Tag: CPPA

  • صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کتنی مہنگی ہونے کا امکان ہے؟

    صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کتنی مہنگی ہونے کا امکان ہے؟

    اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ماہانہ بنیادوں پر بجلی 1 روپے27 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق سی سی پی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کریگا، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گا۔

    سی سی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں 10 ارب51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں بجلی کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

    بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94 پیسے، ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی، پانی سے21.94 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، مقامی گیس سے8.01، درآمدی ایل این جی سے20.52 فیصد بجلی کی پیداوار رہی جبکہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    دوسری جانب جماعت اسلامی نے شہر قائد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر عدالت سے رجوع کرلیا، جس میں استدعا کی گئی کے الیکٹرک کوبجلی کی ناجائز بندش سے روکا جائے۔

    کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

    سٹی کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ سیف الدین کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں فوری سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کوبجلی کی ناجائزبندش سے روکا جائے۔

    بجلی چوری کیخلاف مقدمہ کے اندراج سے متعلق حکومتی بل مسترد

    سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شہر میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویوکاخطرہ موجود ہے اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ طلبہ کی تعلیم پر اثر انداز ہورہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کے بجلی صارفین کی سہولت کے لیے کے الیکٹرک کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور نیپرا قوانین کا پابند کیا جائے۔

  • بجلی صارفین کو بڑا ریلیف، مزید سستی ہونے کی امید

    بجلی صارفین کو بڑا ریلیف، مزید سستی ہونے کی امید

    اسلام آباد : بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے3 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین سے بجلی کے بلوں کی مد میں وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سی پی پی اے نے نیپرا میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کا کہنا ہے کہ دسمبر میں بجلی کمپنیوں کو 7 ارب 51کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

    بجلی کی فی یونٹ لاگت 9روپے 60پیسے فی یونٹ رہی، دسمبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت10روپے63پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔

    مزید پڑھیں : آئی پی پیز معاہدے، بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں کی منظوری دی گئی تھی، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

    نظر ثانی شدہ معاہدوں کی رو سے 14 آئی پی پیزکے ساتھ بات چیت کی گئی، آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں 802 ارب روپے کی کمی کی تجویز منظور کی گئی۔

    آئی پی پیز سے گزشتہ برسوں کےاضافی منافع کی مدمیں35ارب کی کٹوتی کی جائے گی، معاہدوں کے قابل اطلاق رہنے تک حکومت کو 1.4کھرب روپے کا فائدہ ہوگا۔