Tag: Crane

  • بندرگاہ پر حادثہ، کرین سمندر میں جا گری، ویڈیو وائرل

    بندرگاہ پر حادثہ، کرین سمندر میں جا گری، ویڈیو وائرل

    بندرگاہ پر کشتی کو نکالنے کے دوران کرین کیبل ٹوٹنے کے باعث سمندر میں جا گری جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    یہ حادثہ تھائی لینڈ کے صوبے پاتانی میں ایک بندرگاہ پر پیش آیا جہاں دو کرین ایک کشتی کو سمندر سے نکالنے میں مصروف تھے۔ کشتی کو مرمت کے لیے نکالا جا رہا تھا۔

    لفٹنگ کے دوران کشتی میں باندھی گئی کرین کی ایک کیبل ٹوٹ گئی جس کے وجہ سے کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سمندر میں جا گری۔

    اس حادثے میں کرین میں موجود ڈرائیور خوش قسمتی سے زندہ بچ نکلا مگر اس کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ڈرائیور کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

     کرین کمپنی نے زخمی ڈرائیور کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

    کمپنی کے ترجمان نے کا کہنا ہے کہ ٹانگ ٹوٹنا ڈرائیور کی بد قسمتی تھی لیکن خوشی قسمتی سے وہ زندہ ہے، کمپنی زخمی ڈرائیور کو مالی امداد فراہم کرے گی کیوں کہ ہمارے نزدیک انسانی زندگی کی بہت اہمیت ہے۔

  • امریکا: گوگل کی زیر تعمیر عمارت سے کرین گرگئی، چار افراد ہلاک

    امریکا: گوگل کی زیر تعمیر عمارت سے کرین گرگئی، چار افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکا میں گوگل سیٹل کیمپس کی بالائی منزل میں تعمیراتی کاموں کے دوران کرین سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں پر گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ساوتھ لیک یونین ضلع میں سڑک کنارے گوگل کیمپس کی بلند عمارت کی بالائی منزل میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک بھاری بھرکم کرین سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں پر گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے کرین کو ہٹایا اور ہلاک وزخمی ہونے والوں کو گاڑیوں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    ہلاک ہونے والوں میں کرین میں موجود 2 اہلکار اور 2 کارسوار ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون، ان کا بچہ اور ایک 20 سالہ نوجوان شامل ہے۔

    تعمیراتی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرین کا اوپر اٹھنے والا حصہ گاڑی سے علیحدہ ہو کر عمارت کے ایک حصے کو توڑتے ہوئے سڑک پر گرا جس سے عمارت کے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔

    عمارت گوگل کے زیر استعمال ہے جس میں 150 فلیٹس بنے ہوئے ہیں۔