Tag: Cricket Stadium

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

    کارڈف: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہونے جارہا ہے، دونوں ٹیمیں صوفیا گراؤنڈ کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    میچ سے قبل پاکستانی اور انگلش اسکواڈ کےکرونا ٹیسٹ منفی آئے،دو روز قبل کرونا کے باعث انگلینڈ کا پورا اسکواڈ تبدیل ہوا تھا، انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں ثاقب محمود، گریک اورٹن، ڈیوڈ پین، جون سمپسن، زیک کرالی، لوئس گریگوری، ڈین لارنس، جیمزونس، میٹ پارکنسن، ڈیوڈملان،فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیک بال، ڈینی برگس، بریڈن چیس،ٹام ہیلم اور ول جیکس شامل ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے نئے اسکواڈ میں نو کھلاڑی ایسے ہیں جو ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے، پاکستان اور انگلینڈ کے دوران شروع ہونے والی سیریز میں پہلا موقع ہوگا جب اتنی زیادہ تعداد میں کھلاڑیوں کو ون ڈے کیپ دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏’یونس خان کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا ‘‏

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو تیسری پوزیشن بچانےکاچیلنج درپیش ہے،پاکستان سے سیریز ہارے تو بھارت تیسرےنمبر پرآجائےگا پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار رہےگی ، قومی ٹیم نے 1974سےانگلینڈ میں سیریز نہیں جیتی ہے۔

    پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل کے ڈیبیو کا امکان ہے جبکہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کو سہارا دینے کے لئے صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہیں۔

  • کالام میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار

    کالام میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے سوات کی تحصیل کالام میں عالمی طرزکا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا، کالام کرکٹ اسٹیڈیم کا منصوبہ 358 ملین روپے سے مکمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبےمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کےفروغ کے لئے اہم قدم کرتے ہوئے سوات کی تحصیل کالام میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

    وزیراعلیٰ نے اسٹیڈیم کے مجوزہ ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے ، 120 کنال رقبے پر محیط کالام کرکٹ اسٹیڈیم کا منصوبہ 358 ملین روپے سے مکمل ہوگا۔

    دستاویز محکمہ سیاحت میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کی تعمیر 2 سال میں مکمل کی جائے گی اور اسٹیڈیم میں بیک وقت 6 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ملک امین اسلم نے اپنے انتخابی حلقے ضلع اٹک میں 10 نئے کرکٹ گراؤنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا اور تحصیل حضرو کے علاقے چیچیاں میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا تھا کرکٹ گراؤنڈز کلین گرین پاکستان ویژن کے تحت بنائے جائیں گے، پی ٹی آئی حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

    واضح رہے کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے خیبر پختون خوا حکومت نے بھی ایک سال قبل بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 40 کروڑ کے منصوبوں کی منظوری دی تھی، منصوبے  کے تحت چترال میں 15 پولوگراؤنڈز پر 12 کروڑ سے زائد خرچ کیے جائیں گے، مردان میں اسپورٹس سٹی کی فزیبلٹی اسٹڈی پر 2 کروڑ کی منظوری دی گئی تھی۔

  • خواجہ آصف کی آمد، اسٹیڈیم میں‌ گو نواز گو کے نعرے

    خواجہ آصف کی آمد، اسٹیڈیم میں‌ گو نواز گو کے نعرے

    سیالکوٹ : وفاقی وزیر خواجہ آصف کی موجودگی میں بھی کرکٹ گراؤنڈ میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے، وزیر دفاع سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم سے میچ ختم ہو نے سے پہلے ہی چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اوروفاقی وزیر کی موجودگی میں وزیراعظم مخالف نعرے لگ گئے، سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم میں نائٹ کرکٹ میچ کے دوران تماشائیوں نے خواجہ آصف کو دیکھا توآسمان سر پراٹھا لیا۔

    حاضرین نے انہیں دیکھ کر گو نواز گو کے نعرے لگائے، ویڈیو بنانے والے سیالکوٹی تماشائی نے لائیو کمنٹری بھی کی اور کمنٹری کے دوران حکومت پر مزاحیہ انداز میں تنقید بھی کی۔

    صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے خواجہ آصف میچ ختم ہونے سے پہلے ہی اسٹیڈیم سے اٹھ کر چلے گئے۔


    مزید پڑھیں : اسلام آباد : لیگی وزراء کی موجودگی، فٹبالاسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعرے


    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی موجودگی میں اسلام آباد کا فٹبال گراؤنڈ بھی گو نوازگو کے نعروں سےگونجا تھا۔

    علاوہ ازیں لاہور میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو دیکھ کر گو نواز گو کےنعرے لگانے والے ایک ایتھلیٹس کو پولیس نے اپنا مہمان بنا کر ڈرائنگ روم کی سیر بھی کروائی تھی۔