Tag: Cricket

  • اپ ڈیٹ ٹی ٹوینٹی : پاکستان نے  سری لنکا کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

    اپ ڈیٹ ٹی ٹوینٹی : پاکستان نے سری لنکا کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

    کولمبو : سری لنکا نے پاکستان کو ایک سو تہتّر رنز کا ہدف دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

      تازہ ترین اطلاعات کے مطباق اس وقت تیسرے اوور کا کھیل جاری ہے اور سری لنکا کے اوپنردلشان 10 رن بنا کر انور علی کی بول پر آؤٹ ہوگئے۔

    میچ کے چوتھے اوور میں سری لنکا کے دوسرے کھلاڑی کوشل پریرا انییس رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    اس وقت سری لنکا کا مجموعی اسکور 43رنز دو کھلاڑی آؤٹ ہے، چھٹے اوور کا کھیل جاری ہے۔

    میچ کے آٹھویں اوورکے اختتام پر سری لنکا کا اسکور ساٹھ رنز دو کھلاڑی آؤٹ ہے۔

     ٹی ٹوینٹی کے نویں اوور میں شاہد آفریدی نے دھنن جایا ڈی سلوا کو بولڈ کردیا ۔ ڈی سلوا چودہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    دسویں اوور میں تشارا پریرا شعیب ملک کی بول پر اسٹیمپ ہوگئے،سری لنکا کا مجموعی اسکورپینسٹھ رنز چار کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    تیرہویں اوور میں سہیل تنویر کی گیند پر شیہان جے سوریا کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جے سوریا نے چالیس رنز اسکور کئے۔

    چودہ اوور کے اختتام پر سری لنکا کے پانچ کھلاڑی آؤٹ اور اس کا مجموعی اسکور ایک سو پانچ رنز ہے۔

    سولہویں اوور میں سری لنکا کا مجموعی اسکور ایک سو اٹھارہ رنز ہے اور اس کے پانچ کھلاڑی پویلین جا چکے ہیں۔

    میچ کے اٹھارہویں اوور میں ٹوٹل اسکور ایک سو پینتالیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    انیسویں اوور کی پہلی بال پر محمد عرفان کی گیند پر سری وادھنا کیچ آؤٹ ہوگئے۔سری وادھنا تیئس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    بیسویں اوور کی آخری بال پر ساتویں کھلاڑی داشن شناکا بھی آؤٹ ہوگئے۔

    سری لنکا نے اپنی اننگ میں بیس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بہتّر رنز بنائے۔

    اس طرح سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے ایک سو تہتّر رنز کا ہدف دیا ہے ۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پاکستان اننگز

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پاکستانی اوپنر احمد شہزاد اور مختار احمد نے اننگز کا آغاز کردیا۔

    میچ کے تیسرے اوور میں احمد شہزاد سات رنز بنا کر فرنینڈو کی بول پر بولڈ ہوگئے۔

    تیسرے اوور کی چوتھی بول پر مختار احمد صرف چار رنز بنا کر فرنینڈو کی بول پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    پاکستان کا مجموعی اسکور سترہ رنز ہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    میچ کے پانچویں اووور میں پاکستان کے دو کھلاڑی آؤٹ اور مجموعی اسکورتینتیس رنز ہے۔

    چھٹے اوور کے آغاز میں محمد حفیظ رن آؤٹ ہوگئے، محمد حفیظ نے گیارہ رنز اسکور کئے۔

    ساتویں اوور میں عمر اکمل چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

    آٹھویں اوور کی دوسری با ل پر شعیب ملک بھی آٹھ رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔

    میچ کے آٹھویں اوور میں پاکستان کا مجموعی اسکورچوالیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    گیارہویں اوور میں پاکستان کا اسکور چوہتر رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ  ہے۔

    بارہویں اوور میں اسکور اٹھاسی رنز ہے، اوراس میں آفریدی کے چار شاندار چھکے بھی شامل ہیں۔

    میچ کے چودہویں اوور میں محمد رضوان سترہ رنز بنا کر بولڈ ہوگئے،تسارا پریرا نے ان کی وکٹ لی۔

    چودہویں اوور میں پاکستان کا مجموعی اسکور ایک سودو رنز  پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    پندرھویں اوور میں پاکستان کو بڑا نقسان اٹھانا پڑا، شاہد خان آفریدی اکیس بولوں پر پینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    سترہ اوور میں پاکستان کا اسکورایک سو اکتالیس رنز سات کھلاڑی آؤٹ ہے،

    اٹھارویں اوور میں کل اسکور سات کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو تریپن رنز ہے

    انورعلی چھیالیس رنز بنا کر ملنگا کی بول پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    انیسویں اوور میں تنویر سہیل ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، مجموعی اسکور ایک سو سڑستھ رنز نو کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    آخری اوور کا میچ جاری ہے، پانچ بولوں پر پانچ رنز درکار ہیں ۔

    اور عماد وسیم نے اوور کی دوسری بال پر شاندار چھکا لگا کر پاکساتن کو ایک وکٹ سے فتح دلا دی۔

    پاکستان نے ٹی ٹوینٹی کے دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

  • بھارت کا پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے پھر انکار

    بھارت کا پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے پھر انکار

    کراچی: گرداسپور میں دہشت گردی کے حملوں نے ایک بار پھر پاک، بھارت کرکٹ کو نشانے پر لے لیا ہے، بھارتی بورڈ کے سکریٹری کہتے ہیں پاک بھارت سیریز امن ہونے تک نہیں ہوگی۔

    ابھی یہ حتمی تعین بھی نہیں ھوا کہ حملے کس نے کئے لیکن بھارتی بورڈ کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کرکٹ پر  نشانہ لگایا۔

    یہ کوئی نئی بات نہیں ہے جب جب بھارت میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو گا، کرکٹ نہ کھیلنے کی دھمکی ملے گی۔

    انوراگ ٹھاکر بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب تک امن نہیں ہو گا کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر جنوری میں متحدہ عرب امارات میں سیریز ہونی ہے، لیکن سکریٹری خارجہ کی سطح پر جب مذاکرات ہوں گے تو کرکٹ ہو گی کی بات ہوگی ۔

  • معروف کرکٹراے بی ڈی ویلیئرزایک خوبصورت بیٹے کے باپ بن گئے

    معروف کرکٹراے بی ڈی ویلیئرزایک خوبصورت بیٹے کے باپ بن گئے

    معروف کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز اور اہلیہ ڈینئیل ایک انتہائی خوبصورت بچے کے والدین بن گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان جنوبی افریقہ کرکٹ کے کی جانب سے ٹویٹر کے ذریعے کیا گیا۔

    ٹویٹ میں ڈی ویلیئرز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ بہت زیادہ خوش ہیں اور خود کو خوشنصیب محسوس کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ماں اوران کا بیٹا دونوں صحت مند ہیں۔

    آن لائن گردش کرتی تصاویرمیں خاندان کے تینوں افراد کو دیکھا جاسکتا ہے اورنئے نئے والدین اپنے بیٹے کو آغوش میں لئے انتہائی خوش و خرم نظر آرہے ہیں۔

  • وزیراعظم کیا اوسلو میں بلے بازی کا مظاہرہ

    وزیراعظم کیا اوسلو میں بلے بازی کا مظاہرہ

    اوسلو: وزیراعظم نوازشریف نے ناروے میں ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ خوش گوار انداز میں کرکٹ کھیلی۔

    تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم بییٹنگ کررہے ہیں اور انہوں نے کچھ خوبصورت اسٹروک بھی کھیلے۔ ان کی پرفارمنس پران کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازاورپاکستانی سفارت کاروں نے خوب داد دی اور تالیاں بجائیں۔

    میاں نوازشریف ناروے میں اوسلو سمٹ میں شرکت کرنےگئے تھے جہاں انہوں نے ولی عہد ہاکون میگنس سے بھی ملاقات کی۔

    اب وزیراعظم روس میں دوروزہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لئے موجود ہیں۔

     

     

  • انگلش کرکٹرمعین علی ایشزمیں روزے رکھیں گے

    انگلش کرکٹرمعین علی ایشزمیں روزے رکھیں گے

    کارڈیف: انگلش کرکٹر معین علی نے تصدیق کردی کہ وہ رمضان المبارک میں آںےوالی ایشز سیریز کے دوران روزے بھی رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے سے دور رہ کران کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    معین علی نے غیر ملکی جریدے ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ رکھ کر کھیلنا اتنا بھی مشکل نہیں جتنا لگتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ برداشت، تحمل ، نظم و ضبط سیکھنے کے لئے بہترین ہے اور ساتھ ہی ساتھ جسم سے فاسد مادوں کا اخراج بھی ہوجاتا ہے جس سے انسان بہت محسوس کرتا ہے۔

    انگلینڈ میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلی جانے والی سیریز ایشز 2015 بدھ سے کارڈیف میں شروع ہوتے ہیں۔

  • بھارت نے قومی کرکٹ ٹیم کے محمد حفیظ کو ویزا جاری کردیا

    بھارت نے قومی کرکٹ ٹیم کے محمد حفیظ کو ویزا جاری کردیا

    لاہور: بھارتی ہائی کمیشن نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھارت کا ویزا جاری کر دیا۔

     پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے بھارتی ویزا جاری کردیا گیا ہے،محمد حفیظ آئی سی سی سے ٹیسٹ کی نئی تاریخ ملنے کے بعد بھارت کے شہر چنئی روانہ ہوں گے۔

     سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد سے محمد حفیظ ویزے کے انتظار میں کولمبو میں ہی ہیں۔

    محمد حفیظ کا ایکشن دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، جس پر آئی سی سی نے انھیں چودہ روز میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

  • گال ٹیسٹ: سری لنکا کی پاکستان کی خلاف بیٹنگ شروع

    گال ٹیسٹ: سری لنکا کی پاکستان کی خلاف بیٹنگ شروع

     گال ٹیسٹ کے دوسرے روزسری لنکا نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ شروع کردی ہے، پہلے دن کا کھیل بارش کے سبب ملتوی کردیا گیا تھا۔

    گال ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا اورتاخیرسے شروع ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی فائنل الیون میں احمد شہزاد، حفیظ، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، جنید خان، یاسرشاہ اور ذوالفقار بابرشامل ہیں۔

    بارش کے سبب دوسرے دن کا کھیل بھی وقت پرشروع نہ ہوسکا، ٹیسٹ میں آج 72 اوورزکا کھیل ہوگا۔

    پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت اینجلو میتھیوز کررہے ہیں۔

  • دبئی: مایہ نازکرکٹرز پر مشتمل ’ماسٹرز چیمپیئن لیگ ‘آئندہ سال ہوگی

    دبئی: مایہ نازکرکٹرز پر مشتمل ’ماسٹرز چیمپیئن لیگ ‘آئندہ سال ہوگی

    دبئی: ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل) آئندہ سال دبئی میں منعقد ہوگی، تفصیلات کے مطابق کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی جی ایم اسپورٹس کے زیر اہتمام آئندہ سال فروری میں ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل)کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے90 لیجنڈ ریٹائرڈ کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، ٹورنامنٹ کا ہر میچ 20 اوورز پر مشتمل ہوگا۔

    مذکورہ لیگ خلیجی ریاستوں میں مختلف مقامات پر کھیلی جائے گی، ایک ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی،ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑی کا کرکٹ سے ریٹائر ہونا ضروری ہے۔

    ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل)کی ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے دس سال کیلئے منظوری دیدی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ آرگنائزر جی ایم اسپورٹس انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل کے قوانین پر عمل درآمد کے پابند ہونگے۔

    اس سلسلے میں دبئی میں چار روز قبل ایک تعارفی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کے علاوہ برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، گراہم گوچ ، ایلن بارڈراور دیگر نامور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے جیک کیلس نے بھی لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

    ماسٹرز چیمپیئن لیگ (ایم سی ایل)کے آرگنائزرز کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ دبئی کے ساحل پر وسیم اکرم، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

    یہ میچ ایم سی ایل کے حوالے سے ایک مہم کا حصہ تھا، ٹورنامنٹ کا آغاز 16 فروری سے ہوگا اور اس لیگ کے میچز دبئی  ابوظہبی، اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

  • پاک سری لنکا تین روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا

    پاک سری لنکا تین روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا بورڈ الیون کے درمیان تین روزہ وارم اپ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا بورڈ الیون کے درمیان وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا۔ پاکستان نے سری لنکا الیون کو جیت کیلئے 264 رنزکا ہدف دیا تھا۔

    سری لنکا الیون نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 129 رنزبنائے، کولمبو میں میچ کے تیسرے اور آخری روز پاکستان نے تینتس رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو شان مسعود اور اظہر علی نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا۔

    شان مسعود نے نصف سنچری اسکور کی۔ وہ انہتر رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے اڑتالیس رنزبنائے۔ پاکستان نے دوسری اننگز دو سو ستاون رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی۔

    قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے دو سو چونسٹھ رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں سری لنکن الیون نے تیز کھیلا اور اختتام تک تین وکٹوں پر ایک سو انتیس رنزبنائے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ سترہ جون سے گال میں کھیلا جائے گا۔

  • قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی زیر قیادت دورہ سری لنکا کیلئے روانہ

    قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی زیر قیادت دورہ سری لنکا کیلئے روانہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے لئے لاہور سے روانہ ہوگئی، جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا سے تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے لاہور سےکولمبو روانہ ہوئی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم لنکن ایئر لائن کے ذریعے کولمبو جائے گی۔ ٹیم میں کپتان مصباح الحق نائب کپتان اظہر علی، محمد حفیظ اور یونس خان سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔

    پاکستانی ٹیم سری لنکا میں تین ٹیسٹ میچز کے علاوہ پانچ ون ڈے میچزدو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس کے لئے کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

    ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کبھی بھی آسان نہیں ہوتی۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہےکہ سری لنکا کا دورہ اہم ہے۔

    سنیئر کھلاڑیوں کی خلا پُر کرنے کی کوشش کریں گے۔ لنکا ڈھانے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں اہداف پورے کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    سری لنکا روانگی سے قبل وقار یونس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنا ضروری ہے۔

    سنیئرز کھلاڑیوں کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ سعیداجمل کا جھٹکا بہت بڑا ہے، خلا پرکرنے میں وقت لگے گا۔