Tag: credit

  • معروف بھارتی کوریوگرافر کا بالی ووڈ سے متعلق بڑا انکشاف

    معروف بھارتی کوریوگرافر کا بالی ووڈ سے متعلق بڑا انکشاف

    بھارتی کوریوگرافر اور ڈائریکٹر گنیش اچاریہ نے کہا کہ بالی ووڈ نے ‘کبھی’ انہیں مناسب کریڈٹ نہیں دیا۔

    کوریوگرافر ڈائریکٹر گنیش اچاریہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ کس طرح بالی ووڈ نے ‘کبھی’ انہیں مناسب کریڈٹ نہیں دیا، لیکن اللو ارجن کی فلم  پشپا نے اچھا کام کیا۔

    چنئی سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ ماہر رقص گنیش نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ساؤتھ کی فلم انڈسٹری اپنے ٹیکنیشنز کی ہندی فلم انڈسٹری سے زیادہ عزت کرتی ہے۔

    کوریوگرافر ڈائریکٹر گنیش اچاریا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں کبھی بھی کسی نے انھیں وہ کریڈٹ نہیں دیا جو انکا حق تھا لیکن الو ارجن نے پشپا فلمز میں یہ سب کچھ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MD Salman (@salman__official33)

    انھوں نے کہا کہ میں ہندی فلم انڈسٹری کو قطعاً الزام نہیں دے رہے لیکن ممبئی میں ٹیکنیشنز کو وہ کریڈٹ نہیں دیا جاتا جو انکا حق ہوتا ہے۔

    گنیش نے دعویٰ کیا کہ میں بالی ووڈ میں خوش نصیب ہوں کیوں کہ فلم اسٹارز نے میرے ساتھ کافی تعاون کیا، انکا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں انا پرستی بہت زیادہ ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے۔

  • ہیروئن کی بر آمدگی، پی آئی اے اور کسٹم کریڈٹ لینے کیلیے کوشاں

    ہیروئن کی بر آمدگی، پی آئی اے اور کسٹم کریڈٹ لینے کیلیے کوشاں

    کراچی : پی آئی اے کے طیارے سے برآمد ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی پندرہ کلو ہیروئن برآمد کرنے کریڈٹ لینے کیلیے کسٹمز اور پی آئی اے کے اہلکاروں نے کوششیں شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں پندرہ کلو ہیروئن کس نے رکھی اور یہ ہیروئن جہاز تک کس طرح پہنچی یہ معاملہ ابھی تک حل طلب ہے۔ قومی ائیر لائن کی کراچی سے جدہ جانیوالی پرواز سے برآمد کی جانیوالی پندرہ کلو ہیروئن کا کریڈٹ لینے کے لیے کسٹمز اور پی آئی اے میں ٹھن گئی۔

    اتنی بڑی برآمدگی پرانعامی رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا جس پر دونوں اداروں کے اہلکاروں میں ٹھن گئی، مسئلہ یہ نہیں کہ طیارے میں اتنی بڑی مقدار میں ہیروئن کس نے رکھی یا اسمگلنگ میں کون سا گروہ ملوث ہے، اس پر بات کرنے کی بجائے کسٹمز اور پی آئی اے اہلکار ہیروئن پکڑے جانے کے کریڈٹ پر الجھ پڑے۔

    کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ہیروئن انہوں نے پکڑی جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کر کے خود کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔ پی آئی اے کا مؤقف ہے کہ چیکنگ میں تمام اداروں کے اہلکار شامل تھے اور یہ معمول کی چیکنگ تھی۔

    پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کی کڑی چیکنگ کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ غیر ملکی ائیر پورٹ پر طیارے سے منشیات برآمد ہو جائے تو قومی ائیر لائن کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

    دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیروئن برآمدگی بنیادی طور پر پی آئی اے کی سیکیورٹی کی روٹین کی کارروائی کے دوران ہوئی۔ یہ کارروائی کرنے والی ٹیم میں اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹم کے لوگ شامل تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اور اس میں کریڈٹ لینے والی کوئی بات نہیں ہے اور تفتیش جاری ہے کہ یہ ہیروئن طیارے میں کیسے پہنچی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پوچھ گچھ جاری ہے ابھی تک ملزمان کی نشاندہی نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی کو معطل کیا گیا ہے۔