Tag: Cricket

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگا

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج سے ہوگا، سرفراز احمد کیویز کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شاہین پھر سے کیویز پر جھپٹنے کیلئے تیار ہیں، ابوظبی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی سے پردہ اٹھادیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مشکل فارمیٹ ہے، بہت سنبھل کر کھیلنا ہوگا، کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو محمد عباس کا خوف ستانے لگا ہے، طویل فارمیٹ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

    بارش کی وجہ سے میچ ختم نہ ہوتا تو فتح ہماری ہوتی: سرفراز احمد

    اب تک کھیلے گئے پچپن ٹیسٹ میں شاہینوں نے چوبیس جیتے، ابوظبی میں پاکستان مضبوط ہے، قومی ٹیم اس میدان میں اب تک صرف ایک ٹیسٹ ہاری ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جمعے کی صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔

  • ویمنز ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے ہرا دیا

    ویمنز ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے ہرا دیا

    پرویڈنس: ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف چوون رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پرویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن کیویز بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

    نیوزی لینڈر کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر ایک سو چوالیس رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ثناء میر اور عالیہ ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو شکار کیا۔

    جواب میں پاکستان نے جارحانہ آغاز کیا لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، سوائے جویریہ خان چھتیس رنز کے کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ رک سکی اور پوری ٹیم نوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ویمنز ورلڈ ٹی 20: پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

    ایمیلا کیر اور جیس وٹکین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جیس وٹکین میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دی تھی۔

    آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 101 رنز بناسکی تھی۔

    واضح رہے کہ اس میگا ایونٹ میں پاکستان کو بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ قومی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ایک ہی کامیابی اپنے نام کی ہے۔

  • سوئنگ کے سلطان کو کراچی کنگزمیں بطورصدرخوش آمدید، سلمان اقبال

    سوئنگ کے سلطان کو کراچی کنگزمیں بطورصدرخوش آمدید، سلمان اقبال

    سوئنگ کے سلطان کے نام سے شہرت کے حامل لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے پی ایس ایل کی سب سے پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز میں ٹیم کے صدر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کرلی۔

    کراچی کنگز کے مالک اور اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹ میں لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کو خوش آمدید کہتے ہوئے اعلان کیا کہ وسیم اکرم اب کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ سلطان آف سوئنگ ہی اب نئے کنگ ہوں گے ۔ وسیم اکرم نے کراچی کنگز میں بطور ٹیم صدر شمولیت اختیار کی ہے۔ یا درہے کہ پی ایس ایل کے سیزن۴ کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ سابقہ تینوں سیزن میں کراچی کنگز کرکٹ کے مداحوں کی فیورٹ ٹیم رہی ہے۔

    پاکستان کے مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکا آغاز25جنوری1985ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف آکلینڈ میں کیا۔

    وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ 1984 سے 2003 تک 104 ٹیسٹ میچ سمیت 356 بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔

    وسیم اکرم کا شمار پاکستان کے بہترین فاسٹ باولرز میں بھی کیا جاتا ہے،وہ 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل رہے اور 1999 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

    وسیم اکرم 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد مئی 2003ء میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے، وسیم اکرم ان دنوں ملکی و غیر ملکی سپورٹس چینلز پر کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    وسیم اکرم نے شنیرا تھامسن سے 2013میں دوسری شادی کی تھی ، اس سے قبل سال 2009 میں وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں جو کہ ان کے لیے ایک صدمہ تھا۔

  • ویمنز ورلڈ ٹی 20: پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

    ویمنز ورلڈ ٹی 20: پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

    گیانا: ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 زنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دی، آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 101 رنز بناسکی۔

    ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم کی پہلی کامیابی ہے، پاکستانی ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    ویمنز ورلڈ ٹی ٹوینٹی، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    جویریہ خان 74 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ نشرہ سندھو، ایمن انور، ثنامیر اور عالیہ ریاض نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    خیال رہے کہ 11 نومبر کو آئی سی سی ورلڈ ویمنز ٹی ٹوینٹی کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    متھالی راج کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا شارٹ، بیٹسمین نے لیٹ کر چھکا مارا۔۔ ویڈیو وائرل

    کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا شارٹ، بیٹسمین نے لیٹ کر چھکا مارا۔۔ ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارت کے نوجوان کرکٹر شیوام نے پچ پر لیٹ کر منفرد چھکا لگایا جس کی  دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویسے تو کرکٹ میچ کے دوران دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں مگر بعض تو ایسے ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر شائقین ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔

    عام طور پر کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے دلچسپ انداز کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں مگر اب کی بار جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچایا وہ بلے باز کا انوکھا انداز تھا۔

    ویڈیو دیکھیں: ’اظہر علی کو کرکٹ تعلیم کی ضرورت ہے‘

    انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے مطابق وجے مرچنٹ ٹرافی کا میچ 2014 میں مقامی ٹیموں کے درمیان ہورہا تھا کہ اس دوران 20 سالہ کرکٹ شیوام نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باؤلر نے جیسے ہی گیند پھینکی کھلاڑی کریز سے آگے بڑھا تو اُس کا بیلنس آؤٹ ہوگیا مگر اُس نے پچ پر گرنے کے باوجود بھی حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور گیند پر مکمل نظر رکھتے ہوئے اسے باؤنڈری کے پار پھینکا۔

    میچ میں شیوام کی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی تو نہ ہوئی البتہ نوجوان کرکٹر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا صلاحیتوں کا اعتراف ضرور کروایا، شائقین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اس شارٹ کو کرکٹر کی خوبی قرار دیا تو کچھ نے اس پر ظنز بھی کیا۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اسلام آباد: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، سرفراز احمد پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 16 نومبر سے ابوظبی میں ہوگا۔

    [bs-quote quote=”شاہین آفریدی کو حالیہ پرفارمنس کی وجہ سے شامل کیا گیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”انضمام الحق” author_job=”چیف سلیکٹر”][/bs-quote]

    پندرہ رکنی اسکواڈ میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، سعد علی، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور میر حمزہ شامل ہیں۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور شاداب خان کو آرام دیا گیا ہے، یہ کھلاڑی آرام اور این سی اے میں ٹریننگ کریں گے۔

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو حالیہ پرفارمنس کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شاہین آفریدی نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے وَن ڈے میچ میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹا۔


    یہ بھی پڑھیں:  دوسرا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی


    واضح رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تین وَن ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیل رہا ہے، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی، جب کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والا میچ پاکستان بہ آسانی جیت گیا تھا۔

    اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 3 میچز کی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کر دیا تھا۔

  • ویمن ورلڈکپ ٹی ٹوئینٹی: دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    ویمن ورلڈکپ ٹی ٹوئینٹی: دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    پروویڈنس: ویمن ورلڈکپ ٹی ٹوئینٹی کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ویمن ورلڈکپ ٹی ٹوئینٹی کے دوسرے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے ایک سو چھیاسٹھ رنز کا ہدف ملا۔

    پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئ، اس کے تین کھلاڑی پویلین کو لوٹ گئے جس کے بعد بسمہ معروف نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی۔

    پاکستانی ٹیم بیس اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 113 رنز بنا سکی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسا ہیلی اور بیتھ مونی نے اڑتالیس اڑتالیس رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی بسمہ معروف نے چھبیس رنز اسکور کیے۔

    خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کو 8 برس بعد میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے، ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2010ءمیں مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کی میزبانی کی تھی۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ 9 نومبر سے شروع ہوکر 16 دن جاری رہنے کے بعد سے 24 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ایونٹ کے میچز اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، گیانا اور سینٹ لوشیا میں کھیلا جارہا ہے۔

  • کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا: سرفراز احمد

    کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا: سرفراز احمد

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے آج شاندار اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔

    سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث جیت مقدر بنی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 6 میچوں سے پرفارمنس بہت شاندار ہے، پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں اور ریکارڈ بناتے ہیں بہت اچھا لگتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے سیزیز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    ٹی ٹوینٹی سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

    خیال رہے کہ آج کیویز 167 رنز ہدف کے تعاقب میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان ولیم سن کے 60 رنز کی اننگز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، سرفراز الیون نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین وکتیں حاصل کیں، عماد وسیم نے دو اور ڈیبیو کرنے والے وقاص مقصود نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہیم اشرف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

  • دسویں نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، اس لیے ہدف کے تعاقب میں مشکل نہیں آتی ہے: سرفراز

    دسویں نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، اس لیے ہدف کے تعاقب میں مشکل نہیں آتی ہے: سرفراز

    دبئی: پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دسویں نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، اس لیے ہدف کےتعاقب میں مشکل نہیں آتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شسکست دے دی، پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    چیت پر تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ میں حفیظ اور شعیب ملک نے اچھی بیٹنگ کی، بابر اعظم بہت اچھی فارم میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام لڑکوں کو پتہ ہے کہاں فیلڈ اور بولنگ کرنی ہے، محمد حفیظ بھی بہت اچھی فارم میں ہیں، حفیظ کا فارم میں ہونا ٹیم کے لیے اچھی بات ہے۔

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی : سرفراز الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    خیال رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر153رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے154کا ہدف دیا۔

    جواب میں قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بالر کی جم کر پٹائی کی اور19.4اوورز میں154اسکور بنا کر چھ وکٹوں سے یہ میچ بھی اپنے نام کرلیا۔

  • اسٹار بیٹسمین بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب

    اسٹار بیٹسمین بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز کا ریکارڈ بنانے کے قریب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے والے ہیں، بابر اعظم چوبیس میچز میں نو سو بارہ رنز بنا چکے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بنانے کے لیے پاکستانی کھلاڑی کو مزید دو میچز میں اٹھاسی رنز بنانا ہوں گے۔

    مختصر فارمیٹ میں بھارت کے ویرات کوہلی کو تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے، کوہلی نے انتیس میچز کی ستائیس اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

    بابراعظم کو تیز ترین دو ہزار رنز بنا کر دوسرے پاکستانی بیٹسمین بننے کا اعزازمل گیا

    بابر اعظم ون ڈے میں بھی کئی ریکارڈ بناچکے ہیں، اور اب کی نظریں ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ بنانے پر لگالی ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں گرین ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے ایک اور کارنامہ اپنی ریکارڈ بک میں شامل کیا تھا۔

    ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین دو ہزار رنز بنا ڈالے تھے، جس کے بعد نوجوان بلے باز نے ون ڈے کیرئر کی پینتالیسویں اننگز میں نام دو ہزار رنز کے کلب میں شامل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی بیٹسمین بابراعظم نے 45ویں اننگز میں دوہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا، لیجنڈ بیٹسمین ظہیرعباس کے بعد بابراعظم پینتالیسویں اننگز میں دوہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔