانی معیشت ابھی بھی مشکلات کا شکارہے اورپاکستان کی فی کس آمدنی دیگرممالک کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

    موڈیزکے مطابق پاک چین اقتصادی راہدای پاکستان کی معاشی بہتری کا باعث بنے گی۔

    دوسری جانب حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت کافی اصلاحات کی ہیں جن میں بجٹ خسارے میں کمی، توانائی کے شعبے میں بہتر ی اورنجکاری شامل ہیں۔

    پاکستان کے مالیاتی اشارئیے کمزور اورحساس ہیں، پاکستانی معیشت کو مالیاتی اورسیاسی خطرات درپیش ہیں