Tag: cricket tournament

  • سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ : کراچی نے سکھر اور نوابشاہ کو شکست دے دی

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ : کراچی نے سکھر اور نوابشاہ کو شکست دے دی

    کراچی : کراچی کنگز کے تحت جاری سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی کے شہزادے نے دو میچز میں سکھر اور نوابشاہ کو ہرا دیا، عماد عالم نے ایک سو گیارہ رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابقنیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ کراچی کنگز سندھ کےشہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کےتیسرے میچ میں کراچی نے نوابشاہ کو ایک سوایک رنز سے شکست دی۔

    کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو پندرہ رنزبنائے، عماد عالم نے ایک سو گیارہ رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، کراچی کے شہزادے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے215رنز بنائے کراچی کے عماد عالم نے62 گیندوں پر111رنز بنائے، دھواں دھار بیٹنگ پر عماد عالم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    اس کے علاوہ سندھ کے شہزادے کے چوتھے میچ میں کراچی کے شہزادے نے سکھر کو چھ وکٹ سے شکست دی، کراچی کے شہزادے کی نپلی تلی بولنگ کے باعث حیدرآباد کی ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ایک سو سات رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹورنامنٹ: میرپور خاص اور کراچی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    کراچی کے شہزادے نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کراچی کی سندھ کے شہزادے میں مسلسل تیسری کامیابی ہے۔

  • کراچی کنگز: پندرہ لڑکے ٹریننگ کیلئے برطانیہ بھیجیں گے، سلمان اقبال

    کراچی کنگز: پندرہ لڑکے ٹریننگ کیلئے برطانیہ بھیجیں گے، سلمان اقبال

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ اے آر وائی نے جتنے وعدے کئے سب پورے کئے، جیتنے والی ٹیم کے پندرہ لڑکوں کو ٹریننگ کے لئے برطانیہ بھیجیں گے، کھلاڑیوں کو اکھٹا کرنے میں راشد لطیف نے بہت محنت کی ہے، انہوں نے75شہزادےاکھٹے کیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیا ناظم آباد میں صائمہ گروپ’’کراچی کےشہزادے‘‘ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کیا، تقریب میں کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹرراشد لطیف اورصدر کےسی سی اے نے شرکت کی.

    کراچی کے شہزادے ٹورنامنٹ میں5ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں شارجہ کوکنگ آئل، اگلوآئسکریم، اسٹارمارکیٹنگ، صائمہ گروپ اورمہران فوڈ انڈسٹری کی ٹیمیں شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ9سے16جولائی تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کا پہلامیچ اگلوآئسکریم اوراسٹارمارکیٹنگ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا۔

    صائمہ گروپ کراچی کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اقبال نے مزید کہا کہ ہم ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، کراچی کنگز نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

    راشد لطیف نے محنت کرکے پچھتر شہزادےجمع کئے ہیں، سلمان اقبال نےاس امید کا اظہار بھی کیا انشااللہ یہ شہزادے آگے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چارکھلاڑی پی ایس ایل کی وجہ سے یہاں تک پہنچے۔

    چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں پی ایس ایل کےان چاروں کھلاڑیوں کا نمایاں کردارتھا، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے قومی ٹیم کیلئے مزید اور بھی کھلاڑی آرہے ہیں، 5ٹیموں میں سے3کھلاڑی بادشاہ بن گئےہیں۔

    مالک کراچی کنگز سلمان اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اس ایونٹ کی کامیابی پر تمام اسپانسرز کا شکرگزارہوں۔

  • کراچی میں ماہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس شروع ہوگئے

    کراچی میں ماہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس شروع ہوگئے

    کراچی : ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کر دیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کا شکوہ ہے کہ پی سی بی رمضان کرکٹ پر توجہ نہیں دیتا۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہر قائد میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔

    مختلف گراؤنڈز میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور کلب کرکٹرز کی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں۔ اس موقع پرکھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ پی سی بی رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس پر توجہ نہیں دیتا۔

    دوسری جانب دورہ انگلینڈ پر نظریں مرکوز رکھنے والے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی پیشہ وارانہ بنیادوں پر اپنے کھیل کے جوہر دکھاتے ہوئے شائقین کی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔

    کرکٹرخالد لطیف کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے تو نوجوانوں میں سے انمول ہیرے سامنے آسکتے ہیں۔

     

  • پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ انیس اپریل سے شروع ہوگا

    پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ انیس اپریل سے شروع ہوگا

    لاہور : پی سی بی نے ’’پاکستان کپ‘‘ کےنام سے ون ڈےٹورنامنٹ کرانےکااعلان کردیا ہے۔ پانچ ٹیموں پرمشتمل ٹورنامنٹ انیس اپریل سے شروع ہوگا۔

    پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ انیس اپریل سے یکم مئی تک فیصل آباد میں کھیلاجائے گا۔ ٹورنامنٹ میں بلوچستان، فیڈرل کپیٹل ، خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    اظہرعلی بلوچستان، مصباح الحق فیڈرل ، یونس خان خیبر پختونخواہ ، شعیب ملک پنجاب اور سرفراز احمد سندھ کی کپتانی کرینگے.

    پی ایس ایل کی طرز پر پلیئرز ڈرافٹ آج ہوگا۔ پانچوں ٹیموں کےکپتان اورکوچزڈرافٹنگ کےذریعےکھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے۔ ایک سو پچاس کے قریب کھلاڑی پلیئرز ڈرافٹ کی فہرست میں شامل ہیں۔

     

  • پینٹنگولرکپ، کے پی کے فائٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی

    پینٹنگولرکپ، کے پی کے فائٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی

    کراچی : پینٹنگولرکپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختوانخوا فائٹرز نے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے فیڈرل یونائیٹڈ کو تہتر رنز سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہےپینٹنگولرکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں خیبرپختوانخوا فائٹرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر تین سو تئیس رنز بنائے۔

    محمد رضوان نے ایک سو چودہ رنز کی شاندار اننگز کھیلی،اسرار اللہ نے باہتر اور شعیب ملک نے اڑسٹھ رنز اسکور کیے۔فیڈرل یونائیٹڈ کی جانب سے عمر گل اور سہیل تنویر نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں فیڈرل یونائیٹڈ پوری ٹیم دو سوپچاس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فاتح ٹیم کیلئے جنید خان نے تین ،شعیب ملک، محمد سمیع اور تاج ولی نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسر ے میچ میں جمعہ کو سندھ نائٹس اور فیڈرل یونائیٹڈ مدمقابل ہونگے۔

  • پینٹنگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا

    پینٹنگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا

    کراچی : پینٹنگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ سندھ نائٹس اور خیبر پختنوخوا فائٹر کے درمیان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنٹینگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ سپرز اسٹارز کے بغیر آج کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ انجریز سے بچانے کے لئے یونس خان ,شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت دیگر ٹاپ کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔

    مصباح الحق انجری کے سبب ایونٹ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں، جبکہ محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے ملک سے باہر ہیں۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ سندھ نائٹس اور خیبر پختونخوا فائٹر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں چاروں صوبوں کے علاوہ فیڈرل کپیٹل کی ٹیم شرکت کر رہی ہے۔ سنگل لیگ بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

    میچ جیتنے والی ٹیم کو دو پوائنٹس جبکہ بے نتیجہ رہنے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیاجائے گا۔ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم چالیس لاکھ روپے ہے۔

  • قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، سوئی گیس کی پوزیشن مضبوط

    قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، سوئی گیس کی پوزیشن مضبوط

    کراچی: قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گولڈ لیگ کے فائنل میں نیشنل بینک کے خلاف سوئی گیس کی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے ۔کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل بینک کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    سوئی گیس کی ٹیم نے پہلی اننگز میں حریف ٹیم کے خلاف تین سو ایک رنز کی برتری حاصل کی جسے نیشنل بینک نے ختم کردیا ہے۔ لیکن دوسری اننگز میں وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    کامران اکمل اور سمیع اسلم کی سینچریز نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔ فاتح ٹیم کو پچیس لاکھ اور رنر اپ کو پندرہ لاکھ روپے کی انعام رقم دی جائے گی۔