Tag: cracker blast

  • جوہر ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار افراد کریکر پھینک کر فرار

    جوہر ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار افراد کریکر پھینک کر فرار

    لاہور : جوہر ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔

    زوردار دھماکہ ادارہ منہاج الحسین کے باہر ہوا، دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم دھماکے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکا روں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، مزید شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔

  • انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے دفتر پرکریکر حملہ

    انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے دفتر پرکریکر حملہ

    کراچی: سعود آباد میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ 2 پر نامعلوم افراد نے کریکرحملہ کیا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوافراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ کراچی کے علاقے سعودآباد میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ 2 پرموٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد کریکر پھینک کرفرارہوگئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس اور رینجر کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں دفتر کے نزدیک کھڑی گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ دفتر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ دیرقبل ہی مذکورہ دفتر میں ایک نیوز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں دہشت کا راج، 11 افراد جاں بحق

    کراچی میں دہشت کا راج، 11 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 سیاسی کارکنان سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے لیاری میں رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر دھماکہ دو اہلکاروں سمیت تین زخمی جبکہ لیاری میں ہی مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا۔

    پولیس کی مطابق لیاری میں گینگ وارکے درمیان تصادم اور فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ،گینگ وار کے جاری تصادم کے باعث کئی علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہوگئے جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے آپریشن کرکے گینگ وار کے ایک ملزم مارا گیا پولیس کاکہنا ہے کہ مارے جانے والے شعیب عرف ریمبو کا تعلق فیصل پٹھان گروپ سے ہے۔

    ایم اے جناح روڈ رمپا پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے مقتولین کی شناخت مدثر الہی اور اجمل کے نام سے ہوئی، لیاری میں کمیلا اسٹاپ کے قریب رینجرز کی چوکی پر کریکر حملے میں دو رینجرز اہلکاروں سمیت تین افرادزخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کی شناخت مشتاق نور اور رحمت بخش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے واقعے کے بعد رینجرز کی اضافی نفری کو طلب کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

    کورنگی تین نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مقتول کی شناخت کامران ابرار اور زخمی کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے ۔ قصبہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔ کورنگی اللہ والا ٹاون میں گھر سے ایک خاتون کی تشدد ذدہ لاش ملی۔

    گذشتہ رات اورنگی ٹاوٴن چشتی نگر میں فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنان جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت شہباز اور شاہد کے ناموں سے ہوئی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہلاک ہونے والے دو نوں افراد کی لعشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

    نیوکراچی بلال کالونی میں نامعلوم افراد کار سے ایک شخص کی لعش پھینک کر فرار ہوگئے مقتول کے پاس سے نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہوا ادھر کورنگی عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • کراچی پولیس پرآدھے گھنٹے میں دوحملے

    کراچی پولیس پرآدھے گھنٹے میں دوحملے

    کراچی: شہرِقائد میں آدھے گھنٹے میں دو کریکر حملے کئے گئے ہیں اوردونوں حملوں میں سندھ پولیس کونشانہ بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق دونوں حملےکراچی کےعلاقےگلشنِ اقبال میں کئے گئے پہلاحملہ حسن اسکوائرکے نزدیک ڈیوٹی پرمعمورایک پولیس موبائل ہوا، جبکہ دوسراحملہ ٹیپوسلطان تھانے پرہواجس میں ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں واقعات میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد دھماکہ خیزمواد پھینک کرموقعِ واردات سے فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

    کراچی میں گزشتہ ایک سال سے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے جس میں متعدد دہشت گرداور شدت پسند گرفتاراورمارے گئے ہیں جس کے ردعمل میں پولیس کوانتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ گزشتہ دنوں پولیس کے سینئر سپریٹینڈنٹ فاروق اعوان کو بھی ایک بم حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں وہ معمولی زخمی ہوئےتھے۔

  • عزیز بھٹی تھانے کے نزدیک کریکرحملہ، دوپولیس اہلکارزخمی

    عزیز بھٹی تھانے کے نزدیک کریکرحملہ، دوپولیس اہلکارزخمی

    کراچی: شہر کے وسطی علاقے گلشنِ اقبال میں عزیزبھٹی تھانے کے نزدیک کریکرحملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندے شاہ نواز شاہ کے مطابق عزیز بھٹی تھانہ نیشنل اسٹیڈیم کے نزدیک واقع ہے اوراس کے قریب دیگر حساس دفاتر بھی ہیں، تھانے کے قریب کھڑی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی موبائل پرنا معلوم افراد کریکر پھینک کرفرارہوگئے۔

    دھماکے کے نتیجے میں موبائل پرتعینات دو پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منققل کیا گیا ہے اورقریب کھڑی ہوئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

    دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، دھماکے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر معطل ہوئی اور علاقے میں خوف ہراس بھی پھیل گیا۔