Tag: cricket world cup 2015

  • یو اے ای کے خلاف عرفان انجرڈ، صرف 3 اوورز کراسکے

    یو اے ای کے خلاف عرفان انجرڈ، صرف 3 اوورز کراسکے

    نیپئر : یو اے ای کے خلاف میچ میں پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا، فاسٹ بولر محمد عرفان انجری کا شکار ہوگئے۔

    محمد عرفان دو اوورز کرانے کے بعد پھسل گئے جس کے بعدمیچ میں وہ صرف مزید ایک اوور ہی کراسکے۔

     عرفان نے تین اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی، جنوببی افریقہ کے خلاف اہم میچ سے پہلے عرفان کی انجری نے ٹیم کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔

     اس سے قبل بھی عرفان انجری مسائل کا شکار رہ چکے ہیں۔ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کا کہنا ہے کہ عرفان کی انجری معمولی ہے۔ امید ہے وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔

  • بھارت نے جنوبی افریقہ کو تین سو آٹھ رنز کا ہدف دے دیا

    بھارت نے جنوبی افریقہ کو تین سو آٹھ رنز کا ہدف دے دیا

    میلبورن : کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کاجنوبی افریقہ کو جیت کے لئے تین سو آٹھ رنز کا ہدف، تفصیلات کے مطابق میلبورن میں کھیلے جا رہے بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کوتین سو آٹھ رنز کا ٹاگٹ دیا۔

    بھارتی سورماؤں نے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو سات رنز بنائے،شیکھر دھاون نے ایک سوسینتالیس گیندوں پر ایکسو سینتیس رنز، اجنکے رہانے نے ساٹھ بولز پر اُناسی ، جبکہ ویرات کوہلی نے چھیالیس رنزاور مہندرا دھونی نے اٹھارہ رنز اسکور کئے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مارکل نے دو،ڈیل اسٹین ،وین پارنل اور عمرسان طاہر نے ایک  ایک وکٹ لی۔

    عالمی کپ دوہزار پندرہ میں بھارت کے شیکھر دھون نے سنچری کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی ہے۔میلبورن میں جاری ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا۔

    بھارتی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز نہ دے ، روہت شرما کھاتہ کھولے بغیر ہی رن آؤٹ ہوگئے۔ ریرات کوہلی اور شیکھر دھون کے درمیان ایک سو ستائیس رنز کی شراکت نے میچ کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا۔

    کوہلی سینتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دوسری جانب شیکھر دھون جنوبی افریقی بولرز کی جم کر پٹائی کرتے رہے، دھون نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں پہلی اور کیرئیر کی ساتویں سنچری بنائی۔ اجنکے رہانے نے بھی بیٹںگ وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھایا، اور نصف سنچری بنائی۔

  • امیتابھ بچن ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے

    امیتابھ بچن ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے

    کرکٹ کے شائق اور مایہ ناز بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن بھی ورلڈ کپ میں 15 فروری کو ہونے والے پاکستان ہندوستان میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    لیجنڈ اداکار روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    پاکستان اور ہندوستان شائقین بیتابی سے اس مقابلے کے منتظر ہیں جو ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ بھی ہے اور ماہرین کرکٹ اسے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ قرار دے رہے ہیں۔

    تاہم اب ایڈیلیڈ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 15 فروری کو امیتابھ بچن کی آواز سنائی دے گی اور وہ کسی فلم کسی فلم کی تشہیر نہیں بلکہ میچ میں تبصرہ کرتے دکھائی دیں گے۔

    ٹائمزآف انڈیا کے مطابق اسٹار اسپورٹس کے کمنٹیٹر امیتابھ متوقع طور پر میچ کے دوران شعیب اختر، کپیل دیو اور ہرشا بھوگلے کے ساتھ کمنٹری کرتے دکھائی دیں گے۔

    امیتابھ بچن کو کرکٹ سے جذبات کی حد تک لگاؤ ہے اور جب کبھی بھی ہندوستانی ٹیم میچ کھیلتی ہے تو ٹوئٹر پر ان بیانات سے اس بات کا صاف ادراک کیا جا سکتا ہے۔

    جب ہندوستانی ٹیم نے 2011 کا ورلڈ کپ جیت کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا تو امیتابھ بھ سڑکوں پر جشن مناتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔