Tag: cricket world cup 2019

  • ورلڈ کپ 2019: بیلزکے پراسرار رویے کا کیا سبب ہے؟

    ورلڈ کپ 2019: بیلزکے پراسرار رویے کا کیا سبب ہے؟

    اگر گیند اسٹمپس سے ٹکرا جائے، تو کیا بیٹسمین آؤٹ تصور کیا جائے؟

    جی نہیں، بیٹسمین کے آؤٹ ہونے کے لیے گیند کا اسٹمپس سے ٹکرانا کافی نہیں، بیلز کا گرنا بھی ضروری ہے.

    عام طور پر گیند ہلکی سے بھی اسٹمپس سے ٹکرا جائے، تو بیلز گر جاتی ہیں، البتہ حالیہ ورلڈ کپ میں‌ عجیب و غریب واقعات رونما ہورہے ہیں.

    ورلڈ کپ 2019 میں‌ کم از کم پانچ مرتبہ ایسا ہوا کہ اسٹمپس سے گیند لگنے کے باوجود بیلز نہیں گریں اور بالر کا جشن ادھورا رہ گیا.

    ایسا ہی واقعہ انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ میں بھی پیش آیا، جب انڈین بولر جسپریت بمرا بولنگ کر رہے تھے اور میچ کا دوسرا اوور تھا.

    گیند پہلے آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے بیٹ سے گیند سے ٹکرائی، پھر اسٹمپس سے لگی۔

    بولر خوشی منانا چاہتا تھا، مگر اس کے ارمانوں پر یہ دیکھ کر اوس پڑ گئی کہ بیلز جوں‌ کی توں ہیں.

    ایسا ہی واقعہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے میچ میں پیش آیا تھا. آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں‌ بھی ایسا ہی منظر دیکھنے میں آیا.

    بیلز کے عجیب و غریب رویے کی وجہ

    ماہرین اس ضمن میں‌ مختلف وجوہات بیان کر رہے ہیں، جن میں‌ سب سے مقبول یہ نظریہ ہے کہ بیلز میں‌ فلیش لائٹس نصب ہونے کی وجہ سے یہ کچھ بھاری ہوگئی ہیں.

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بھی اپنے ایک بیان میں یہی نظریہ پیش کیا ہے.

    کچھ افراد کا کا کہنا ہے کہ بیلز کو  رکھنے کے لیے جو گڑھے بنائے گئے ہیں، وہ  ذرا زیادہ گہرے ہیں، جھٹکے کے باوجود بیلز  اپنی جگہ رہتی ہیں.

    گو آئی سی سی نے اس طرح کے تمام نظریات کو رد کر دیا ہے، البتہ چودہ میچز میں یہ واقعہ پانچ بار رونما ہوچکا ہے اور کئی اہم سوالات اٹھا رہا ہے.

  • آئی سی سی کا ورلڈکپ 2019 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    آئی سی سی کا ورلڈکپ 2019 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    دبئی : آئی سی سی نے ورلڈکپ دو ہزار انیس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا، آفیشلز میں سولہ امپائر اور چھ میچ ریفریز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کے لیے آفیشلزکااعلان کردیا گیا ، دنیا بھر سے 22 میچ آفیشلز ورلڈکپ سپروائزکریں گے، میچ آفیشلزمیں16امپائر،6ریفریزشامل ہیں۔

    پاکستان کےعلیم ڈار پانچویں بارعالمی کپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، رانجن مدوگالے سب سے زیادہ چھٹی بار ورلڈکپ پینل میں شامل ہیں۔

    ایان گولڈ کا چوتھا اور آخری ورلڈکپ ہوگا، جس کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ میچ ریفریز میں کرس براڈ، ڈیوڈ بون ،اینڈی کرافٹ، جیف کرو،رانجن مدوگالے اور رچی رچرڈسن شامل ہیں۔

    امپائرز میں کمار دھرماسینا، ماریس ایرسمس،کرس گفانے ، ،رچڑد ایلنگورتھ، رچرڈ کیٹل برح،نیل لانگ،برس اوکسنفورڈ،سندارام روی،پال رائیفل،رڈ ٹکر،جول ولسن، مائیکل گف،پال ولسن اور روچیرا پالیا گوروگے شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں :  کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کب اورکہاں میچ کھیلے گی

    خیال رہے ورلڈ کپ کا آغاز برطانیہ میں  30 مئی کو جنوبی افریقا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ  ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔  کرکٹ کی دنیا کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا۔

    یاد رہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 اور دورہ انگلینڈ کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا، ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حفیظ، جنید خان، محمد حسنین شامل ہیں۔

  • مجھے سلیکٹ کیوں نہیں کیا گیا سلیکٹرز اور بورڈ ہی بتا سکتے ہیں، کامران اکمل

    مجھے سلیکٹ کیوں نہیں کیا گیا سلیکٹرز اور بورڈ ہی بتا سکتے ہیں، کامران اکمل

     لاہور : قومی ٹیم کے بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ میری کرکٹ ختم نہیں ہوئی، سلیکٹرز اور بورڈ ہی بتا سکتے ہیں کہ مجھے ورلڈ کپ کیلئے کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ابھی میری کرکٹ ختم نہیں ہوئی مختلف لیگز کھیل رہا ہوں۔

    آف سیزن ہے، اپنی ٹریننگ کروں گا، سلیکٹرز اور بورڈ ہی بہتر طور پر بتا سکتے ہیں کہ مجھے ورلڈ کپ کیلئے کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔

    ایک سوال کے جواب میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کیلئے تبدیلی کی جاسکتی ہے، عامر اور آصف ساتھ گئے ہیں، آئی سی سی کے بڑے ایونٹ میں پاکستان اچھا پرفارم کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹسمین کامران اکمل نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی

    پہلاہدف سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان کا ان فٹ ہونا قومی ٹیم کے لئے سیٹ بیک ہے، انگلینڈ کیخلاف اُن11کھلاڑیوں کو کھلانا چاہیئے جو ورلڈ کپ کھیلیں۔

  • آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے الٹی گنتی شروع کردی گئی ہے، میگا ایونٹ کے شروع ہونے میں پورا ایک سال رہ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شروع ہونے میں پورا ایک سال باقی رہ گیا ہے، اس حوالے سے ایک شاعر کیلب فیمی کی جانب سے ویڈیو میں دنیا بھر کے شائقین سے عہد کا اظہار کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بتایا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کا انگلینڈ میں انعقاد میزبان عوام کے لیے کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔

    آئندہ سال آج ہی کے دن یعنی 30 جون کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدقابل ہوں گی جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون 2019 کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے سابق کھلاڑی بھی پرجوش دکھائی دیتے ہیں، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے وقار یونس نے ایک سیلفی لی جس میں ان کے ہمراہ ویسٹ انڈین سابق کپتان کلائیولائیڈ اور جنوبی افریقی سابق فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ اور ایون مورگن موجود ہیں۔

    آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والا ورلڈ کپ ایونٹ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہ ہر شریک ٹیم کو پرجوش شائقین کے ذریعے ہوم گراؤنڈ جیسا ماحول فراہم کرتا ہے۔

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کا فارمیٹ وہی رکھا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ 1992 ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا، راؤنڈ رابن طرز پر کھیلے گئے تاریخی ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔