Tag: Cracked Heels

  • ایڑیاں پھٹنے کا علاج صرف ایک سبزی سے، جانیے کیسے؟

    ایڑیاں پھٹنے کا علاج صرف ایک سبزی سے، جانیے کیسے؟

    سردیاں آتے ہی ایڑیاں پھٹنے یا اس جگہ کی کھال سخت ہونے کے مسائل کافی عام ہوجاتے ہیں، خصوصاً خواتین اس مسئلے سے پریشانی کا شکار رہتی ہیں۔

    دراصل ہمارے جسم کی سب سے سخت جلد ایڑیوں کی ہوتی ہے اور جسم کے اس حصے میں نمی کی مقدار کم ہوتی ہے اس وقت اگر لاپرواہی سے کام لیا جائے تو دن بدن جلد کھنچنے لگتی ہے جس سے دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔

    ایڑیاں پھٹنے کے نتیجے میں تکلیف اور بے چینی کا احساس ہوتا ہے، اگر آپ کو بھی ایڑیاں پھٹنے کا سامنا ہے تو اس کیلئے نہایت آسان اور سستا سا نسخہ استعمال کرکے اس سے نجات حاصل کرسکتی ہیں۔

    اس حوالے سے شیف اعجاز انصاری نے ایک بہترین اور سادہ سا نسخہ بتایا ہے جو ایک سبزی کی مدد سے بنایا گیا ہے، یہ نسخہ صرف خواتین ہی نہیں مرد بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    اجزاء :

    اس نسخے کو بنانے کیلئے جن اجزاء کی ضرورت ہے ان میں شلجم، پانی، لیموں، نمک اور بیکنگ سوڈا شامل ہیں۔

    بنانے کا طریقہ :

    شلجم کو چھیل کر اچھی طرح دھولیں اور اس کو ایک کپ پانی میں اچھی طرح پکائیں اور اسے ہاون دستے میں کچل لیں تاکہ اس کے چھوٹے چھوٹے ذرے ہو جائیں۔

    اب ایک بڑے برتن میں نمک، لیموں اور بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اپنے پیروں کو اس میں 15 منٹ کے لیے ڈبوئے رکھیں اس کے بعد ایک تولیے سے پاؤں خشک کریں اور موائسچرائزر لگائیں۔ آپ کی ایڑیاں نرم و ملائم اور صاف ستھری ہوجائیں گی۔

    ………………………..……………………………………………………………………………………
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • موسم سرما میں پھٹی ایڑھیوں کا علاج

    موسم سرما میں پھٹی ایڑھیوں کا علاج

    موسم سرما میں پاؤں کی ایڑھیاں خشک ہو کر پھٹ جانا عام سی بات ہے، ماہرین کے مطابق غیر متوازن غذا اور پاؤں کا خیال نہ رکھنا بھی اس کی ایک اہم وجہ ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹی ایکسپرٹس نے بتایا کہ زیادہ تر وقت ننگے پاؤں رہنا بھی ایڑھیوں کو خراب کرتا ہے، روز رات کو سونے سے قبل پاؤں اچھی طرح دھو کر موائسچرائزنگ کریم لگائی جائے تو پاؤں خوبصورت رہ سکتے ہیں۔

    پھٹی ہوئی ایڑھیوں کو مندمل کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔

    سب سے پہلے ایک عدد شلجم لے کر اسے ابال لیں اور اس کا پیسٹ بنا لیں، شلجم خشکی دور کرنے اور پھٹی ہوئی جلد کو مندمل کرنے کے لیے نہایت معاون ہے۔

    اس میں 1 چمچ کڑوے بادام کا تیل شامل کریں، گیندے کا ایک پھول لے کر اسے مسل کر اس میں شامل کردیں۔ گیندے کا پھول جلد کی مرمت کی خاصیت رکھتا ہے۔

    اس آمیزے کو رات میں سونے سے قبل لگائیں اور ایڑھیوں پر کپڑا باندھ لیں یا موزے پہن لیں۔ صبح اٹھ کر دھو لیں۔ 3 سے 4 دن میں واضح فرق نظر آئے گا۔

    بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق ابلے ہوئے شلجم کے پیسٹ سے دن میں ایک بار ہاتھوں کا بھی مساج کرلیا جائے تو ہاتھوں کی خشکی ختم ہوجاتی ہے اور موسم سرما میں بھی ہاتھ خوبصورت اور نرم و ملائم رہتے ہیں۔

  • موسم سرما میں پھٹی ایڑیوں کے لیے کریم گھر پر بنائیں

    موسم سرما میں پھٹی ایڑیوں کے لیے کریم گھر پر بنائیں

    موسم سرما میں ایڑیاں پھٹنا نہایت تکلیف دہ مسئلہ بن سکتا ہے جو چلنا پھرنا بے حد مشکل بنا دیتا ہے جبکہ پھٹی ایڑیوں پر زخم بن جاتے ہیں اور خون بھی بہنے لگتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شیف فرح نے سردیوں میں ایڑیوں کو پھٹنے سے بچانے کا نہایت آسان طریقہ بتایا۔

    شیف فرح کے مطابق 4 عدد موم بتیاں لے کر پین میں ڈال کر انہیں پگھلا لیں، پگھلنے کے بعد ان میں سے دھاگہ نکال لیں۔ اس کے بعد اس میں ایک چائے کا چمچ ہلدی، ایک چمچ نمک، ایک چمچ ناریل کا تیل، ایک چمچ سرسوں کا تیل اور 2 چٹکی پھٹکری ڈال دیں۔

    پھٹکری کے استعمال میں بہت احتیاط کریں کیونکہ یہ جلد کو کاٹ بھی سکتی ہے۔

    ان تمام اشیا کو پین میں ہی اچھی طرح ملا لیں، اس کے بعد کسی جار میں بھر کر رکھ لیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد یہ کریم کی شکل اختیار کرجائے گی۔

    اس کریم کو روزانہ ایڑیوں پر لگائیں، صرف 2 دن میں ہی اس کا اثر واضح ہونا شروع ہوجائے گا۔

    شیف فرح کے مطابق اس کریم کے روزانہ استعمال سے صرف ایک ہفتے میں ہی ایڑیاں نرم و ملائم ایسی ہوجائیں گی جیسے کبھی پھٹی ہی نہیں۔