Tag: cricket Team

  • وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد

    وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز کے خلاف T 20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم، کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور ٹیم منیجمنٹ کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے، مجھے امید ہے کہ ٹیم مزید محنت اور یکسو ہو کر آنے والے میچز کے لئے تیاری کرے گی اور کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-vs-west-indies-t20-win-series/

    واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں 190 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف، صائم ایوب، سفیان مقیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قومی ٹیم نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے۔

    صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  • ورلڈ کپ فائنل: پہلا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے پیغام

    ورلڈ کپ فائنل: پہلا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے پیغام

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج پاکستانی ٹیم کے لیے میرا وہی پیغام ہے جو 1992 میں اپنی ٹیم کو دیا تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ آج کے دن کا لطف اٹھائیں کیونکہ ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مشکل سے ملتا ہے، آپ جیت جائیں گے اگر خطرہ مول لینے کو تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین کی غلطیوں کو کیش کر سکتے ہیں، قومی ٹیم کے کھلاڑی جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں۔ پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

  • انگلینڈ کے لیگ اسپنر بھارت کے خلاف اپنی پھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم

    انگلینڈ کے لیگ اسپنر بھارت کے خلاف اپنی پھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم

    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر جیک لیچ کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اپنی پھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں، وہ کافی عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے لیگ اسپنر جیک لیچ کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں اور صرف اپنی کارکردگی پر ہی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

    لیچ گزشتہ مہینے سری لنکا کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شامل تھے جو تقریباً گزشتہ ایک سال کے وقفے کے بعد ان کا پہلا بین الاقوامی میچ تھا۔ لیچ نے سری لنکا کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، لیکن وہ ابھی بھی اپنی کارکردگی میں اصلاح کے لیے پرعزم ہیں۔

    لیچ نے کہا کہ میں سری لنکا کے دورے سے پہلے کئی وقت تک میدان سے باہر رہا تھا لیکن اس دوران میں نے خود کو بہتر کرنے پر کام کیا اور جیسا گیند باز بننا چاہتا ہوں ویسا بننے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے دورے کی شروعات اچھی تھی اور میرے خیال سے میں صحیح سمت میں جا رہا ہوں۔

    لیچ نے مزید کہا کہ اسپن بولر ہونے کی وجہ سے دوسری اننگز میں وکٹ لینے سے ہمیشہ حوصلہ بلند ہوتا ہے۔ میں ایسا کھلاڑی ہوں جو کبھی مطمئن نہیں ہوتا اور مجھے اپنے کھیل میں مزید اصلاح کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے ہندوستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس نے حال ہی میں آسٹریلیا کو اس کے گھر میں شکست دی ہے، ہمارے لیے خود کو ثابت کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ دورہ پاکستان کے لیے رضامند

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ دورہ پاکستان کے لیے رضامند

    ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ رسل ڈومنگو نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی رضا مندی ظاہر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ہیڈکوچ رسل ڈومنگو کا کہنا ہے کہ مجھے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، پاکستان جانے کی اجازت دی گئی تو ٹیم کے ہمراہ جاؤں گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مینجمنٹ کے کچھ لوگ نہیں جانا چاہتے مگر فیصلہ بورڈ کا ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو جنوری میں 3ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ کا شیڈول بھجوایا تھا، تاہم بنگلادیشن کرکٹ بورڈ حیلے بہانے سے کام لے رہا ہے، ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ٹیسٹ ٹیم بھی نہیں بھیجنا چاہتا۔

    حال ہی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنے سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم اب تک بنگلادیش یہ فیصلہ نہیں کرسکا کہ کونسے فورمٹ کی ٹیم پاکستان آئے گی۔

    بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی کو خط لکھا تھا، بنگلادیش بورڈ نے تاحال پی سی بی کو خط کا جواب نہیں دیا۔ پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کا مکمل دورہ نہ کرنا منظورشدہ سیکیورٹی پلان کی نفی ہوگی۔

    خط کے مطابق بنگلادیش کی 2ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو تیسری مکمل دورہ کیوں نہیں کرسکتی؟ البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مکمل دورہ پاکستان کے لیے پر امید ہے۔

  • دوسراٹی 20: پاکستان ویمن ٹیم کے ہاتھوں بنگلادیش کو شکست

    دوسراٹی 20: پاکستان ویمن ٹیم کے ہاتھوں بنگلادیش کو شکست

    لاہور: پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرےٹی 20میں بھی بنگلادیش کو 15 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم نے 3میچوں کی سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، پاکستان نے بنگلادیش ویمن ٹیم کو 15 رنز سے ہرادیا۔

    قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 167 رنز بنائے، جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 167 رنز کے جواب میں 7وکٹوں پر 152 رنز بناسکی۔

    سعدیہ اقبال نے 3، انعم امین، ثنامیر اور ڈیانابیک نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی، بنگلادیش کی سنجیدہ اسلام نے 45 اور فرغانہ حق نے 30 رنز بنائے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی 20میں 168 رنز کا ہدف دیا، قومی ویمن ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر167 رنز بنائے۔

    کپتان بسمہ معروف 70 اور جویریہ ودود52رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش ویمن ٹیم اچھا کھیل نہ پیش کرسکی۔ خیال رہے کہ 30 اکتوبر کو تیسراٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔

    شیڈول کے تحت 2نومبر کو پہلا ایک روزہ جبکہ 4نومبر کو دوسرا ایک روزہ میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں ہوم ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو چودہ رنز سے شکست دی تھی، کپتان بسمعہ معروف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں تھیں۔ 

    لاہور: ٹی20 سیریز کا پہلا میچ، پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش ٹیم کو ہرادیا

    واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل پریکٹس بھی کی تھی، قومی ٹیم نے فٹنس کے ساتھ ساتھ نیٹ پریکٹس میں صلاحیتوں کو نکھارا جبکہ کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے دوران اللہ ہو کے نعرے بھی لگائے تھے۔

  • سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ

    سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ

    لاہور: سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہوگئی جو شام 6 بجے کراچی پہنچے گی۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران سری لنکن ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہوگئی، سری لنکن ٹیم نے روانگی سے قبل سری لنکا کرکٹ ہیڈ کوارٹر میں خصوصی دعا کی۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم شام 6 بجے کراچی پہنچے گی۔

    روانگی سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے، سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوں۔ امید ہے پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

    سری لنکن کرکٹ ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان میں موجود ہوگی، سری لنکن ٹیم کے دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    ون ڈے سیریز کراچی میں شیڈول ہے، تینوں ون ڈے میچز 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر تک مؤخر کردی گئی ہے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں محدود اوورز کی میچز کی سیریز سے فائدہ ہوگا، ٹیسٹ میچز سے پہلے سری لنکن بورڈ کو یہاں کے حالات کا علم ہوجائے گا۔

    احسان مانی نے کہا تھا کہ وہ مثبت رویئے پر سری لنکن کرکٹ کے صدر شامی سلوا، بورڈ اور کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں۔

  • دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے، عثمان بزدار

    دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے ، افغانستان کے خلاف کامیابی کے لیے نئے عزم کے ساتھ اترنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کےلیےنیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہا دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے، افغان ٹیم کو کمزور حریف نہیں سمجھنا چاہیے، افغانستان کے خلاف کامیابی کےلیےنئے عزم کے ساتھ اترنا ہو گا۔

    خیال رہے قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں ایک اور اہم میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی، ٹاپ فور کا مضبوط امیدوار بننے کےلئے پاکستان ٹیم کو میچ جیتنا لازمی ہے، منیجمنٹ لیڈز کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے عماد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین یا حسن علی کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔

    قومی ٹیم افغانستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آجائے گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اورافغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا، وزیرخارجہ

    یاد رہے پاکستان اور افغانستان کے ورلڈکپ میچ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم اچھی ہے ، انہوں نے پاکستان سے کرکٹ کھیلنا سیکھا، افغانستان کے مختلف کھلاڑی پاکستان کے تربیتی کیمپ میں رہے، پاکستان نے افغان کرکٹرزکو کھیل سے آشنا کیا۔

    ان کا کہنا تھا میرے خیال میں میچ اسی ماحول میں ہوگا جس میں ہم نے افغان حکام سے بات کی، میری تو دعا ہے کہ پاکستان جیتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں نہ ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دی۔

  • ورلڈکپ : پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کب لگے گا

    ورلڈکپ : پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کب لگے گا

    لاہور: ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اپریل کے تیسرے ہفتے لگائے جانے کا امکان ہے ۔ کیمپ سے پہلے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ٹریننگ کیمپ منعقد ہونے کا قومی امکان ہے ، کیونکہ 23 اپریل کو ٹیم نے لند ن روانہ ہوجا نا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ابتدائی فہرست میں فخرزمان، امام الحق، شان مسعود،بابر اعظم،حارث سہیل،شعیب ملک، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف،حسن علی،شاہین آفریدی، محمد عامر، محمد عباس، محمد حسنین،محمد رضوان،جنید خان، یاسر شاہ، عثمان شنواری کے نام شامل ہیں۔محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط کر دی گئی ۔

    ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے ساتھ5 ریزروکھلاڑیوں کا بھی اعلان کیاجائے گا۔آئی سی سی رولز کے مطابق کسی انجری کی صورت میں ٹیمیں 21 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہیں، اس کے بعد کسی کھلاڑی کے متبادل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی۔

    ایک ہفتے کے ٹریننگ کے بعد قومی ٹیم 23 اپریل کولندن کی اڑان بھرےگی جہاں انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے پرمشتمل سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی آمد کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان میں موجود ہے، لوگ آئیں اور ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں، انشاء اللہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی کو واپس پاکستان ہی لایا جائے گا۔

    سرفراز احمد نے یہ بھی کہا تھا کہ پاک بھارت میچ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا، کوشش کریں گے زیادہ کھلاڑی لے کر جائیں، ورلڈ کپ کے میچز سے پہلے پریکٹس میچز ہیں خامیاں دور کریں گے۔

  • دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے کیمپ کے لیے قومی کھلاڑیوں کے نام فائنل

    دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے کیمپ کے لیے قومی کھلاڑیوں کے نام فائنل

    لاہور: دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے کیمپ کے لیے قومی کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ اور انگلینڈ سے میچز مئی اور جون میں کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے کیمپ کے لیے قومی کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8 اپریل سے لگے گا۔

    فائنل کیے جانے والے کھلاڑیوں میں حارث سہیل، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد عامر، حسن علی، فہیم اشرف، اظہر علی، سمیع اسلم، امام الحق، شان مسعود، اسد شفیق، سعد علی، عثمان صلاح الدین، محمد رضوان، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد اصغر، محمد عباس، میر حمزہ، راحت علی، شاہین آفریدی، فواد عالم، وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد حفیظ کے نام شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم آئرلینڈ سے ٹیسٹ میچ کھیلے گی جو 11 مئی کو ہوگا جبکہ انگلینڈ کے خلاف 2 میچ 24 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کینگروز کی طرف سے شاہینوں کے لیے پکنک کا تحفہ

    کینگروز کی طرف سے شاہینوں کے لیے پکنک کا تحفہ

    کینز: آسٹریلیا کے دورے پر گئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بڑے مقابلے سے قبل تروتازہ رہنے کے لیے  پریکٹس کے بجائے سیر و تفریح کی، میزبان ٹیم کی جانب سے مہمان کھلاڑیوں کے لیے خصوصی پکنک کا اہتمام کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ آسٹریلیا  میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج پریکٹس کرنے کے بجائے خوب سیر وتفریح کی، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عالمی چیمیئن سے مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تروتازہ کیا اور خوب تفریح کی۔

    1

    آسٹریلیا کے شہر کینز میں موجود ٹیم کا آج پریکٹس سیشن شیڈول نہیں تھا تو آسٹریلوی بورڈ نے میزبانی کا ا حق اداکردیا۔ کھلاڑیوں کو کروس کے زریعے تاریخ مقام بیریر ریف کا دورہ کرایا۔

    2

    گریٹ بیریر ریف کاشمار دنیا کے عجوبے میں ہوتا ہے۔۔ یہاں کی خوبصورتی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ کھلاڑی بھی تاریخی مقام سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ تصاویر بنوائیں اور یاد گار لمحے کو پرجوش بنایا۔

    4

    خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیوں کے مابین سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ 15 دسمبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں ہوگا تاہم سیریز کا آخری میچ سڈنی میں 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔