Tag: CPEC

  • سی پیک کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے منصوبہ مکمل ہوگا: معاون خصوصی

    سی پیک کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے منصوبہ مکمل ہوگا: معاون خصوصی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی خالد منصور کا کہنا ہے کہ سی پیک سے پاک چین زمینی روابط میں اضافہ ہوا، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں 18 سو کلو میٹر کی نئی موٹر وے اور ہائی وے بنائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) خالد منصور کا کہنا ہے کہ سی پیک سے پاک چین زمینی روابط میں اضافہ ہوا، بجلی کی کمی دور کرنے کے لیے چین سے بات کی ہے، اب ملک میں بجلی کا بڑا بحران نہیں ہے۔

    خالد منصور کا کہنا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے، اب تک 5 ہزار 3 سو میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی ریل روابط پر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک میں اقتصادی مضبوطی پہلے سے زیادہ ہے۔ تھر میں کوئلے کے ذخائر ہیں، دونوں ممالک اس پر کام کریں گے۔

    خالد منصور کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں 18 سو کلو میٹر کی نئی موٹر وے اور ہائی وے بنائی جائیں گی، کراچی سے پشاور تک ریلوے منصوبے کو مکمل کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ پراجیکٹ سی پیک کی بڑی کامیابی ہے، ملک بھر میں سی پیک سے 4 اکنامک زون لگ رہے ہیں۔

  • سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثر غلط ہے، معاون خصوصی سی پیک

    سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثر غلط ہے، معاون خصوصی سی پیک

    اسلام آباد: معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے سی پیک منصوبوں میں سست روی کے تاثر کو رد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خالد منصور نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثر غلط ہے، سرمایہ کاروں کےمسائل کےحل کے لئے اقدامات کیےجارہےہیں، چینی سرمایہ کاروں کوہرقسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔

    خالد منصور نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ون آن ون ملاقاتیں بھی کی گئیں، وزیر اعظم کے جانے سے پہلے مکمل تیاری کی گئی، جان بوجھ کر سی پیک کے حوالے سے چین کی ناراضگی اور کام کی رفتار سست ہونے کی خبریں پھیلائیں گئیں۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری فیز ٹو کے تحت 7 شعبوں میں اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا، چین کی جانب سے باقاعدہ طور پر پروپوزلز بھیجے گئے کہ وہ کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے؟۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی سی پیک نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا کہ چینی کمپنیاں گوادر میں پیپر اور اسٹیل کی ری سائیکلنگ کیلئے پلانٹ لگائیں گی،میٹلز کی ایکسپورٹ کیلئے تقریباً ساڑھے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

  • وزیر اعظم کی سی پیک فیز 2 سے متعلقہ اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی سی پیک فیز 2 سے متعلقہ اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاک چین اقتصادی راہداری فیز 2 سے متعلقہ اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مفید ماحول کی فراہمی کے لیے تمام حکومتی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجیحی شعبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں اسد عمر، حماد اظہر، شوکت ترین، معید یوسف، شہباز گل، چیئرمین سی پیک خالد منصور اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن نے شرکت کی۔

    اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے فیز 2 پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں کہا گیا کہ خصوصی صنعتی علاقوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ سی پیک اتھارٹی کی طرف سے پلگ اینڈ پلے ماڈل تجویز پیش کی گئی جس پر کام جاری ہے، ماڈل کے تحت تمام تر ضروریات کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔

    بریفنگ کے مطابق علاقوں میں صنعتوں کی تعمیر میں تیزی کو یقینی بنایا جائے گا، سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے پورٹل پر کام تقریباً مکمل ہے جلد اجرا کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ برآمدی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مفید ماحول کی فراہمی کے لیے تمام حکومتی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم نے سی پیک فیز 2 سے متعلقہ اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی کی ہدایات کیں۔

  • کراچی کے لئے خوشخبری، وزارت بحری امور کا بڑا فیصلہ

    کراچی کے لئے خوشخبری، وزارت بحری امور کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: کراچی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے وزارت بحری امور نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میری ٹائم نے سی پیک کے تحت اقتصادی ٹرانسفارمیشن منصوبہ شروع کردیا ہے، جس کے تحت کراچی کوسٹل کمپرینسی ڈویلپمنٹ زون کو سی پیک فریم ورک میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    وزارت بحری امور کے مطابق  منصوبے میں تین ارب پچاس کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی، منصوبے کی تکمیل کیلئے چین براہ راست سرمایہ کاری کریگا۔

    کے سی سی ڈی زیڈ ، بحری امور کی وزارت کا ایک اہم اقدام ہے جو کراچی کو ایک انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرنے پر مرکوز ہے، جس سے کراچی کو دنیا کے سرفہرست بندرگاہوں میں شامل ہوگا۔

    سی پیک کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے منصوبے میں ملٹی بلین ڈالر کا میگا کے سی سی ڈی زیڈ منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری پر بنایا جائے گا۔ منصوبے کے لیے متوقع سرمایہ کاری تقریبا 3.5 بلین ڈالر ہے۔ کے سی سی ڈی زیڈ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک اہم منصوبہ ہوگا۔ کم لاگت کے گھروں کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کے سی سی ڈی زیڈ آس پاس کی کچی آبادیوں میں رہنے والے 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آبادکاری بھی فراہم کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق ماحول دوست میگا کے سی سی ڈی زیڈ کے پی ٹی کے لیے 4 نئی برتھوں کو تعمیر کرے گا جو پاکستان کے بڑھتے ہوئے سمندری شعبے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ ایک جدید ترین ماہی گیری بندرگاہ بھی بنائے گا، جس میں پاکستان کی تجارتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے عالمی معیار کا فشریز ایکسپورٹ پروسیسنگ زون ہوگا۔ اس سے سمندری ماحولیاتی نظام میں بھی بہتری آئے گی اور دریائے لیاری پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا کر آلودگی کو کم کیا جائے گا۔

    کے سی سی ڈی زیڈ کراچی کے باقی حصوں سے پاکستان کے ڈیپ واٹر پورٹ سے نکلنے والے ایک پل کے ذریعے، منوڑا جزائر اور سینڈز پٹ بیچ کے لیے رابطہ قائم کرے گا۔ کے سی سی ڈی زیڈ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت معاون ثابت ہوگا۔ کے سی سی ڈی زیڈ پاکستان کی بلیو اکانومی کے راستے کھولے گا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان ترقی اور صنعتی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا۔

  • خوش خبری، سی پیک کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل ہو گیا

    خوش خبری، سی پیک کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل ہو گیا

    کراچی: چین پاکستان اقتصادی راہ داری (سی پیک) کا ایک اور منصوبہ مکمل ہو گیا ہے، 660 کلو واٹ مٹیاری – لاہور ٹرانسمیشن لائن نے بجلی کی ترسیل شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سی پیک کے فلیگ شپ منصوبے چھ سو ساٹھ کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری۔لاہور ٹرانسمیشن لائن نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) اور پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کمپنی (پی ایم ایل ٹی سی) کے مابین طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق آج یکم ستمبر 2021 سے کمرشل بنیادوں پر بجلی کی ترسیل شروع کر دی ہے۔

    کمرشل آپریشن ڈیٹ (COD) کے حصول سے پہلے مختلف وولٹیج لیولز پر بجلی کی ترسیل کے 8 مختلف کامیاب ٹیسٹ کیے گئے، ٹرائل آپریشن کا 168 گھنٹوں پر مبنی آخری ٹیسٹ اور صلاحیت کے مظاہرے کا ٹیسٹ 18 اگست کو کیا گیا۔

    واپڈا ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی اعزاز احمد نے منصوبے کی بروقت تکمیل پر چینی کمپنی پی ایم ایل ٹی سی کی خدمات کو سراہا، انھوں نے کہا اس منصوبے سے اب این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں مزید استحکام آئے گا۔ تقریب میں چینی کمپنی کی خاتون صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مس ژانگ لی (Zhang Lei) بھی شریک تھیں۔

    پاور منصوبہ

    واضح رہے کہ 878 کلومیٹر، 4000 میگا واٹ کا یہ منصوبہ پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے 25 سال کی مدت کے لیے بلٹ اون آپریٹ ٹرانسفر (BOOT) کی بنیاد پر مکمل کیا ہے، اس منصوبے سے ملک کے جنوبی حصوں میں واقع بجلی گھروں سے بجلی کی ترسیل کی جائے گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 25 جولائی 2017 کو سیکیورٹی پیکج دستاویزات یعنی نفاذ کا معاہدہ (ایل اے) اور ٹرانسمیشن سروسز معاہدہ (ٹی ایس اے) کی منظوری دی تھی، جو بعد میں 14 مئی 2018 کو عمل میں لائی گئی۔ اس معاہدے کے تحت این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کے آپریشن اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوگی۔

    ایچ وی ڈی سی ٹیکنالوجی ملک کے قومی گرڈ میں پہلا اضافہ ہے، جو دنیا بھر میں طویل عرصے سے وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہی ہے، یہ منصوبہ این ٹی ڈی سی کے لیے بھی ایک سنگ میل ہے۔

  • خفیہ ہاتھ نہیں چاہتے کہ پاکستان سی پیک میں آگے جائے، شیخ رشید

    خفیہ ہاتھ نہیں چاہتے کہ پاکستان سی پیک میں آگے جائے، شیخ رشید

     اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بعض دستانے پہنے ہاتھ نہیں چاہتے کہ پاکستان سی پیک میں آگےجائے، افغانستان میں امن و استحکام کے لئے دعا گو ہیں۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سے رابطے کے بعد4ہزار لوگوں کو ویزے جاری کئے گئے،853لوگ طورخم بارڈر سے داخل ہوئے ہیں۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تمام لوگ جو پاکستان آنا چاہیں وہ وزارت داخلہ سے رابطہ کریں، رات12بجے افغان کرکٹ ٹیم کو بھی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کےامن سے وابستہ ہے، پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے جب کورونا کے مریض آتے ہیں تو بارڈر پر ہی ان کا قرنطینہ کروارہے ہیں،

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے6مزید نئے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، ریسکیو1122پنجاب کے طرز کا ادارہ اسلام آباد میں کھولنا چاہتے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں، عمران خان کی چینی حکومت کی کمٹمنٹ ہے کہ سی پیک کو آگے لے کر جائیں گے۔ سی پیک کی 40کمپنیوں کو پاک فوج نے سیکیورٹی دی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بعض دستانے پہنے ہاتھ نہیں چاہتے کہ پاکستان سی پیک میں آگےجائے، ہمیں چین کی دوستی پرفخر اور ناز ہے، چین کے سفیر کویقین دلایا ہے کہ چینی شہریوں کو ہر طرح کی سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا کی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہو، پاکستان کے پاس ایسا موقع ہے کہ دنیا کے دل جیتے، ہم چاہتے ہیں کہ سہولتیں دی جائیں، پاکستان دنیا کےساتھ کھڑا ہے،

    اس وقت دنیا کی نظروں کا مرکز کابل ایئرپورٹ بنا ہوا ہے وہاں لوگ توقع لگائے بیٹھے ہیں، ہم صرف طورخم بارڈر تک ذمہ دار ہیں، وزارت داخلہ اپنی قابلیت کو مزید بڑھانے جارہا ہے

    ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ چینیوں کے ساتھ پیش چاروں واقعات میں کچھ ملزمان پکڑے گئے ہیں، کوئی کیس ایسا نہیں جس کے ملزمان تک پاکستانی ایجنسیز نہ پہنچی ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ مہاجرین کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جو بارڈر پرآرہا ہےاس سے تعاون کررہے ہیں،1277غیرملکیوں میں افغانی بھی شامل ہیں۔

  • سی پیک: پاکستان کی تیونس کو بڑی پیش کش

    سی پیک: پاکستان کی تیونس کو بڑی پیش کش

    اسلام آباد: پاکستان نے تیونس کو سی پیک کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کی پیش کش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج پاکستان اور تیونس کے درمیان سیاسی مشاورت کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان کے وفد کی قیادت کی، جب کہ تیونس کے سفیر محمد علی تقی نے وفد کی قیادت کی۔

    پاکستان نے ورچوئل اجلاس میں تیونس کو پاک چین اقتصادی راہ داری کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کی پیش کش کی۔

    اجلاس میں پاکستان اور تیونس نے مجموعی معاشی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے، اور معاشی تعلقات کو بہترین سیاسی تعلقات کے ہم پلہ بنانے پر اتفاق کیا۔

    سیکریٹری خارجہ سہیل محمود

    سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اجلاس میں کہا پاکستان کی توجہ جیو اکنامکس پر مرکوز ہے، وزیر اعظم عمران خان کی توجہ کا محور امن، ترقی اور روابط کی استواری ہے۔

    سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط کو مزید گہرا کرنے، دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطے کو مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

    سہیل محمود نے کہا کہ انگیج افریقا کا اقدام سیاسی و معاشی روابط کے فروغ کے لیے ہے۔

    واضح رہے کہ انگیج افریقا پالیسی کے تحت پاکستان تمام افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ افریقی ممالک میں اپنے سفارتی مشنز میں اضافہ کرے گا، اس سلسلے میں افریقی خطے کی بڑھتی ہوئی معاشی اور سیاسی اہمیت کی وجہ سے جبوتی میں پاکستان کا سفارت خانہ بھی کھولا جا رہا ہے۔

  • سی پیک کے تحت بجلی کے 9 منصوبے مکمل

    سی پیک کے تحت بجلی کے 9 منصوبے مکمل

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت جاری ہے، منظور شدہ 22 توانائی کے منصوبوں میں سے 9 منصوبے مکمل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جو 22 توانائی کے منصوبے منظور کیے گئے تھے ان میں سے 9 توانائی کے منصوبے مکمل کر لیے گئے۔

    منصوبوں کا مقصد بجلی کی ضروریات پوری کرنا ہے، مکمل شدہ 9 منصوبوں سے 5 ہزار 320 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

    ان منصوبوں میں کوئلے کے 13 سو 20 میگا واٹ کے ساہیوال، پورٹ قاسم اور چائنا حب منصوبے شامل ہیں۔ 660 واٹ کا اینگرو تھر اور 400 میگا واٹ قائد اعظم سولر پارک منصوبے بھی مکمل ہوچکے ہیں۔

    مزید 4 ہزار 470 میگا واٹ کے 8 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، ان کے علاوہ کوہالہ، تھر اور آزاد پٹن سمیت 5 منصوبے بھی پائپ لائن میں شامل ہیں۔

    مذکورہ منصوبوں کی تکمیل سے ملکی ضروریات پوری ہونے سمیت بجلی برآمد بھی کی جاسکے گی، سی پیک منصوبوں میں توانائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

  • شبلی فراز نے سی پیک کیخلاف غیر ملکی پروپیگنڈا مسترد کردیا

    شبلی فراز نے سی پیک کیخلاف غیر ملکی پروپیگنڈا مسترد کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سی پیک کیخلاف غیر ملکی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان اورچین کی ترقی کیلئے مشترکہ مستقبل کاعکاس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے سی پیک سے متعلق قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری علاقائی روابط کا منصوبہ ہے، سی پیک پاکستان اور چین کی ترقی کیلئے مشترکہ مستقبل کا عکاس ہے اور بنیادی ڈھانچےکی ترقی، معاشی سرگرمیوں کیلئے اہم منصوبہ ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاک چین مشترکہ منصوبوں سےروزگار کےمواقع پیدا ہوں گے اور سی پیک پاکستان میں سماجی،اقتصادی ترقی کاپیش خیمہ ثابت ہوگا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی پیک کیخلاف غیرملکی پروپیگنڈا مسترد کرتےہیں، منفی پروپیگنڈے کا مقصد اس عظیم منصوبےکی اہمیت کو کم کرنا ہے سی پیک میں زراعت، سائنس وٹیکنالوجی کےشعبوں کوبھی شامل کیا گیا، سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطےمیں تجارتی سرگرمیوں کامرکز بنے گا۔

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ بھی بتایا تھا کہ بھارت سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے ، اس مقصد کے لیے بھارت نے ایک سیل بھی بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے‘۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ‘ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے ، سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں، چین بھی اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لیے اُس نے بھی سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے حوالے سے واضح پیغام جاری کیا‘۔

  • سی پیک منصوبہ: پنجاب کے لئے اچھی خبر

    سی پیک منصوبہ: پنجاب کے لئے اچھی خبر

    لاہور: پنجاب کے متعدد ترقیاتی منصوبے سی پیک میں شامل کرنےکے فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سی پیک منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لئے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس لاہور میں ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نے شرکت کی۔

    اجلاس میں تونسہ ہائیڈرو پاور پلانٹ سمیت مواصلات، زراعت کے منصوبوں کو سی پیک میں شمولیت کی منظوری دی گئی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک میں مجوزہ منصوبہ جات کی فزیبیلٹی رپورٹس تیار کی جائیں گی، اس کے علاوہ اورنج لائن سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافےکیلئے پلاننگ کی جائے گی۔

    اجلاس میں وزیر خزانہ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صنعت بزنس پارکس کیلئے بزنس پلان ترتیب دے اور محکمہ توانائی صوبے میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ دے۔واضح رہے کہ چوبیس ستمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی تھی، جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔

    ملاقات میں پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے، زرعی شعبے کے فروغ کے لیے ریسرچ پر مزید فوکس کرنے اور فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سی پیک کے اثرات ہر پاکستانی تک پہنچیں گے،عاصم سلیم باجوہ

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سی پیک پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے،پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز ی سے مکمل کیا جا رہا ہے، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے معیشت بہتر ہوگی۔

    ملاقات میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے،سی پیک منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔