کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی گھنٹے کی انجری کے سبب کیریبین پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے کیریبین پریمیئر لیگ نہیں کھیلوں گا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھ کر ٹیم کو سپورٹ کروں گا، امید ہے کہ عماد وسیم میرا خلا پُر کریں گے، کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز آج سے ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔
Due to my knee rehab I’ll have to sadly miss out this year’s #BiggestPartyInSport with the @JAMTallawahs
I’ll be cheering for the team from home and I’m sure @simadwasim will fill up for me #CPL18 #DreamBIGwidTallawahs https://t.co/zJ6C8mI22A— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 8, 2018
سابق کپتان شاہد آفریدی کو کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرنا تھی، کیریبین پریمیئر لیگ میں آفریدی کے علاوہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی شعیب ملک، عماد وسیم، کامران اکمل ودیگر حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بوم بوم آفریدی پی ایس ایل تھری میں ایک میچ سے قبل پریکٹس کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کریں گے۔
کیریبین لیگ 8 سے 16 اگست تک کھیلی جائے گی، ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی، گزشتہ سیزن میں بارباڈوس کی ٹیم گزشتہ سیزن میں 10 میں سے صرف 4 میچز جیت کر پانچویں نمبر پر رہی تھی۔