Tag: Cricket

  • آسٹریلین طرز کا ڈومیسٹک کرکٹ ماڈل تیار، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا

    آسٹریلین طرز کا ڈومیسٹک کرکٹ ماڈل تیار، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا

    لاہور:وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام کو تبدیل کرتے ہوئے آسٹریلین کرکٹ کی طرز کا مجوزہ ڈومیسٹک ماڈل تیار کرلیا ہے ،نیا ماڈل پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان کی ہدات پر بنایا گیا ہے جو ان کے دستخط کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر تشکیل کردہ اس ماڈل کے تحت پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جائے گی۔ اس سسٹم کے تحت اب قائدِ اعظم ٹرافی، نیشنل ون ڈے کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 8 کے بجائے 6 ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

    خیال رہے کہ 2 روز قبل چیئرمین پی سی بی نے چیف آپریٹنگ افسر (سی ای او) سبحان احمد اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید سمیت بورڈ کے دیگر حکام کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ملاقات کے دوران پی سی بی وفد نے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات سے متعلق ریجنز اور ڈیپارٹمنٹس کا مسودہ تیار کیا تھا۔اس مسودے کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد 8 رکھی گئی تھی تاہم عمران خان نے اس مسودے کو مسترد کردیا تھا۔وزیراعظم نے پی سی بی کو ہدایت کی تھی کہ وہ آسٹریلین کرکٹ کے طرز کا فرسٹ کلاس ماڈل تیار کریں جس میں صرف 6 ٹیمیں شامل ہوں۔ت

    اہم ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک نظام کا مسودہ تیار کرلیا ہے جو وزیراعظم کی منظوری کے بعد نافذالعمل ہوجائے گا۔اس مسودے کے مطابق اب پاکستان کی ریجنل و ڈومیسٹک ٹیموں کی تعداد 6 ہوگی۔ان میں سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ایک ایک ٹیمیں، پنجاب کی 2 جبکہ اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور پرانے روالپنڈی ریجن پر مشتمل ایک ٹیم تیار کی جائے گی۔قائدِ اعظم ٹرافی، نیشنل ون ڈے کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں یہی 6 ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

    نئے سسٹم کے تحت پاکستان کا فرسٹ کلاس سیزن 15 ستمبر سے 15 اپریل تک کھیلا جائے گا، جس کا آغاز ون ڈے کپ سے ہو گا۔ون ڈے کپ دو راؤنڈز پر مشتمل ہوگا جس کا آغاز 15 سمتبر جبکہ اختتام 5 اکتوبر کو ہوگا، جہاں ہر ٹیم 10، 10 میچز کھیلے گی۔اس کے بعد 20 اکتوبر سے 4 روزہ کرکٹ کا آغاز ہوگا اور یہ بھی 2 راؤنڈز پر مشتمل ہوگا جس کا پہلا مرحلہ 20 اکتوبر سے 20 دسمبر جبکہ دوسرا مرحلہ 23 دسمبر سے 23 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

    پہلے راونڈ میں 6 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جو 10، 10 میچز کھیلیں گی جبکہ دوسرے راؤنڈ میں بہترین 4 ٹیمیں پہنچیں گی جو تین تین میچز کھیلیں گی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی طرز پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹیموں کی تعداد بھی 6 ہوگی۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ یکم فروری سے 25 فروری تک کھیلا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی جلد نئے سسٹم کے نفاذ کےلئے وزیراعظم عمران خان سے منظوری لیں گے۔

  • پاک آسٹریلیا سیریز، پاکستان کی مشکلات میں‌ اضافہ، آئی سی سی نے جرمانہ عائد کر دیا

    پاک آسٹریلیا سیریز، پاکستان کی مشکلات میں‌ اضافہ، آئی سی سی نے جرمانہ عائد کر دیا

    دبئی: آسٹریلیا کے ہاتھوں لگاتار چار میچز ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں‌مزید اضافہ ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی میں کھیلے جانے والے پاکستان آسٹریلیا سیریز کے چوتھے ون ڈے میں‌ پاکستان نے فتح‌ پلیٹ میں رکھ کر آسٹریلیا کو پیش کر دی تھی.

    عابد علی اور محمد رضوان کی سنچریوں کے باوجود آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی، عمر اکمل 7 اور عماد وسیم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کینگروز کو سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

    البتہ پریشانیوں کی کہانی یہیں تمام نہیں ہوتی، اب سلو اوورریٹ پر بھی قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد ہوگیا ہے.

    آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم کو سلواوورریٹ پرجرمانہ کیا گیا، کھلاڑیوں کومیچ فیس کا10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے.

    چوتھا ون ڈے، عابد علی اور رضوان کی سنچریاں رائیگاں، آسٹریلیا کی 6 رنز سے کامیابی

    پاکستان کرکٹ ٹیم نےمقررہ وقت میں ایک اوورکم کیا تھا، جس کی وجہ سے یہ جرمانہ کیا گیا. کپتان عمادوسیم کو سلو اوور ریٹ پرمیچ فیس کا20 فی صد جرمانہ ہوگیا.

    خیال رہے کہ سیریز میں کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا اور شعیب ملک کو کپتانی سونپی گئی، البتہ تین میچز کے بعد وہ ان فٹ ہوگئے، جس کے بعد عماد وسیم نے کپتانی کی. ٹیم ذرائع کے شعیب ملک کی آخری میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے.

  • پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ورلڈ ریکارڈ پر توجہ مرکوز کر لی

    پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ورلڈ ریکارڈ پر توجہ مرکوز کر لی

    لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ میں‌مکمل فٹ ہوں، ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. علیم ڈار کا کہنا تھا کہ 2019 کا ورلڈکپ میرا پانچواں ورلڈ کپ ہے، توجہ اس پر مرکوز ہے.

    تین بار آئی سی سی کی جانب سے بہترین امپائر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے امپائرعلیم ڈار  نے کہا کہ سابق امپائر اسٹیو  بکنرکا ورلڈر یکارڈ توڑنے کے لئے  صرف تین میچز باقی ہیں.

    6 فروری، 1968 کو جھنگ میں پیدا ہونے والے علیم سرور ڈار نے یوں‌ تو فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیلی، مگر ان کی شہرت کی وجہ امپائرنگ بنی.

    انھوں نے اپنا بہ طور امپائر اپنے بین الاقوامی کیریر کا آغاز 16 فروری 2000 کو  گوجرانوالا پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والے میچ سے کیا. سن 2002 میں وہ آئی سی سی کے امپائر کے بین الاقوامی پینل کا حصہ بن گئے.

    سن 2003 میں انھوں نے پہلی بار ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیتوں‌کا مظاہرہ کیا. اپریل 2004 میں وہ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کا حصہ بنے، وہ اس کا پینل کا حصہ بننے والے پہلے پاکستانی تھے.

    انھیں2009، 2010 اور 2011 میں‌ آئی سی سی کی جانب سے سال کا بہترین ایمپائر قرار دیا گیا. 2011 میں حکومت پاکستان انھیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا.

  • آؤٹ یا ناٹ آؤٹ؟ کرکٹ‌ شائقین تذبذب کا شکار، آئی سی سی نے فیصلہ سنا دیا

    آؤٹ یا ناٹ آؤٹ؟ کرکٹ‌ شائقین تذبذب کا شکار، آئی سی سی نے فیصلہ سنا دیا

    دبئی: دنیا بھر میں کرکٹ کی دیوانگی کوئی نئی بات نہیں اس بات کا عملی مظاہرہ اُس وقت دیکھنے میں آیا کہ جب ٹینس بال سے کھیلنے والے کھلاڑیوں نے آئی سی سی سے ایک انوکھے آؤٹ پر مدد طلب کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کا کرکٹ جنون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں حتیٰ کہ گلی محلوں میں کھیلنے والے کھلاڑی بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے تحت میچز کا انعقاد کرتے ہیں۔

    آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ کسی نے اُن سے آؤٹ یا ناٹ آؤٹ کا فیصلہ مانگا ہے۔ یہ تصویر بظاہر پاکستان کے کسی علاقے کی لگ رہی ہے البتہ آئی سی سی نے کسی بھی مقام کا نام ظاہر نہیں کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان: اسٹریٹ کرکٹ میں کھلاڑی کا انوکھا آؤٹ، آئی سی سی نے فیصلہ سنادیا

    مقامی سطح پر کھیلے گئے ٹینس بال کرکٹ میچ میں بلے باز انوکھے طریقے سے آؤٹ ہوا کیونکہ درمیانی مڈل اسٹمپ بال لگنے سے اکھڑا ہوا تھا جبکہ اُس پر رکھے ہوئے بیلز اپنی جگہ پر ہی موجود تھے۔ آئی سی سی نے آگاہ کیا کہ اُن سے عالمی قوانین کے تحت فیصلہ مانگا گیا ہے۔

    کرکٹ کونسل کے اپنے سوال کے جواب سے قبل متعدد صارفین نے سوال کا جواب دینے کی کوشش بھی کی۔ کچھ کا خیال تھا کہ  یہ آؤٹ نہیں ہو گا۔ انہوں نے دلیل دی کہ بیلز چونکہ وکٹ پر اپنی جگہ موجود ہیں اس لیے اسے آؤٹ نہیں مانا جائے گا۔

    کچھ صارفین متضاد موقف کے ساتھ سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تصویر میں واضح ہے کہ درمیانی وکٹ زمین سے نکل کر گر پڑی ہے اس لیے یہ آؤٹ ہوگا۔ میچ کے حوالے سے مزید کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں تاہم یہ بات واضح ہے کہ مذکورہ مقابلہ پاکستان کی علاقائی ٹیموں کے مابین ہوا جس نے آئی سی سی کے ماہرین کو بھی پریشان کیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قوانین کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ قانون کی شق 29 کی ذیلی شق 1.1 کے مطابق اگر وکٹ (اسٹمپ) بال لگنے کے بعد گر یا اکھڑ جائیں اور بیلز اپنی جگہ پر موجود رہیں تو قانونی طور پر بلے باز کو آؤٹ قرار دیا جاتا ہے‘۔

  • کرکٹ کو مزید مضبوط بنارہے ہیں: سرفراز احمد

    کرکٹ کو مزید مضبوط بنارہے ہیں: سرفراز احمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے محنت کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور مضبوطی سمیت کئی پہلوؤں پر گفتگو کی۔

    پی ایس ایل فور ٹائٹل کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی جیت پر بہت پیار ملا، پورے ملک کا شکر گزار ہوں۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل اور انتھک محنت پر یقین رکھتے ہیں، کچھ عرصے قبل وہ ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن آج کپتان ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان عملی زندگی میں آنے کے بعد اپنے مادرعلمی کو ہرگز نہ بھولیں۔

    دو روز قبل یوم پاکستان کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کوئٹہ پہنچے اور پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ یوم پاکستان اور پی ایس ایل کی جیت کا جشن منایا۔

    کوئٹہ: سرفراز احمد نے منایا یوم پاکستان کا جشن پی ایس ایل کی ٹرافی کے ہمراہ

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی اور پشاور زلمی کو باآسانی شکست سے دوچار کیا تھا۔

  • پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں: جرمن سفیر

    پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں: جرمن سفیر

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کی دھوم پاکستان سمیت دنیا بھر میں مچ گئی، پی ایس ایل نے ولایتیوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’واہ! پی ایس ایل فائنل، کیا گیم تھا۔‘‘

    مارٹن کوبلر نے جیت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، سرفراز، بلوچستان اور پاکستان کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرجوش شائقین، بھرااسٹیڈیم دیکھ کر اندازہ ہوا کہ واقعی پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

    ملک میں کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر غیرملکی سفیر بھی کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ کے گن گانے لگے، جرمن سفیر نے پی ایس ایل کو عوام اور ملک کے لیے ایک صحت مند سرگرمی قرار دیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ہونے والے میگا ایونٹ میں صدر پاکستان، آرمی چیف، وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت کئی اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی، فائنل کا ٹائٹل کوئٹہ کے نام رہا، جس نے پشاور کو یک طرفہ مقابلے میں‌ شکست دی۔

    پی ایس ایل فور کا فائنل: بلاول بھٹو اور اسد عمر کی آمد پر شائقین کا حیران کن ردعمل

    پی ایس ایل 4 کے فائنل میں‌ جہاں‌ کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، وہیں‌ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیر خزانہ اسد عمر بھی اسٹیڈیم میں‌ دکھائی دیے۔

  • پی ایس ایل فتح پاکستانی عوام اورخاص کربلوچستان کے نام ہے‘ سرفراز احمد

    پی ایس ایل فتح پاکستانی عوام اورخاص کربلوچستان کے نام ہے‘ سرفراز احمد

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفرازاحمد نے پی ایس ایل کے انعقاد پرسیکیورٹی فورسز، سندھ حکومت اوروفاق کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفرازاحمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل فتح پاکستانی عوام اورخاص کر بلوچستان کے نام ہے۔

    سرفراز احمد نے پی ایس ایل کے انعقاد پرسیکیورٹی فورسز، سندھ حکومت اوروفاق کا شکریہ ادا کیا۔


    کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد نے عالمی کھلاڑیوں، خصوصاً کراچی کے شائقین کا کامیاب پی ایس ایل پرشکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا

    پی ایس ایل فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 139 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ڈیوین براوو نے 2، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

  • محفوظ پی ایس ایل کے انعقاد پرسب کا شکرگزار ہوں‘ آسٹریلوی کرکٹر

    محفوظ پی ایس ایل کے انعقاد پرسب کا شکرگزار ہوں‘ آسٹریلوی کرکٹر

    کراچی: آسٹریلوی کرکٹرفواد احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ٹرافی جیت کر خوشی ہوئی، اس لیے سب کھیلتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹرفواد نے کہا کہ محفوظ پی ایس ایل کے انعقاد پر سب کا شکرگزار ہوں۔

    فواد احمد نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حوصلہ بڑھانے پراہل خانہ، مداحوں اور دوستوں کا شکر گزار ہوں، پی ایس ایل ٹرافی جیت کر خوشی ہوئی، اس لیے سب کھیلتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی بار پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا

    پی ایس ایل فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 139 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ڈیوین براوو نے 2، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

  • پی ایس ایل 4 فائنل : ٹرافی پرقبضے کی جنگ آج ہوگی

    پی ایس ایل 4 فائنل : ٹرافی پرقبضے کی جنگ آج ہوگی

    کراچی: پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 4 کی چمچماتی ٹرافی کس کی ہوگی؟ فیصلہ آج ہو جائےگا۔ ہائی وولٹیج مقابلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔

    پی ایس ایل فائنل سے قبل میوزیکل کنسرٹ ہوگا جس کے لیے 68 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، کنسرٹ میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    ابرارالحق، آئمہ بیگ، فواد خان، شجاع حیدر اور جنون گروپ اسٹیج پرجلوہ گرہوں گے۔ ہسپانوی کھلاڑی اور بارسلونا کے سابق کپتان کارلس پیول بھی تقریب کا حصہ بنیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 4 ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن بھی ہوا۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا سرفراز احمد سے کہنا تھا کہ آج ٹرافی تم اٹھاؤ کل ہم اٹھائیں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے جواب دیا کہ ہم آج بھی اٹھائیں گے اور کل بھی۔

    ڈیرن سیمی اور سرفرازاحمد پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم

    ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو یہاں فائدہ ہوگا، کوشش کریں گے پہلے بیٹنگ کریں تو بڑا اسکور بنائیں۔

    پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اچھی ٹیم ہے لیکن ہمارے پاس بھی اچھے کھلاڑی ہیں، شین واٹسن ہمارے لیے پریشانی کا باعث نہیں بن سکتے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پورے ایونٹ میں ہماری ٹیم اچھی کھیلی ہے اب ہم تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جا رہے ہیں اور کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس میچ کے نتیجے پراثرانداز ہوگا جبکہ 190 رنز اسکور کرنے والی ٹیم کو برتری حاصل ہوسکتی ہے۔

  • اسٹار فٹبالر کا کراچی میں پی ایس ایل فائنل دیکھنے کا اعلان

    اسٹار فٹبالر کا کراچی میں پی ایس ایل فائنل دیکھنے کا اعلان

    کراچی: اسٹار فٹبالر اور بارسلونا کے سابق کپتان کارلوس پیول نے کراچی میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل دیکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کارلوس پیول کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے، ملک میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی پر نیک تنماؤں کا اظہار بھی کیا۔

    کارلوس پیول کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے بہت جلد انٹرنیشنل فٹبال بھی پاکستان میں ہوگی۔

    اسٹار فٹبالر پی ایس ایل فائنل کے دوران ورلڈ ساکراسٹارز کی ٹکٹوں کی فروخت کا بھی آغاز کریں گے۔انہوں نے ملک میں انٹرنیشنل فٹبال کے لیے بھی روشن مستقبل کی نوید سنائی ہے۔

    دوسری جانب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا، کہتے ہیں کہ اگلا پی ایس ایل پاکستان میں ضرور ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی بھی موجود تھے۔

    پی ایس ایل فور کا فائنل دیکھنے ضرور آؤں گا، صدرعارف علوی

    خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں زلمی کا مقابلہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔