Tag: CPEC

  • سی پیک کو متنازع نہیں ہونے دیں گے، سعد رفیق

    سی پیک کو متنازع نہیں ہونے دیں گے، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سی پیک کو متنازع نہیں ہونے دیں گے مگر شکوہ کردیا کہ خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب اور سندھ ریلوے کی زمین واپس نہیں کررہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چین کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کے ساتھ جانے والے چاروں وزرائے اعلیٰ اچھے بچے بن جاتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے چین اور امریکا کی سیاست کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بدامنی پھیلانے والے ملک سے جان چھوٹنے والی ہے۔

    وفاقی وزیر نے ریلوے کو منافع بخش ادار ہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کو کراچی اور چاہ بہار پورٹ سے ریلوے کے ذریعے ملانے کا بھی منصوبہ ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شکوہ کیا کہ سندھ اور پنجاب ریلوے کی زمین واپس نہیں کررہے۔

    واضح رہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے دعوے کرنے والی حکومت کے اہم وزیر سعد رفیق کی تقریر کے دوران دو بار بجلی چلی گئی۔

  • ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 65 ممالک کے لیئے کارگر ثابت ہوگا: وزیراعظم

    ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 65 ممالک کے لیئے کارگر ثابت ہوگا: وزیراعظم

    بیجنگ: چین میں بیلٹ اینڈروڈفورم سے خطاب کرتے ہوئے ہو ئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ فورم کااہم مقصدمشترکہ ترقی ہے اور یہ منصوبہ غربت کےخاتمےکےلیےاہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف چین کے چھ روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں سی پیک سے متعلق ایک اہم فورم میں انہوں نے اور چینی صدر ژی جنگ پن نے خطاب کیا۔

    shareef-post

    اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کار اس منصوبےمیں سرمایہ کاری کررہےہیں اور یہ منصوبہ تین براعظموں کوملائے گا‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبےسےدنیاکے پینسٹھ ممالک استفادہ کرسکتےہیں اوراس کے نتیجےمیں معاشی خوشحالی آئے گی اور یہ معاشی خوشحالی دہشت گردی پرقابوپانےمیں معاون ثابت ہوگی۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ آنےوالی نسلوں کےلیےتحفہ ہے ون بیلٹ ون روڈمنصوبہ شاہراہ ریشم کی یاد تازہ دلاتاہے۔

    دوسری جانب فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدرشی جن پنگ کا کہناتھا کہ یہ اکیسویں صدی کاسب سے عظیم منصوبہ ہے،اور اس سے دنیابھرکامفادوابستہ ہے۔ انہوں مزید کہا کہ اس منصوبے کے نتیجے میں امیراورغریب ممالک میں فرق کم ہوگا۔

    چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ دنیاکےامن کے لئے یہ منصوبہ اہم کرداراداکرےگا‘ اان کے مطابق ون بیلٹ ون روڈ سےتعلیم اورصحت کےشعبوں کی ترقی میں مددملےگی۔

    چینی صدر نے اس بات پرزور دیا تمام ممالک ایک دوسرےکی خودمختاری کااحترام کریں اوردنیامیں موجود تنازعات کومذاکرات کےذریعےحل کرناہوگا۔

    یاد رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو عالمی سطح پر توسیع دینے کے لیے ون بیلٹ ون روڈ کا نام دیا جارہا ہے اور اس منصوبے سےمتعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں خوشحالی کا ایک نیا باب شرو ع ہوگا۔

  • سی پیک پاکستانی معیشت کیلئے بہتر ہے، آئی ایم ایف آئی

    سی پیک پاکستانی معیشت کیلئے بہتر ہے، آئی ایم ایف آئی

    واشنگٹن : عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

    عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی ریجینل جائزہ رپورٹ جاری کردی، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت میناپ ریجن کی معاشی شرح نمو رواں سال چار فیصد ہوجائے گی تاہم یہ شرح نمو بے روزگاری کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے ناکافی ہے۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ انفراسٹرکچر منصوبے پاکستان کیلئے بہت اہم ہیں، مالیاتی خسارے میں کمی اوربزنس ماحول میں بہتری کے باعث سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنےگی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سیمت دیگر تیل درآمدی ممالک کی معیشت کو خام تیل مہنگا ہونے کے باعث خدشات لاحق ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، موڈیز


    اس سے قبل عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ جاری کردی۔ پاکستان کی ریٹنگز کو موجوہ بی تھری پر برقرار کھا گیا ہے، موڈیز کا کہنا ہے کہ بہتر شرح نمو، مالیاتی خسارے اور افراط زر میں کمی پاکستان کی ریٹنگز کو برقرار رکھنے کا سبب بنی ہیں۔

    موڈیز کے مطابق  ادارے نے حکومتی قرض گیری اور بیرونی کھاتوں کے دباؤ کو پاکستانی معشیت کے لیے رسک قرار دیا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکم پاکستانی معیشت کے لیے چیلینج ہے، ترسیلات زر، برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے ملکی بیرونی کھاتوں پر دباؤ کا باعث بن رہا ہے تاہم سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت میں بہتر تبدیلی لائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کے حجم میں مزید 7ارب ڈالر کا اضافہ

    سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کے حجم میں مزید 7ارب ڈالر کا اضافہ

    اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری اب پچپن ارب ڈالر کا منصوبہ نہیں رہا، سی پیک منصوبےمیں سرمایہ کاری کاحجم باسٹھ ارب ڈالر ہوگیا۔

    پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت سرمایہ کاری کے حجم مزید سات ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا، اس حوالے سے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نئےانڈسٹرئیل زونز کے قیام اور دیگر منصوبوں کیلئے مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    محمد زبیر نے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے چین سے مذاکرات جاری ہیں، سی پیک منصوبے کی کامیابی کا دارومدار انفراسٹرکچر پر ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی ترقیاتی منصوبوں اور خاص طور پر سڑکوں کو اہم قرار دیا ہے ، متعدد دیگر ممالک بھی سی پیک منصوبے کا حصہ بننے کے خواہش مند ہیں۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری 2015 تک 46 ارب ڈالر تھی تاہم وفاقی وزیر پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمرز احسن اقبال، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق  اور صوبوں کے وزرا اعلیٰ کے تین ماہ قبل چین کے دورے کے بعد یہ سرمایہ کاری بڑھ کر 55ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کا براہ راست تعلق معاشی ترقی اور برآمدات سے ہے، سی پیک منصوبے کی کامیابی کا انحصار ٹرانسپورٹیشن سسٹم پر ہے۔


    مزید پڑھیں : پاک چین باہمی تجارت کا حجم 13 ارب 77 کروڑ ڈالر ہوگیا


    اس موقع پر خطاب میں سابق سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا کہ چینی حکومت کے سی پیک منصوبے میں سرمایہ کاری کے ساتھ چین کا نجی شعبہ بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے، جو سی پیک کے علاوہ ہے۔

    ماہر ین کے مطابق سی پیک کی تکمیل سے پاک چین اقتصادی رابطوں اور باہمی تجارت میں مزید استحکام آئے گا، جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی اور اقتصادی راہداری منصوبے سے چین کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی اقتصادی رابطوں میں اضافہ سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔

  • پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے‘سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے‘سربراہ پاک بحریہ

    کراچی: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے، سی پیک کےفعال ہونے سے پاکستان کی بحری حدود کو اہمیت ملے گی.

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے تیار کی جانے والی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) کے تعمیری کام کا آغاز کردیا گیا ہے،
    فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیر المقاصد بحری جہاز ہے۔

    کیل لیئنگ تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے کہا کہ پاک بحریہ خود انحصاری کی منزل کی جانب گامزن ہے.

    پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اہمیت کا حامل ہے،سی پیک سے پاکستان علاقائی اقتصادی حب میں بدل جائے گا، سی پیک کےفعال ہونے سے پاکستان کی بحری حدود کو اہمیت ملے گی.

    شپ یارڈ معیارکو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ملک میں نئے شپ یارڈز قائم کرنےکے لئے کام کیاجارہا ہے۔

    اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی گولڈن جوبلی تقریبات

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گذشتہ روز پاک بحریہ کی جانب سے اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کے 50 سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کی تقریب معنقد کی گئی.

    اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی نیول چیف ذکا اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل سروس گروپ خدمات ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، ایس ایس جی دشمن سے نمٹنے کے لیے پیش پیش رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو ایس ایس جی فورس کی مہارت، جاں فشانی اورکارکردگی پرفخر ہے.

  • پاک چین اقتصادی راہداری ترقی اورخوشحالی کی راہداری ہے‘ چینی سفیر

    پاک چین اقتصادی راہداری ترقی اورخوشحالی کی راہداری ہے‘ چینی سفیر

    اسلام آباد : چینی سفیر سن وی ڈونگ کاکہناہےکہ سی پیک صرف پاکستان اور چین کےلیے ہی نہیں پورے خطے کی ترقی کا باعث بنےگا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق سیمنار سے خطاب کرتے ہوئےچینی سفیرسن وی ڈونگ کا کہنا تھا کہ اب ترقی علاقائی روابط کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف علاقائی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا بلکہ خطے میں ترقی کا عمل بھی تیزہوگا۔

    دوسری جانب صدر ممنون حسین نےپاک چین اقتصادی راہدری سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ سی پیک سےنہ صرف ملک بلکہ خطے میں معاشی انقلاب آئے گا۔

    انہوں نے تعلیمی اداروں اور سائنسدانوں پرزوردیا کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


    مزید پڑھیں: پاک چین راہداری پورے خطے میں خوشحالی لائے گی، نواز شریف


    وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداواررانا تنویر حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملےگا اور علاقائی معیشت مستحکم ہوگی۔

    رانا تنویر حسین کاکہناتھاکہ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔انہوں نےکہاکہ ملک کی نوجوا ن نسل کوپاک چین اقتصادی راہداری کو کامیاب منصوبہ بنانے کےلیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    واضح رہےکہ وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کاکہناتھاکہ چین اور پاکستان کے تعلقات نہ صرف پوری دنیا کےلیے مثال ہیں بلکہ خطے میں امن کا ضامن بھی ہیں۔

  • بلوچستان میں بینکنگ کی سہولت فراہم کریں گے‘گورنراسٹیٹ بینک

    بلوچستان میں بینکنگ کی سہولت فراہم کریں گے‘گورنراسٹیٹ بینک

    کوئٹہ: گورنراسٹیٹ بینک محمود اشرف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع میں بینکنگ کی سہولت فراہم کریں گے،
    بارڈرزایریازمیں منی لانڈرنگ اوراسمگلنگ کوروکنا ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک محمود اشرف کا کہنا ہے کہ بینکوں نےسی پیک میں کام کا طریقہ کارسمجھ لیا ہے، بلوچستان کے اضلاع میں بینکنگ کی سہولت فراہم کریں گے.

    بینکنگ فنانشل گروتھ بڑھانےکے لئےمعاونت کریں گے، صوبے میں250 کے بجائے2500 اےٹی ایم ہونے چاہئیں.

    کمرشل بینکس کوہرقسم کی سپورٹ فراہم کریں گے،بلوچستان میں کنزیومربینکنگ پلان کے لئےبینکس کو2ماہ کا وقت دیا ہے.

    بارڈرزایریازمیں منی لانڈرنگ اوراسمگلنگ کوروکنا ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے منی لانڈرنگ اوراسمگلنگ کا خاتمہ کریں گے۔

  • اقتصادی راہداری سے کشمیرکے مؤقف میں تبدیلی نہیں آئے گی، چین

    اقتصادی راہداری سے کشمیرکے مؤقف میں تبدیلی نہیں آئے گی، چین

    بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے تنازعہ کو پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے حل کریں، سی پیک سے کشمیر پر چین کا مؤقف متاثر نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا مؤقف اصولوں پر مبنی اور واضح ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس تاریخی مسئلے کو دونوں فریقوں کی جانب سے مناسب طور پر مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر سے کشمیر کے مسئلے پر چین کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    چین اور پاکستان کے درمیان دفاع، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں معمول کا تعاون برقرار ہے، یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں چین نے اقتصادی راہداری منصوبے میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو شمولیت کی پیشکش پر بھارتی رد عمل سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

  • سی پیک کو ہر ممکن سیکیورٹی دیں گے‘ مراد علی شاہ

    سی پیک کو ہر ممکن سیکیورٹی دیں گے‘ مراد علی شاہ

    کراچی: مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ "سی پیک” بہت اہمیت کا حامل ہے، منصوبوں کی تعمیر کے دوران جو گھر درمیان میں آئیں گے  ان کومتبادل گھر بنا کردیں گے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی پراجلاس معنقد ہوا، مراد علی شاہ نے کہا کہ سی پیک کوسیکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے.

    سی پیک منصوبے کے لئے قائم کردہ اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے سربراہ میجرجنرل عابد رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس الرٹ رہے توبہترین فرائض انجام دےسکتی ہے جبکہ ہماری فورس بھی سی پیک پرسیکیورٹی فراہم کرے گی.

    آئی جی سندھ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر2ہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینات ہوں گے،سیکیورٹی کے لئے 1023 پولیس اہلکار تعینات ہو چکے ہیں اےڈی خواجہ نے کہا کہ محکمہ پولیس نے 977پولیس اہلکاروں کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

    مزید پڑھیں:کراچی سرکلرریلوے سمیت دیگرمنصوبے سی پیک میں شامل

    یاد رہے کہ گذشتہ سال چینی حکام نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سندھ کے تین ترقیاتی منصوبوں کراچی سرکلر ریلوے، کیٹی بندر اور خصوصی اقتصادی زونز کے پروجیکٹ کو سی پیک میں کو شامل کرنے کی اصولی منظوری دی تھی۔

  • چینی شہر کن منگ سے کراچی‘ ریل سروس کا آغاز

    چینی شہر کن منگ سے کراچی‘ ریل سروس کا آغاز

    کراچی: پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست ریل اور فریٹ سروس کا آغاز کردیا گیا ہے‘ یہ سروس جنوب مغربی چینی صوبے ین آن کو کراچی سے منسلک کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بروز بدھ کارگوٹرین نئے تجارتی راستے کا افتتاح کرتے ہوئے پانچ سو ٹن سامان لے کر ین آن کے دارالحکومت کن منگ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ اس فریٹ لائن سے تجارت میں ٹرانسپورٹیشن کا خرچہ ماضی کی دیگر سروسز کی نسبت پچاس فیصد کم ہوجائے گا۔

    نیو سلک روٹ ین آن لمیٹڈ کے ووُ ژیان لائی کے مطابق سامانِ تجارت چینی شہر گنسو سے پاکستان بھیجا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ سمندری شاہراہ ریشم کا حصہ ہے اور اس سے مقامی کمپنیوں کو عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔

    یہ سہولت میری ٹائم سلک روٹ انیشی ایٹوکا حصہ ہے جو کہ چین کے مغربی حصے کو دنیا سے منسلک کرتی ہے‘ اسی منصوبے کو مزید ترقی دے کر پا ک چین اکانومک کاریڈور کا نام دیا گیا ہے۔