Tag: Cricket fans

  • پاک آسٹریلیا میچ میں ’’یوم پاکستان‘‘ کیسے منایا جائیگا؟

    پاک آسٹریلیا میچ میں ’’یوم پاکستان‘‘ کیسے منایا جائیگا؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کا کل کا روز یوم پاکستان کے نام کرتے ہوئے کرکٹ فینز کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز یعنی کل کا دن یوم پاکستان کے نام کرتے ہوئے اس دن کو پاکستان کرکٹ فینز کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    کل قذافی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا آغاز قومی ترانے سے ہوگا۔ کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے احترام میں کھڑی ہونگی۔

    یوم پاکستان کو یادگار بنانے کیلیے پی سی بی کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں 2500 قومی پرچم تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ پرچم چیئرمین پی سی بی رمیز راجا خود کرکٹ شائقین میں تقسیم کرینگے۔

    اس موقع پر کمنٹری روم بھی یوم پاکستان کے رنگ میں رنگا ہوا ہوگا اور ملکی وغیر ملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے لباس زیب تن کرینگے۔

    یاد رہے کہ ٹسیٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم 391 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنائے ہیں۔

    عبداللہ شفیق 45 اور اظہر علی 30 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اوپنر امام الحق 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل پاک آسٹریلیا سیریز کے ابتدائی دونوں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

  • شائقین کو اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے، بریٹ لی

    شائقین کو اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے، بریٹ لی

    سڈنی : آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر بریٹ لی نے کہا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے۔

    یہ بات انہوں نے بھارت کے سابق مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ایک موبائل ایپ کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے بریٹ لی کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جب اس سال ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی تو شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی کیوں کہ ان کی موجودگی سے کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اگر شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی تو پھر اسٹیڈیم میں اسپیکر نظام موجود ہوسکتا ہے جس میں ان کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

    انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آٹھ جولائی سے شروع ہوگی جس میں اسٹیڈیم میں شائقین کے داخلے پر پابندی رہے گی۔

    اس سیریز کے بعد بھارت اور آسٹریلیا کے مابین سال کے آخر میں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی شیڈول ہے جو برسبین گبہ ، ایڈیلیڈ اوول ، میلبورن کرکٹ گراؤنڈ اور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلی جائے گی۔

    اگرچہ اس سیریز کو سال کی سب سے زیادہ اہم دو طرفہ سیریز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے ، لیکن کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ شائقین کو اسٹیڈیم پہنچ کر میچ سے لطف اندوز ہونے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمی تعطل کا شکار ہے ایسی صورتحال میں کرکٹ دوبارہ شروع ہونے پر اسٹیڈیم میں شائقین کی غیر موجودگی میں کھیل کی بات کی جا رہی ہے۔