Tag: cricket news

  • کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں سنگ میل عبور کرلیا

    کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں سنگ میل عبور کرلیا

    ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ 700 ٹی 20 مچیز کھیلنے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں اور ان کا نام ریکارڈ بک میں درج کرلیا گیا ہے۔

    سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف میجر لیگ کرکٹ میچ میں ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے پولارڈ نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

    37 سالہ کھلاڑی نے آل راؤنڈر کارکردگی دکھاتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں اور 16 گیندوں پر 34 رنز بھی بنائے۔

    پولارڈ کی اننگز کے باوجود ایم آئی نیویارک کو شکست ہوئی، سان فرانسسکو کے 246 رنز کے جواب میں ایم آئی کی ٹیم 47 رنز سے ہارک گئی۔

    تاہم پولارڈ نے شاندار ٹی 20 کیریئر میں 13668 رنز اور 328 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    فہرست میں ویسٹ انڈیز کے دیوین براوو 582 میچز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان کے شعیب ملک 557 میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    آندرے رسل نے 556 اور ویسٹ انڈیز کے ہی سنیل نارائن نے 551 میچز کھیلے ہیں۔

    کیرون پولارڈ نے تقریبا ایک دہائی تک آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی اور اب امریکا میں ایم آئی نیویارک فرنچائز میں نکولس پوران کی قیادت میں کھیل رہے ہیں۔

  • انگلینڈ سے شکست، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر برس پڑے

    انگلینڈ سے شکست، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر برس پڑے

    انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر ٹیم پر برس پڑے۔

    ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 371 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔

    بھارت ایک ٹیسٹ میں پانچ سنچریوں کے باوجود ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    بین ڈکٹ نے شاندار 149 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 21 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، زیک کرولی نے 65 رنز بنائے۔

    یہ پڑھیں: انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    ہیروک بروک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان بین اسٹوکس نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، جو روٹ 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے پرادش کرشنا اور شردل ٹھاکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ جہاں تک فیلڈنگ کا تعلق ہے وہ کلاس کی نہیں تھی، یوں کہیں کہ صرف کیچز ہی نہیں آؤٹ فیلڈنگ بھی  بہت معمولی درجے کی تھی۔

    سنیل گواسکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ بیٹنگ  کیلئے پچ بہت اچھی تھی ، بولرز  کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا، امید ہے کھلاڑیوں نے سبق سیکھا ہوگا۔

  • پاکستان اور بنگلادیش کی ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور بنگلادیش کی ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان کے دورہ بنگلادیش کے ٹی 20 شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرے گی جس کی تصدیق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کردی ہے۔

    پاکستان کی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی۔

    پہلا ٹی 20 میچ 20 جولائی، دوسرا 22 اور تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

    تینوں میچز شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں ہوں گے اور میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوں گے۔

    دونوں ٹیموں نے آخری بار مئی میں ٹی 20 سیریز کھیلی تھی جس میں پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کیا تھا۔