Tag: cricket Team

  • پُش اپس پر پابندی، عوام کی حکمرانوں پر تنقید

    پُش اپس پر پابندی، عوام کی حکمرانوں پر تنقید

    کراچی: قومی اسمبلی میں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر تشویش اور پابندی کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام کی جانب سے حکومت اور اراکین اسمبلی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے پُش اپس لگانے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر پابندی کے احکامات دئیے۔

    قائمہ کمیٹی کے اس مطالبے پر کرکٹ شائقین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کے خلاف اور کھلاڑیوں کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    نوید احمد ملک کا کہنا ہے کہ ’’جو لوگ پش اپس کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں وہ بے شرم ہیں، ایسے لوگوں کو جمہوریت کا معلوم ہی نہیں ہے‘‘۔

    ایک اور شخص نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج پش اپس روک کر نوافل کی ادائیگی کا مشورہ دیا جارہاہے کل نوافل اور سجدے کرنے پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی‘‘۔


    رافع مرزا کا کہنا ہے کہ ’’حکومت نے کھلاڑیوں کے پش اپس پر پابندی لگا کر کامیاب آپریشن کیا ہے کیونکہ یہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ تھے‘‘۔

    فاروق صدیقی کا کہنا ہے کہ ’’دوسروں کو اندھیروں میں دھکیلنے والے نام نہاد جمہوری لوگ اپنی اس حرکت پر شرمند تک نہیں، کیا یہی جمہوریت ہے؟‘‘۔

    شاداب خان نام کی آئی ڈی استعمال کرنے والے نے حکومت کے پش اپس پر پابندی کے خلاف ایک تصویر ٹوئیٹ کی جس میں امریکی صدر بارک اوباما کو پش اپس لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    عمر حیدر کہتے ہیں کہ ’’پش اپس سے اتنا خوف کیوں ہے یہ توپ کے گولے نہیں ہیں‘‘۔

    طیبہ خانم نے پابندی پر ایک شعر ٹوئٹ کیا جس میں لکھا ہے ’’بڑا شیر بنا پھرتا ہے، جو پُش اپس سے ڈرتا ہے‘‘۔

    عبدالقادر نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ’’انگلش کمنٹیٹر پُش اپس لگا کر جمہوریت کے خلاف سازش کررہا ہے‘‘۔


    ایک اور صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’سُناہے کہ نوجوانوں میں دو نومبر والے دھرنے میں پش اپس کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا‘‘۔


    احسان محمود نے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا کہ ’’جمہوریت کے خلاف ایک اور سازش ناکام کرکٹ بورڈ نے پارلیمنٹ کے حکم پر کھلاڑیوں کے پُش اپس پر پابندی لگا دی‘‘۔


    جویریہ صدیقی نے قائمہ کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ ’’61 جنازے اٹھ گئے جمہوریت کو خطرات لاحق نہیں‌ہوئے مگر دو چار پُش اپس جمہوریت ہلا گئے ‘‘.


    واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی جیت کے بعد مصباح الحق کے پش اپس ٹرینڈ بن گئے ہیں۔ان کے پش اپس اتنے ہٹ ہوئے کہ لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر پوری ٹیم نے تاریخی پش آپس لگائے۔

    پڑھیں: قومی اسمبلی نے کرکٹ کھلاڑیوں کے پش اپس پرپابندی لگادی

    دوسری جانب اس کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر صوبائی وزیر کھیل سندھ نے سردار محمد بخش مہر نے پنجاب حکومت کے وزراء کو فٹنس چیلنج دیتے ہوئے 50 پش اپس لگائے تھے بعد ازاں مسلم لیگ کے رہنماؤں طلال چوہدری اور عابد شیر علی نے چلینج قبول کر کے وزیر اعلیٰ سندھ کو 500 پش اپس لگانے کا کہا تھا۔
  • لاہور میں ٹی20 میچ،پاک آرمی نے آسٹریلین آرمی کو ہرا دیا

    لاہور میں ٹی20 میچ،پاک آرمی نے آسٹریلین آرمی کو ہرا دیا

    لاہور: پاک آرمی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی،کور کمانڈر لاہور کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں کے بعد پاکستان اب پرامن ملک ہے, میچ کے وقفے میں آسٹریلین کھلاڑیوں نے بھنگڑا بھی ڈالا۔


    نمائندہ لاہور شہزاد ملک کے مطابق لاہور گیریژن گراﺅنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 130رنز اسکور کیے۔
    جواب میں لاہور آرمی ٹیم نے مقررہ ہدف 18ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

    اختتامی تقریب کے موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے امن کے لیے بہت قربانیاں دیں،اب پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد ممکن ہے۔

    میچ میں پہلی اننگز کے وقفے کے دوران نادر سائیں گروپ اور پنجاب رجمنٹ نے روایتی ڈھول بجا کر پنجاب کی ثقافت اجاگر کی جس پر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ مل کر خوب بھنگڑا ڈالا۔

  • عمران خان نے کیری پیکر کے ہاتھوں پوری ٹیم بیچ دی تھی، پرویز رشید

    عمران خان نے کیری پیکر کے ہاتھوں پوری ٹیم بیچ دی تھی، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے تو کیری پیکر کے ہاتھوں پوری ٹیم بیچ دی تھی۔ ایسا شخص جو پیسوں کیلئے ٹیم بیچ دے وہ کل کو کچھ اور بھی بیچ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے ایک بار پھر کپتان کو نشانے پر لے لیا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان پر تنقید کے خوب نشتر چلائے۔

    پرویز رشید نے کہا کہ پیسوں کیلئے کرکٹ ٹیم کا سودا کرنے والا دوسروں پر انگلیاں اٹھاتا اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے عمران خان سے جواب طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیری پیکر کو بیچی تھی یانہیں؟

    ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا ایک بار دیکھ لیا ہے ،دوسری بار بھی دیکھ لیں گے ،اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا ،نواز شریف مخالفین کی تمام سازشوں سے آگاہ ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گیدڑ بھبھکی 2013میں بھی سنی ہیں۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ٹی او آرز کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، جن ٹی او آرز سے انتقام کی بو آئے وہ ملکی مفاد میں نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سرجری کے بعدتیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، نواز شریف سے دو بار ملاقات ہوئی ،دو نو ں مرتبہ وہ چاق و چوبند نظر آئے ،وہ ملکی معاملات سے بھی آگاہ ہیں۔

    وزیراطلاعات کے ان باونسرز سے لگتا ہے کہ حکمراں جماعت بیک فٹ پر جانے کے لئے بالکل تیار نہیں ہے۔

     

  • پاکستان کو ایشیا کی کامیاب ترین کرکٹ ٹیم کااعزازمل گیا

    پاکستان کو ایشیا کی کامیاب ترین کرکٹ ٹیم کااعزازمل گیا

    پاکستان کوایشیا کی بہترین کرکٹ ٹیم کااعزازمل گیا، عالمی سطح پر ون ڈے کی دوسری کامیاب ترین ٹیم بن گئی۔

    دمبولا میں لنکن ٹائیگرز کا ڈبہ گول کرنے کے بعد گرین شرٹس ون ڈے کی دوسری کامیاب ٹیم بن گئی، شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ان سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

    سری لنکا کیخلاف پہلے میچ میں فتح کے بعد پاکستان چار سو سینتالیس فتوحات کے ساتھ ایشیا کی سب سےکامیاب اور آسٹریلیا کے بعد دنیا کی دوسری کامیاب ترین ٹیم بن گئی۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بھارتی سورما شاہینوں سے پیچھے ہیں،پاکستان ایک سو چوبیس فتوحات کیساتھ پہلے، بھارت دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان ایشیا کی ہی نہیں دنیا کی سب سے کامیاب ٹیم ہے،گرین شرٹس کی مختصر فارمیٹ میں باون میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پر حکمرانی قائم ہے۔

  • پاک، زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا

    پاک، زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا،دونوں ٹیموں نے اس معرکے کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردی۔

    چھ سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، زمبابوے نے قدم بڑھایا اور قذافی اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کردی،مہمان ٹیم کو سخت سیکورٹی میں اسٹیڈیم لایاگیا، جہاں زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھرپور پریکٹس کی، کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کیلئے بولنگ اور فیلڈنگ میں خصوصی توجہ دی گئی۔

    پاکستانی شاہینوں نے بھی ہوم گراؤنڈ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کیلئے بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سرفراز احمد کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے فزیکل ٹرینگ کے ساتھ تینوں شعبوں پر ورک کیا۔

     یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پرزمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا،اس سے قبل دو سیریز زمبابوے میں کھیلی جاچکی ہیں جسمیں پاکستان فاتح رہا۔

  • زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی ٹی20 ٹیم کا اعلان آج متوقع

    زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی ٹی20 ٹیم کا اعلان آج متوقع

    لاہور:زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے، ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    زمبابوے سے سیریز، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کا آج آخری راؤنڈ ہے ابتدائی فہرست تیارکرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کیلئےقومی اسکواڈ کااعلان آج کیا جائے گا۔

     تین ون ڈے میچز کی سیریزکیلئے ٹیم کا چند روز بعد ہوگا،ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس اور اظہر علی سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی آج رات لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

     ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے آفریدی سے فون پر بات چیت کر لی گئی تھی، بنگلادیش کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد نوجوان کرکٹرز سمیع اسلم، سعد نسیم اور فواد عالم کو ڈارپ کیے جانے کا امکان ہے۔

     ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمحمد سمیع، شعیب ملک اور عمراکمل کی واپسی متوقع ہے۔

    انجری مسائل کا شکار صہیب مقصود اور محمد عرفان زمبابوے کیخلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے، پاکستان میں چھ سال بعد پہلا انٹرنیشنل میچ بائیس مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

  • قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

    لاہور: عالمی کپ سے قومی کرکٹ ٹیم کے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بار پھر تبدیلی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

    مینجمنٹ کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا کہ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت کسے سونپی جائے۔ چیف سلیکٹر معین خان کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے اڑان بھرنے سے واپسی تک خبروں کی زینت بنی رہی۔ کبھی کھلاڑیوں کے ڈسپلن کی خلاف ورزی، کبھی چیف سلیکٹر معین خان کے کیسینو جانے کا واقعہ،تو کبھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس۔ ہار کر واپس آنا اور پھر چھپتے چھپاتے ائرپورٹ سے نکلنا بھی کھلاڑیوں کےلئے نیا نہیں۔

    ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں تبدیلیوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا یہ معاملہ سرفہرست ہے۔

    مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو سینئیر کھلاڑی ہیں وہ یا تو پرفارم نہیں کرپا رہے یا پھر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

    جونئیرز کو کپتانی سوپننے کی روایت تو ہے ہی نہیں تو پھر قیادت کس کو ملے گی؟؟اطلاع ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے لئے معین خان کی جگہ نئے چیف سلیکٹر لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

  • پاکستانی ٹیم کے لئے ون ڈے میں سال 2014 مایوس کن رہا

    پاکستانی ٹیم کے لئے ون ڈے میں سال 2014 مایوس کن رہا

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال ون ڈے میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی، گرین شرٹس اس سال ایک بھی ون ڈے سیریز اپنے نام نہیں کرسکے۔

     پاکستان کرکٹ ٹیم کےلئے یہ سال ون ڈے کے لحاظ سے مایوس کن رہا، ہارنے کی روایت نہ ٹوٹ سکی، تمام تجربے ناکام ہوگئے، قومی ٹیم نے اس سال مجموعی طور پر تین سیریز کھیلیں اور ناکامی جیسے جونک کی طرح ٹیم کے ساتھ چمٹ گئی۔

    ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد ٹیم ایسی گری کے سنبھل ہی نہ سکی، مارچ میں پاکستان نےتین میچز کی سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کیا،مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور دو ایک سے سیریز ہارگئی۔

     اکتوبر میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کی میزبانی کی اور تین صفر سے ناکام ہوئے، سال کا اختتام بھی گرین شرٹس جیت پر نہ کرسکے، یواے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی شاہین اونچی اڑان نہ بھرسکے، پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کیویز نے تین دو سے جیت لی، مجموعی طور پر پاکستان نے اس سال سولہ ایک روزہ میچز کھیلے جس میں سے چھ جیتے اور دس میں شکست ہوئی۔

  • ایشین گیمز کی فاتح ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    ایشین گیمز کی فاتح ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    لاہور:پاکستانی ویمن کر کٹ ٹیم ایشین گیمزمیں گولڈ میڈل جیتنے کےبعد وطن واپس پہنچ گئی۔

     اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ایشین گیمز میں گولڈمیڈل جیتنے والی پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ دوسری بار گولڈ میڈل جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں،اپ سیٹ کے خطرے کے باعث میچز آسان نہ تھے مگر مشترکہ کوششوں اور محنت سے کامیابی ممکن ہوئی ۔

    کپتان ثناء میر نے حکام سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے 2010 میں کرکٹ گراونڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جو تاحال پورا نہیں کیا گیا انکا کہنا تھا کہ ٹیم نے کسی بھی میچ کو آسان نہیں لیا محنت سے فتح حاصل کی،اس موقع پر کوچ محتشم رشید کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی مضبوطی سےنئے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا، انکا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ جتنا زیادہ مضبو ط ہوگا اتنا ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔