Tag: created

  • خاشقجی قتل کیس نے سعودیہ اور ترکی میں دوریاں پیدا کیں، ترک وزیر خارجہ

    خاشقجی قتل کیس نے سعودیہ اور ترکی میں دوریاں پیدا کیں، ترک وزیر خارجہ

    انقرہ : ترک وزیر خارجہ جاویش اوگلو امریکی پابندیوں سے متعلق کہا ہے کہ اگرامریکا نے ترکی پر پابندیاں عائد کیں تو انقرہ بھی جوابی قدامات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ جاویش مولود اوگلو نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے نے سعودی عرب اور ترکی کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب کیے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں اور تعلقات میں کمزوری آئی۔

    ایک بیان میں ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک روس سے فضائی دفاعی نظام ایس 400 ضرور خرید کرے گا۔

    ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگرامریکا نے ترکی پر پابندیاں عائد کیں تو انقرہ بھی جوابی قدامات کرے گا۔خیال رہے کہ امریکا نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے ایس 400 دفاعی نظام خرید کیا تو امریکا ایف 35 جنگی طیاروں کی ڈیل منسوخ کردے گا۔

    ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ قضیہ فلسطین ان کے لیے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور فلسطینیوں کے حقوق اور قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے اس دھمکی کے بعد ترکی کی کرنسی لیرہ کی قیمت میں ڈالر کے مقابلے میں 5.93 لیرہ کی کمی واقع ہوئی ہے، امکان ہے کہ آئندہ ماہ ترکی روس سے ایس 400 دفاعی نظام خرید لے گا۔

  • غزر : برفانی گلیشئیر پھٹ جانے سے دریا نے جھیل کی شکل اختیار کرلی

    غزر : برفانی گلیشئیر پھٹ جانے سے دریا نے جھیل کی شکل اختیار کرلی

    گلگت : ضلع غزر  میں برفانی گلیشئیرپھٹ جانے کے باعث دریا کا پانی رک کر جھیل کی شکل اختیار کرگیا تاہم قدرتی طور پر جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت میں ضلع غزر کی تحصیل اشکومن میں گلیشئر گر جانے اور جھیل کا پانی گرنے کا سلسلہ جاری ہیں ، سڑکیں بند ہونے سے زمینی رابطہ منقطہ ہوگیا ہے۔

    بدصورت کے مقام پر پہاڑ سے گلیشیر کا بڑا حصہ دریائے اشکومن میں گرنے سے دریا ئی پانی کا بہاؤ رک گیا اور دریا کا متاثرہ حصہ 20 فٹ گہری جھیل میں تبدیل ہوگیا۔

    جس کے باعث 7 مکانات ،6 موٹر سائیکلز، 1 گاڑی، 40 مویشی مکمل طور پر دریا برد ہوگئے جبکہ درجنوں مکانات کونقصان پہنچا تاہم قدرتی طورپرجھیل سے پانی کا اخراج شروع ہوچکا ہے۔

    جھیل کے اچانک پھٹ جانے کے خطرات کے پیش نظر دریا کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے غزرپولیس کے مطابق اب تک جھیل سے پانی کے اخراج کے نتیجے میں پانی کی سطح چھے سو فٹ تک کم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کے خدشات بڑی حد تک کم ہوگئے ہیں، تاہم وقتا فوقتا جھیل کے اخراج کے مقام پر ہونے والی لینڈسلائیڈنگ اب بھی خطرے کا باعث ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔