Tag: CPO

  • کراچی سنٹرل پولیس آفس میں گٹکا کھانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    کراچی سنٹرل پولیس آفس میں گٹکا کھانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    کراچی: اے آئی جی ایڈمنسٹریشن عدیل حسین چانڈیو نے سنٹرل پولیس آفس میں پان گٹکا اور چھالیہ کھانے اور گندگی پھیلانے کے خلاف اقدامات کرنے کامطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آئی جی ایڈمنسٹریشن عدیل حسین چانڈیو نے سی پی او میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لئے اعلی ٰپولیس حکام کو خط لکھ کر تعاون طلب کیا ہے۔

    خط میں سنٹرل پولیس آفس میں دفتر رکھنے والے تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اے ائی جی اور دیگر افسران سے اپنے ا پنے اسٹاف کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کےلئے پابند کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

    عدیل چانڈیو کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام افسران اپنےاسٹاف کو پابند کریں کہ وہ کسی جگہ بھی گٹکا پان نہ تھوکیں اور اپنے اپنےدفاتر کے کمرے، راہداریاں اور اردگرد کا ماحول صاف رکھا جائے۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سی پی او میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لئے محدود اسٹاف ہے، سی پی او آنے والے سویلین اور یونیفارم والے بعض افسران اور اہلکار بھی پان، گٹکا اور چھالیہ جگہ جگہ تھوکتے ہیں۔

    خط کےمندرجات کے مطابق عمارت کی بالکونیوں، راہداریوں اور سیڑھیوں پر گندگی کے باعث ماحول خراب نظر آتا ہے، مشترکہ تعاون اور کوششوں سے ہی دفاتر اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ممکن ہوسکتا ہے۔

  • سندھ پولیس افسران کی ہفتے کے روز کی چھٹی بند

    سندھ پولیس افسران کی ہفتے کے روز کی چھٹی بند

    کراچی : سندھ پولیس کے افسران اب ہفتے کے روز چھٹی کے مزے نہیں اڑا سکیں گے، سی پی او دفاتر معمول کے مطابق کھلا کریں گے، نو ٹیفکیشن جا ری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر منیر احمد شیخ نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ سینٹرل پولیس آفس میں موجود تمام دفاتراب ہفتے کے روز بھی کھلا کریں گے۔

    ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر منیراحمد شیخ نے چھٹی ختم کرنے کے لیے باقاعدہ آرڈرجاری کردیا، آرڈر کے مطابق ہفتے کے روز صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دفاتر میں کام ہوگا۔

    انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جاری احکامات پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے، فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی آئی جی منیر شیخ کے حکم نامے کی کاپی تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جی پیز اور پی ایس ٹو آئی جی کو ارسال کردی گئی ہے۔

     

  • یونیورسٹی ٹاؤن سے لاپتہ بچے کا سراغ نہ مل سکا، سی پی او کی اہل خانہ سے ملاقات

    یونیورسٹی ٹاؤن سے لاپتہ بچے کا سراغ نہ مل سکا، سی پی او کی اہل خانہ سے ملاقات

    فیصل آباد : یونیورسٹی ٹاؤن سے گزشتہ روز مبینہ طور پر اغواء ہونے والے بچے ابراہیم کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

    تفصیلات کے مطابق  ملت روڈ پر واقع یونیورسٹی ٹاؤن کے رہائشی سافٹ وئیر انجینئر محمد مشتاق کا 13 سالہ صاحبزادہ ابرہیم عبدالعزیز پیر کی صبح گھر سے نکلا اور تاحال واپس نہ آیا، تھانہ ملت ٹاؤن نے متوفی کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر کے ساتویں جماعت کے طالب علم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    خبر پڑھیں : بچوں کا اغوا جاری، لاہور میں ماں سمیت دو بچیاں‌ لاپتا

    دو روز گزرنے کے باوجود ابرہیم کا سراغ نہیں مل سکا جس کے بعد تھانہ ملت ٹاؤن کے سی پی او افضال احمد آج مغوی کی رہائش گاہ گئے اور اُن کے والد سے ملاقات کر کے بچے کی باحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کروائی۔

    یہ بھی پڑھیں :  اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں

    اہل خانہ سے ملاقات کے بعد سی پی او افضال احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ابرہیم کی بازیابی کے لیے 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی مدینہ ٹاؤن کے ایس پی کررہے ہیں، سی پی او افضال احمد نے ایس پی مدینہ ٹاؤن کو بچے کی جلد بازیابی کے لیے ہر سطح پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔

    پڑھیں :   پنجاب کے مختلف علاقوں سے چھ ماہ میں 652 بچے اغواء سرکاری رپورٹ جاری

    یاد رہے پنجاب پولیس کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں رواں سال اغواء یا لاپتہ ہونے والے بچوں کی گمشدگی کی تعداد کے حوالے سے حیران کُن انکشاف کیا گیا تھا کہ رواں سال کے 6 ماہ میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے 652 بچے اغواء کیے گئے ہیں جن میں سب سے زیادہ 352 بچوں کو لاہور سے اغواء کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :    لاہور: بچوں کی بازیابی پہلی ترجیح ہے،جسٹس ثاقب نثار

    رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ رجسٹری میں بچوں کے اغواء کے متعلق خصوصی بینچ تشکیل دی تھی، خصوصی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے بچوں کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔