Tag: cricket series

  • آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

    آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

    سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، دونوں ٹیموں کے درمیان نومبر میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے ۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف نومبر میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 3، 5 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ21نومبر سے برسبین میں ہوگا،23نومبر سے کھیلا جانے والا ایڈیلیڈ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

    مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ2019: پاکستانی ٹیم کب اورکہاں میچ کھیلے گی

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام آئندہ ماہ انگلینڈ میں شروع ہونے والے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹمیں پاکستان کرکٹ ٹیم 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

  • پاکستان ویسٹ انڈیزکرکٹ سیریزکا امکان نہیں، ویسٹ انڈین میڈیا کا دعویٰ

    پاکستان ویسٹ انڈیزکرکٹ سیریزکا امکان نہیں، ویسٹ انڈین میڈیا کا دعویٰ

    کیرببین : ویسٹ انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں سال پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتی، بورڈ اپنے اہم کھلاڑیوں کو راضی کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے انعقاد پر خدشات کے سائے مزید گہرے ہوگئے، ویسٹ انڈین میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس سال سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ویسٹ انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ کا پاکستان سے دورہ کبھی بھی طے نہیں تھا، صرف قیاس آرائیاں تھیں، اس حوالے سے ویسٹ انڈیز بورڈ اپنے اہم کھلاڑیوں کو راضی کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔

    میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سیریز کے انعقاد کے لئے ویسٹ انڈین بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا نام تبدیل کردیا گیا

    دونوں ملکوں کے پاس دسمبر کے ابتدائی پندرہ دن دستیاب ہیں۔ اگر لاہور میں موسم بہتر ہوا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی مان گئے تو یہ سیریز اگلے ماہ کھیلی جا سکتی ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شدید دھند اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر (بی پی ایل) سے معاہدے کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈین اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن اب اس کے امکانات بہت کم نظر آرہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • رواں برس پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہوگی، مذاکرات ختم

    رواں برس پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہوگی، مذاکرات ختم

    دبئی: پاک بھارت کرکٹ حکام کے مذاکرات ختم ہوگئے، چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ اس سال پاک بھارت سیریز نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاک بھارت کرکٹ حکام کے ملاقات ہوئی جس میں دونوں بورڈز نے اپنے اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔

    پی سی بی کے مطابق عہدے داروں کے درمیان ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی اور پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات ہوئی۔

    ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ اس سال پاک بھارت سیریز نہیں ہوسکتی۔

    دوسری جانب اس فیصلے کے بعد پی سی بی اور بی سی سی آئی اپنے اپنے بورڈز اراکین سے مشاورت کریں گے، بھارتی بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ مذاکرات کی تفصیلات بی سی سی آئی سے شیئر کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان اور بھارت دونوں طرف کے کھلاڑی سیریز کھیلنے کے خواہش مند ہیں اور اس بات کا کئی بار اظہار کرچکے ہیں۔

    چند روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ دلچسپ ہوتاہے، دونوں ممالک کے تعلقات چاہیے جیسے بھی ہوں اس کا تعلق میچ سے نہیں، کرکٹ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

    یہ پڑھیں: تعلقات جیسے بھی ہوں پاک بھارت ‌کرکٹ میچ ہونا چاہیے، کوہلی

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات ایک بار پھرروشن

    پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات ایک بار پھرروشن

    دبئی : پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ ماہ سیریز کے امکانات ایک بار پھرروشن ہوگئے۔ سیریز سری لنکا میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر یار خان کی آئی سی سی حکام سے ملاقات ہوئی تھی لیکن اس میں کوئی حوصلہ افزا بات نہیں بن سکی تھی۔

    آئی سی سی ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی پاک بھارت میٹنگ بے نیتجہ ثابت ہوئی، دونوں بورڈز کے سربراہان اپنے موقف پر ڈٹے رہے، لیکن اب نئی باتیں منظر عام پر آرہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ کے سربراہان نے میٹنگ کے دوران تیسرا آپشن یعنی سری لنکا پر کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں سیریزکاحتمی فیصلہ پاکستان اور بھارت کی حکومتیں کرینگی۔ بنگلہ دیش کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ متبادل وینیو کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔

    اس آپشن پر بھارتی کرکٹ بورڈ ستائیس نومبر کو اپنے ہونے والے اجلاس میں غور کریگا۔ سیریز سری لنکا میں کھیلنے کے آپشن پر دونوں بورڈز نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

    سیریز پانچ ون ڈے یا تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوسکتی ہے۔ پاک بھارت سیریز کا اونٹ اب کس کروٹ بیٹھے گا۔ حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوجائے گا۔

     

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    پاک بھارت کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    نئی دہلی : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ دسمبرمیں شیڈولڈ پاک بھارت سیریز منسوخ کر دی گئی ہے.۔ جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کی ہونے والی ملاقات میں بھی پاک بھارت سیریز پر پیش رفت نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امیدیں دم توڑنا شروع ہوگئیں،شائقین کرکٹ کے چہرے افسردہ ہونے لگے۔

    چیئرمین پی سی بی تن و تنہا پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرنے کیلئے ثابت قدم ہیں،انہوں نے بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سے نئی دہلی میں ملاقات ضرور کی، لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    شہریار خان پرانے تعلقات کا حوالہ دیکر بھارتی بورڈ حکام کو قائل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہوگی

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہوگی

    دبئی : پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے انگلینڈ کی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔ شاہینوں نے چھوٹی ٹیم سے کھیل لیا۔ اب بڑی ٹیم سے بڑا مقابلہ ہوگا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 13 اکتوبر سے ہوگا، یو اے ای میں رواں ماہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔

    پاک انگلینڈ سیریز تین ٹیسٹ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے۔ انگلش ٹیم نے سیریز کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات میں ڈیرے ڈال لئےہیں۔

    دبئی کے اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم پریکٹس میں اپنے ہتھیار تیز کررہی ہے۔ دونوں ٹیموں میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔

    انگلش کپتان ایلسٹر کک نے پاکستان کے خلاف سیریز کو چیلنج قرار دیا ہے۔ قومی ٹیم دورہ زمبابوے مکمل کرنے کے بعد یو اے ای میں انٹری دے گی اور پھرکڑا مقابلہ ہوگا۔

    تیرہ اکتوبر کو پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیمیں پریکٹس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

  • پاک زمبابوے سیریز، نجی بیکری میں ٹکٹوں کی فروخت جاری

    پاک زمبابوے سیریز، نجی بیکری میں ٹکٹوں کی فروخت جاری

    لاہور : کرکٹ کے شائقین کو اب دور جانے کی ضرورت نہیں رہی، بیکری پر دودھ ، ڈبل روٹی اور انڈوں کے ساتھ
    پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے ٹکٹ بھی دستیاب ہونگے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز کی ٹکیٹیں لاہور کی نجی بیکری میں فروخت ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔ پاکستان میں  کرکٹ کے سونے میدان آباد ہونے والے ہیں۔

    زمبابوے سے سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لئے شائقین تیار ہوجائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا ہے، لیکن یہ ٹکٹ آن لائن کے علاوہ لاہور کی ایک بیکری پر بھی دستیاب ہونگے۔

    ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹ دو سو پچاس روپے سے لے کر پندر سو تک ملیں گے۔جنرل انکلوژر کا ٹکٹ دو سو پچاس روپے ۔ دوسرے اسٹینڈرز کا پانچ سو روپے جبکہ عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ پندرہ سوروپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    ون ڈے سیریز دیکھنے کے خواہش مند افراد کو سب سے سستا ٹکٹ ڈیڑھ سو روپے میں مل جائے گا، جبکہ دیگر انکلوژرز کی قیمت تین سو روپےسے لے ہزار روپے تک رکھی گئی ہیں۔

    ٹکٹ فروخت کرنے کے حقوق نجی بیکری کے پاس ہیں۔ شائقین کرکٹ آن لائن بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

  • آسٹریلیا نے کرکٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    آسٹریلیا نے کرکٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز آئندہ ماہ یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے تینوں فارمیٹس کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پانچ اکتوبر کو والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے جارج بیلے کی جگہ ایرون فنچ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    فنچ کینگروز ٹیم کی قیادت کرنے والے ساتویں کھلاڑی ہیں۔ مائیکل کلارک ٹیسٹ اور ون ڈے کے کپتان ہوں گے۔ اسپنر اسٹیو اوکیو اور مچل مارش بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    بیٹسمین فلپ ہیوز اور گلین میکسویل کو بیک اپ کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے سات اکتوبر کو شارجہ اور ٹیسٹ سیریز کا آغاز بائیس اکتوبر سے ہوگا۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز آئندہ سال ہوگی،آئی سی سی

    پاک بھارت کرکٹ سیریز آئندہ سال ہوگی،آئی سی سی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ سال دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کی تصدیق کردی۔اے آر وائی نیوز نے رواں سال اپریل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کی خبر سب سے پہلے بریک کی تھی جس کی تصدیق تین ماہ بعد آئی سی سی نے بھی کردی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دسمبر دوہزار پندرہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی سیریز ہوگی۔

    سیریز کی میزبانی پاکستان یو اے ای میں کرسکتا ہے جو دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوہزار پندرہ سے دوہزار تئیس تک کے فیوچر ٹور پروگرام میں چھ سیریز شیڈول ہیں۔ ان آٹھ سالوں میں پاکستان اور بھار ت بارہ ٹیسٹ، تیس ون ڈے اور گیارہ ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گے۔ بھارت دو سیریز کی میزبانی کرے گا۔

    آئی سی سی کے چئیرمین سری نیواسن کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرنے کی تجویز رکھی گئی تھی اور معاہدے کے تحت دونوں ٹیمیں جلد ایکشن میں دکھائی دیں گی۔