Tag: cricket board

  • پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

    کولمبو : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اس سلسلے میں سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے دمتھ کرونا رتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں پاتھم نسانکا، اوشادا فرنینڈو، اینجیلو میتھیوز، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلویٰ، کامینڈو مینڈس، نیروشن ڈکویلا شامل ہیں۔

    سری لنکن کھلاڑی دنیش چندی مل، رمیش مینڈس، ماہیش تھیکشانا، کاسن رجیتھا، وشوا فرنینڈو، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدھوشنکا، پرابتھ جےسوریا، دونتھ ویلا لاگے، جیفری واندرسے بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی کو گال میں کھیلا جائے گا۔

    اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا تھا کہ سری لنکا میں کشیدہ صورتحال کے باوجود سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

  • نواز شریف کا نجم سیٹھی کی بطور آئی سی سی صدر نامزدگی کی منظوری

    نواز شریف کا نجم سیٹھی کی بطور آئی سی سی صدر نامزدگی کی منظوری

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی بطور آئی سی سی صدر نامزدگی کی منظوری دے دی۔

    اے آر وائی نیوز نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئےنجم سیٹھی کی بطور آئی سی سی صدر نامزدگی کی خبر کوسب سے پہلےبریک کیا، اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے نواز شریف نے آئندہ آئی سی سی کے صدر کی تعیناتی سے متعلق پی سی بی کے بھیجے جانے والے نجم سیٹھی کے نام کی منظوری دے دی ۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر کی تعیناتی کا حق پاکستان کے پاس ہے، جس کیلئے کرکٹ بورڈ نے پیٹرن چیف نواز شریف کو ایک ہی نام بھیجا جس کو منظور کر لیا گیا،جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نومبر میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں نجم سیٹھی کا نام صدارت کیلئے پیش کرےگا۔ نجم سیٹھی آئی سی سی صدر بنے والے پہلی پاکستانی کا اعزاز حاصل کرینگے۔ نجم سیٹھی آئندہ سال جون میں اس سال کیلئے بطور صدر آئی سی سی اپنی ذمہ داریاں سنھبالیں  گے۔