Tag: crashes

  • برازیل چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    برازیل چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    ساؤپولو: برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا، طیارے میں سوار دیگر 6 مسافر محفوظ رہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارہ گرنے کا حادثہ برازیل کے علاقے ساؤپولو کی ایئرفیلڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا جبکہ طیارے میں سوار دیگر 6 مسافر محفوظ رہے۔

    طیارہ گرنے سے ایک زوردار دھماکا سنائی دیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، طیارے میں سوار 6 مسافروں نے فوری طور پر جہاز سے کود کر اپنی جان بچائی۔

    حادثہ کمپودے مارتے ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے قریب پیش آیا، طیارہ زمین سے ٹکرا کر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

    پائلٹ طیارے میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا،عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل فضا میں طیارے کی رفتار معمول سے زیادہ اور معمول سے کم بلندی پر تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ پلاسٹک کی مصنوعات بنانے والی کمپنی کی ملکیت تھا اور اس کے دو بانی طیارے میں موجود تھے۔

    مزید پڑھیں: طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چین: خاتون ڈرئیوار نے فراری کار شوروم سے نکالتے ہی ٹریفک بیرئر میں دے ماری

    چین: خاتون ڈرئیوار نے فراری کار شوروم سے نکالتے ہی ٹریفک بیرئر میں دے ماری

    بیجنگ : چین میں خاتون ڈرائیور نے رینٹ پر لی گئی فراری کار تیز رفتاری کے باعث سڑک کے درمیان لگے ٹریفک بیرئر میں دے ماری۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر وین لنگ میں خاتون ڈرائیور نے دنیا کی مہنگی اور تیز ترین کار فراری 458 کو سڑک کے درمیان میں لگی رکاوٹوں میں دے مارا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون رینٹ پر فراری کار لے کر نکلی ہی تھیں کہ چند لمحے بعد ہی گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث خاتون کار پر کنٹرول کھو بیھٹی اور ٹریفک بیرئر میں دے ماری۔

    سوشل میڈیا پر فراری کار کو پیش آنے والے حادثے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گاڑی سڑک کے درمیان لگے ہوئے لوہے کے ٹریفک بیرئر کو توڑتی ہوئی روڈ کے دوسری جانب سے آنے والی بی ایم ڈبلیو کار میں جاگھسی۔

    ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی حادثے کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ گاڑی کی ڈرائیور اور مسافر خاتون معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ ’میں نے پہلی بار فراری چلائی اور فراری چلا کر بہت اچھا محسوس ہوا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رینٹ اے کار کے مالک نے فراری 458 کو 5 لاکھ پاؤنڈ (ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے) میں خریدی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چین کا آسمانی محل زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہی تباہ

    چین کا آسمانی محل زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہی تباہ

    بیجنگ : چین کا خلائی اسٹیشن تیان گانگ اول زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہی تباہ ہو گیا ‌جبکہ اسکا ملبہ بحرالکاہل میں جا گرا۔

    تفصیلات کے مطابق ناکارہ چینی خلائی سیٹلائٹ کا ملبہ زمین کی فضائی حدود میں داخل ہوکر ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا اور  ملبہ جنوبی بحرالکاہل میں  جا گرا۔

    خلائی سیٹلائٹ پاکستانی کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے کرہ ہوائی میں پچیس ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے داخل ہوا اور فضائی رگڑ کے باعث جل اٹھا اور ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔

    خلائی حکام نے چین کے سیٹلائٹ کا ملبہ جنوبی بحرالکاہل میں گرنے کی تصدیق کی ہے تاہم ملبہ گرنے کی جگہ کا تعین کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    آسمانی محل کے زمین بوس ہونے کے مناظر


    یاد رہے یورپی خلائی مرکز نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کا خلائی اسٹیشن تیانگ گانگ اول ‘ 2 اپریل کو آسمان سے افریقہ کے کسی مقام پر آ کر گرے گا ‘ تاہم اس کے مقام کا تعین ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

    خیال رہے کہ ساڑھے آٹھ ٹن وزنی خلائی اسٹیشن تیانگ گانگ 2011 میں خلا میں بھیجا گیا تھا، یہ سیٹیلائٹ چین کے خلائی پروگرام کا حصہ تھا اور 2022 میں چین کی جانب سے خلا میں انسان برداراسٹیشن قائم کرنے کے منصوبے کی پہلی کڑی تھا۔

    چین کا اپنا خلائی اسٹیشن بھیجنے کا مقصد خلا میں ایک بہت بڑا سپیس کمپلیکس تعمیر کرنا تھا لیکن بدقسمتی سے اس کا خلائی سٹیشن تیان گانگ 1 ستمبر 2016ء کے بعد سےبے قابو ہوگیا تھا اور اور ماہرین کا خیال تھا کہ 8.5 ٹن وزنی یہ خلائی سٹیشن دو سے تین ماہ میں سطح زمین سے آٹکرائے گا۔

    واضح رہے کہ یہ خلائی مرکز 2016 کے اواخر سے سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا مگر چین کی خلائی ایجنسی نے گزشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی تنظیم برائے پر امن خلائی مشنز کو آگا ہ کیا تھا کہ ان کا خلائی مرکز سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے، جس کے باعث یہ اسٹیشن بے قابو ہو گیا ہے اور خطرناک بات یہ ہے کہ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ یہ تباہی کس جگہ نازل ہوگی۔

    تیانگ گانگ نامی چینی لفظ کا مطلب آسمان میں معلق محل ہے، جس کی وجہ سے اس کو آسمانی یا خلائی محل کے نام سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔

    اس سے قبل 1979 میں رونما ہوا جب ناسا کا 77 ٹن ’سکائی لیب سپیس سٹیشن ‘ بے قابو ہوتے ہوئے مغربی آسٹریلیا کے قریب ’پرتھ‘ میں زمین سے ٹکرایا تھا لیکن یہ اس لئے زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہوا کیوںکہ گرنے والے ٹکڑوں سے اس علاقے میں جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    اس کے بعد 1991 میں سوویت یونین کا ’سویوت سیون ‘ خلائی مرکز تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا اور اس کا ملبہ برمودہ ، ارجنٹینا کے قریب زمین پر گرا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔