Tag: cricket Academy

  • آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے اور کشمیر پریمیئر لیگ  کو ٹی 20 لیگ کا درجہ دینے کا  اعلان

    آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے اور کشمیر پریمیئر لیگ کو ٹی 20 لیگ کا درجہ دینے کا اعلان

    مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے اور کشمیر پریمیئر لیگ کو ٹی20لیگ کا درجہ دینے کا اعلان کردیا اور کہا کشمیرپریمیئرلیگ کی کامیابی نے بھارت کی چیخیں نکال دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کے پی ایل کوٹی20لیگ کادرجہ دینے کابھی اعلان کردیا اور حکام کوکرکٹ اکیڈمی کےانتظامات کی ہدایت کردی ہے۔

    اس حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر سےشہریار آفریدی اور شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں آزادکشمیر میں کھیلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا، شاہد آفریدی نے کہاکہ آزادکشمیر کےنوجوانوں میں بہترین ٹیلنٹ ہے، میں ہروقت کشمیرکےنوجوانوں کیلئےدستیاب ہوں، کشمیرپریمیئرلیگ کی کامیابی سے دنیا میں مثبت پیٖغام گیا۔

    چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریارآفریدی نے کہا کہ آوزیراعظم پاکستان کاوزیراعظم آزادکشمیرپربھرپوراعتمادہے، آزادکشمیرحکومت کیلئےوفاق تمام وسائل مہیا کرے گا۔

    وزیراعظم آزادکشمیر نےشاہد آفریدی کوآزادکشمیرآمد پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا آپ کے آباؤاجدادنےآزادکشمیرکیلئے جانوں کی قربانیاں دیں، کشمیرپریمیئرلیگ کی کامیابی نےبھارت کی چیخیں نکال دیں، ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے بھارت کی چیخیں نکلیں۔

    سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ کشمیرپریمیئرلیگ سےمقبوضہ کشمیرکےلوگوں کواچھا پیغام ملا، دنیا نےدیکھاآزاد کشمیر امن کا قلعہ ہے، شاہد آفریدی کی آزاد کشمیر میں کرکٹ کےلیے بڑی خدمات ہیں، پہلی کرکٹ اکیڈمی کا نام شاہد آفریدی رکھیں گے۔

  • لاہور: ظہیرعباس نے خواتین کرکٹ اکیڈمی کا تیسری مرتبہ افتتاح کردیا

    لاہور: ظہیرعباس نے خواتین کرکٹ اکیڈمی کا تیسری مرتبہ افتتاح کردیا

    لاہور : اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کنیرڈ کالج میں قائم خواتین کرکٹ اکیڈمی کا تیسری مرتبہ افتتاح ظہیر عباس سے کروا دیا۔ اس سے قبل سابق پی سی بی چیئرمین ذکاءاشرف اور قومی کرکٹرز اسی اکیڈمی کا افتتاح کر چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب نے آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عبا س کو ڈائریکٹر کرکٹ بنایا تو ساتھ ہی اسپورٹس آرگنائزرز کی آنکھوں میں دھول بھی جھونک دی۔

    ظہیر عباس نے بھی کہہ دیا کہ خواتین اکیڈمیز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ حالانکہ نیا ٹیلنٹ صوبے کے تمام کالجز میں دستیاب ہے۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کا کمال ہے کہ دیگر شہروں کی بجائے ایک ہی کالج میں تیسری مرتبہ ایک ہی اکیڈمی قائم کر دی۔ اسپورٹس بورڈ نے مذکورہ اکیڈمی کا تیسری بار افتتاح کرادیا،

    اس سے پہلے سابق پی سی بی چیئرمین ذکاءاشرف اور قومی کرکٹرز اسی اکیڈمی کا افتتاح کر چکے ہیں، دوسری جانب قومی ویمن کرکٹرز کا بھی کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کیلئے تمام شہروں میں اکیڈمیز بنانی چاہئیں۔

    مبصرین حیران ہیں کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کو لاہور اور دیگر شہروں میں کوئی جگہ نہیں ملی کہ وہ اکیڈمی قائم کرکے ہر طبقے کی خواتین کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کرسکیں۔

  • قومی کرکٹرسعیداجمل کی اکیڈمی میں پانی چھوڑدیا گیا

    قومی کرکٹرسعیداجمل کی اکیڈمی میں پانی چھوڑدیا گیا

    فیصل آباد : قومی کرکٹرسعیداجمل کی اکیڈمی میں پانی چھوڑدیا گیا۔ سعیداجمل الیون اورزرعی یونیورسٹی الیون تاخیرکے بعدشروع کردیا گیا۔

    سعیداجمل نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نےجان بو جھ کرگراؤنڈمیں پانی چھوڑا۔ سعیداجمل کرکٹ اکیڈمی اورزرعی یونیورسٹی میں تنازعہ پھرزندہ ہوالیکن ڈی سی اونے معاملہ سلجھادیا۔

    سعیداجمل الیون اورزرعی یونیورسٹی الیون میں دوستانہ میچ طے تھا لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے میچ سے قبل ہی اکیڈمی میں پانی چھوڑدیا تھا ۔

    جس کے باعث دوستانہ میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ڈی سی او فیصل آباد کی ثالثی کے بعد سعیداجمل میچ کھیلنے پر رضامندہوئے۔ سعیداجمل نے اے آر وائی نیوزسے بات کرتے ہوئے کہاکہ سمجھ نہیں آرہاراتوں رات گراؤنڈ میں فصلیں کیسےلگ گئی اورپانی کیسے داخل ہوا۔

    ایک ہفتہ قبل کرکٹ اکیڈمی کو سیکورٹی خدشات کے باعث بند کرادیا گیاتھا۔ اجمل نےاحتجاج پر کمیٹی بنائی گئی اورپھرسعیداجمل اوریونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان معاملہ طے ہوگیا۔ لیکن آج ایم او یوسائن کرنےسےقبل نئے تنازعہ نے سراٹھالیاتھا۔