Tag: cricket world

  • فلپ ہیوز کی موت ، دنیائے کرکٹ افسردہ

    فلپ ہیوز کی موت ، دنیائے کرکٹ افسردہ

    فلپ ہیوز کی موت سے دنیائے کرکٹ غم میں ڈوب گئی ہے، کرکٹرز نے آسٹریلوی کھلاڑی کی موت کو کرکٹ کے لئے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔

    آسٹریلوی کھلاڑی کی موت نے دنیائے کرکٹ کو افسردہ کردیا ہے، پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ فلپ کی موت کا سن کر دھچکا لگا، شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ تمام تر ہمدردیاں فلپ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

    ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ فلپ کو ہمیشہ یاد کریں گے، بھارتی بیٹسمین روہت شرما کا کہنا ہے کہ فلپ ہیوز ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، عمر اکمل نے کہا کہ ان کی دعائیں فلپ ہیوز کے خاندان کیساتھ ہیں۔

    جنوبی افریقہ بیٹسمین اے بی ڈویلئیرز کا کہنا ہے کہ انھیں افسوس ہے کہ وہ ہیوز کیلئے کچھ نہیں کرسکے، ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ فلپ انکے درمیان اب موجود نہیں، میتھیوز ہیڈن کا کہنا ہے کہ فلپ ان کے چھوٹے بھائی کی طرح تھا، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک ہیوز کی اچانک موت پر افسردہ ہیں۔

  • دنیائے کرکٹ میں کھلاڑیوں کو گیند لگنے کے کئی افسوسناک واقعات

    دنیائے کرکٹ میں کھلاڑیوں کو گیند لگنے کے کئی افسوسناک واقعات

    دنیائے کرکٹ میں کھلاڑیوں کو گیند لگنے کےکئی افسوسناک واقعے ہوئے، کئی کھلاڑی شدید زخمی ہوکر دنیا سے رخصت بھی ہوگئے۔

    دنیائے کرکٹ میں تیز گیند سے کئی کھلاڑی زخمی ہوئے لیکن ایسے گنے چنے واقعات ہی سامنے آئے ہونگے جب گیند لگنے سے شدید زخمی ہو کر کوئی کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گیا ہو، اٹھارہ سو اسی میں انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم کے بلے باز جارج سمرز لارڈز کے تاریخی میدان میں بیٹنگ کرتے ہوئے گیند لگنے سے دنیا سے کوچ کرگئے۔

    انیس سو اٹھاون میں کراچی کے وکٹ کیپر عبد العزیر دل پر تیز گیند لگنے سے چل بسے۔

    انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے این فولی انیس سو ترانوے میں گیند لگنے سے موت کی نیند سوگئے، انیس سو اٹھانوے میں بھارتی بلے باز رامن لامبا بنگلادیش میں ڈومیسٹک میچ کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔

    رامن لامبا تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے۔ گیند لگنے کے حادثے نے صرف کھلاڑیوں کو ہی اپنی لپیٹ میں نہیں لیا، بلکہ باہتر سالہ امپائر بھی فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔