Tag: CPJ

  • صحافیوں کی عالمی تنظیم سی پی جے کی اے آر وائی آفس پرحملے کی مذمت

    صحافیوں کی عالمی تنظیم سی پی جے کی اے آر وائی آفس پرحملے کی مذمت

    نیو یارک : صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جر نلسٹ (سی پی جے) نے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد آفس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

    جس میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے ویڈیو ایڈیٹرعمر حیات زخمی ہوگیا تھا،اور دہشت گردوں نے پمفلٹ بھی پھینکے۔

    اس حملے کے نتیجے میں عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اور اس حملے کی ذمہ داری داعش افغانستان نامی ایک تنظیم نے قبول کی، یہ بات اے آر وائی کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ عماد یوسف نے سی پی جے کو بتائی۔

    سی پی جے ایشیاء پروگرام کے کو آرڈینیٹر بوب ڈائٹز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے اہم شہر میں اس طرح کا واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں صحافیوں کو کتنے خطرات لاحق ہونگے؟

    انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ افسوسناک واقعے کی فوری اور مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس کی اےآروائی نیوزکی بندش کی مذمت

    کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس کی اےآروائی نیوزکی بندش کی مذمت

    نیو یارک:امریکہ میں صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس نے اےآروائی نیوزکی بندش مذمت کی ہے، سی پی جے نے وزیراعظم نوازشریف کوخط لکھ کر اے آر وائی کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مار چ میں آپ نےہمارےوفد کوآزادی صحافت کی یقین دہانی کرائی تھی،اےآروائی نیوزکی نشریات بند کرنا قبول نہیں،سی پی جے نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اےآروائی نیوزکی نشریات بحال کرے۔

    سی پی جےکا کہنا ہے کہ اےآروائی نیوزکی بندش کےاقدامات وعدےکی خلاف ورزی ہے،حکو مت پرتنقیدکی وجہ سےمبشرلقمان کے پروگرام پرپابندی لگائی گئی،خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نےدوسری بار اے آر وائی نیوزکوخاموش کرنےکااقدام اٹھایا،اور ہائیکورٹ کےفیصلےپربھی عمل نہیں کیاجارہا،سی پی جے مطالبہ کیا کہ آزادی صحافت کیلئے اے آر وائی نیوز کوبحال کیاجائے۔